07/04/2024
بسم اللہ
*گدھا گاڑی سے ہانگ کانگ تک کا سفر*
یہ کہانی ہے ڈیرہ غازی خان کے ایک بہت ہی غریب اور محنتی لڑکے شعیب محمد ولد محمد بخش کی جو ایک انتہائی پسماندہ علاقہ و ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ساتھ کم عمری میں یتیم بھی ہو جاتے ہیں
لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی تعلیم پر توجہ جاری رکھی ۔۔۔
آپ نے *پرائمری* سے لے کر *بی ایس * تک ڈیرہ غازی خان بورڈ سے تعلیم حاصل کی ۔۔۔پھر آپ نے *ایم ایس میتھ* اسلام آباد سے کی۔۔۔
معیشتی مشکلات کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ کھیتوں میں مشقت و مزدوری کرتا اور اپنی فیملی کی حتی المقدور مالی مدد کرنے کی کوشش کرتا ۔۔۔
انکی ایک اہم خصوصیت یہ ہے انہوں نے غربت و ناداری کو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی کی ہمت باندھتا ہے اور وہ بھی اتنے بڑے ارادہ کے ساتھ کہ کسی باہر ملک سے ہی کرونگا کیونکہ اپنی محنت و خدا پر کامل اعتماد تھا کہ میں کر سکتا ہوں ۔۔۔
پھر 2021 سے انہوں نے باہر ممالک کی اسکالرشپ پر اسٹڈی ویزہ کی ایپلائی کرنا شروع کی ۔۔۔اور بالآخر تین سال بعد 2024 میں انکو *ہانگ کانگ* کی بہترین یونیورسٹی میں ریسرچ ورک جاب مل جاتی ہے اور ساتھ ہی پی ایچ ڈی کرنے کی اسکالرشپ بھی مل جاتی ہے۔۔۔۔
پس انسان محنت و لگن سے کام کرے تو خدا کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا ۔۔۔۔ہم سب یہ کر سکتے ہیں ۔۔۔
۔۔