15/04/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم احباب!
میرے نہایت عزیز بھائی، روزنامہ مرکزی رپورٹ لاہور کے چیف ایڈیٹر جناب محمد طاہر انجم صاحب اس وقت عزیز فاطمہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضلِ کامل سے انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ"
(اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے)
📖 (سورۃ الشعراء: 80)
اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری مگر اس کی شفا بھی اتاری ہے"
📚 (صحیح بخاری)
لہٰذا تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے بھائی محمد طاہر انجم صاحب کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں، اللہ تعالیٰ انہیں کامل شفا عطا فرمائے، ان کی تکالیف کو دور فرمائے اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ اہلِ خانہ میں واپس لائے۔ آمین
جزاکم اللہ خیراً
طالبِ دعا: محمد عثمان غنی
منیجنگ ایڈیٹر، روزنامہ مرکزی رپورٹ لاہور