Akbar Ali

Akbar Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akbar Ali, Apparel & Clothing, Shop #19, Ali Market, Millat Road, Chak 117 J. B Dhanola, Faisalabad.

Trousers for men and boys.
12/05/2020

Trousers for men and boys.

03/05/2020

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام کیسا ہوگا،
گاؤں کی سطح پر، یعنی ہر ایک موضع کے سطح پر ویلج کونسل بنے گی، موضع مطلب محکمہ ریونیو کے حساب سے جو ایک حد بندی کی گئی ہے،،
ابھی اس وقت پورے پنجاب میں 3281 یونین کونسلز ہیں، اب ان 3281 کونسلز کی جگہ 22000 پنچائیت کونسلز/ ویلج کونسلز بنیں گی، ہر موضع کی سطح پر الیکشن ہوگا، الیکشن کسی سیٹ کے لیے نہیں ہوگا، بلکہ فری لسٹ ہوگا، گاؤں میں کوئی بھی شخص الیکشن لڑ سکے گا ،ان میں جو سب سے زیادہ ووٹ لے گا، وہ چیرمین منتخب ہوگا، اس سے کم والا وائس چیئرمین بنے گا، اس طرح باقی ممبرز بنیں گے ،،
اس الیکشن کے نتیجے میں 22000 ویلج کونسلز وجود میں آئیں گی، ویلج کی سطح پر الیکشن غیر جماعتی ہونگے،
ضلع کونسلز کی بجائے اب صرف تحصیل کونسلز ہونگی،
پہلے 35 ضلع کونسلز ہوتی تھی، صرف لاہور میں نہیں تھی، اب ان 35 اضلاع میں ضلع کونسلز ختم کر کے تحصیل کونسلز بنائی جا رہی ہیں، اب 135 تحصیل کونسلز بنیں گی، جن کے الیکشن ہونگے،
اس طرح شہروں میں نیچے کی سطح پر محلہ کونسلز ہونگی، انکے اوپر چھوٹے شہروں میں ٹاؤن کمیٹی اور بڑے شہروں میں میونسپل کمیٹی بنائی جائے گی،،،
جو تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر الیکشن ہوگا، وہ جماعتی الیکشن ہوگا،
جماعتی الیکشن میں پارٹی پورے پینل کو ٹکٹ جاری کرے گی، اور عوام پورے پینل کو ووٹ کاسٹ کرے گی، یعنی یہ نہیں ہوگا کہ ایک ووٹ کسی ایک پینل کو دیا اور دوسرا ووٹ کسی دوسرے پینل کو دے دیا،،،

بجٹ،،، ترقیاتی بجٹ کا %33 ویلج کونسل اور ٹاؤن کمیٹی کو جائے گا،،،،

25/04/2020
21/04/2020

آنلائن انویسٹمینٹ
----------------------
کل ایک بھائی کا انباکس میں میسج آیا کافی پریشان تھے کہ چند ماہ قبل چار لاکھ ایک "آنلائن انویسٹمینٹ کمپنی " میں دوست کے کہنے پر لگائے دوست اچھا کما رہا تھا چند ماہ سے اسی کو دیکھ کر انہوں نے بھی لگائے اور پہلے ماہ ہی کمپنی بند ہوگئی اور چار لاکھ ڈوب گئے پوچھنے آئے تھے کہ کیا آپ کی نظر میں کوئی کمپنی ہے آنلائن جو قابل ِ اعتماد ہوں وہاں وہ تین لاکھ اور لگا سکیں یہ اس قسم کا پہلا میسج نہیں آج تک ہزاروں لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر بتا چکا ہوں اس طرح کی آنلائن انویسٹمینٹ کمپنی میں اپنا پیسہ نا لگائیں چاہئے آپکا سگا بھائی اس کمپنی میں پیسہ لگا کر ہیلی کاپٹر ہی کیوں نا خرید چکا ہوں مختصر الفاظ میں ان کا طریقہِ واردات بتا دیتا ہوں ، یہ آپ سے ایک رقم لیتے ہیں اور آپ کو اس رقم کے حساب سے روز کا،ہفتہ کا یا مہینہ کا تھوڑا تھوڑا پرافٹ دیتے ہیں اگر آپ کو پرافٹ بڑھانا ہے تو ایک اور ممبر بنائے لازمی سی بات ہے جب آپ کے پاس چار لاکھ لگا کر مہینی میں چالیس ہزار کا پرافٹ آرہا ہو آپ اسے بڑھانے کے لئے ضرور کسی اور بندے کے چار لاکھ لگوائیں گیں اور وہ کسی اور کے اور اس طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے وہ مہینہ بھر کا چھوٹا حصہ آپ کو دے کر آپ سے ایک پوری رقم کا مزید انویسٹر پکڑتے ہیں اس طرح جب انکا ٹارگیٹ پورا ہوجاتا ہے اور ان کے پاس بیلنس میں مطلوبہ رقم آجاتی ہے وہ کمپنی بند کر کے بھاگ جاتے ہیں اور جو پرانے ممبر ہوتے ہیں یا تو وہ اپنی رقم مکمل دوبارہ لے چکے ہوتے ہیں یا پھر تقریباً لے چکے ہوتے ہیں اور نئے ممبر اپنی تمام رقم ڈوبا چکے ہوتے ہیں ۔ تو بھائی اگر آپ کے پاس پیسے ہیں اور آپ آنلائن انویسٹ کر کے کمانا چاہتے ہیں تو خدا کے واسطے ان فراڈ کے چکر میں نا پڑنا ۔ اس سے بہتر ہے آٹو بلاگنگ کی پانچ دس ویب سائٹ بنوالوں پرافٹ کم آئے گا اور ایک دو ماہ بعد آنا شروع ہوگا مگر یہ صحیح کام ہے ، اگر بہتر کام کرنا چاہتے ہو تو پانچ دس ویب سائٹ بنوا کر کسی رائٹر کو پیسے دے کر اوریجنل آرٹیکلز لکھوا لیں اس پر بھی تقریباً پرافٹ آنے میں ایک ماہ لگ جائے گا مگر اچھا آئے گا اور اگر کوئی آرٹیکل رینک کر گیا تو اچھا خاصہ زندگی بھر کا پرافٹ آئے گا، اس وقت پاکستان کی یوٹیوب مارکیٹ خالی پڑی ہے ایک یوٹیوب کا چینل بنوا کر کسی رائٹر سے اسکرپٹ لکھوا کر کسی اینیمیٹر سے کارٹون بنوا کر، کسی ایڈیٹر سے ویڈیو بنوا کر مختلف ٹاپک پر جیسے ، عجیب و دلچسپ ، خواتین کے لئے مواد ، پراسرار واقعات اور اس جیسے ہزاروں مختلف موضوعات جس کی مارکیٹ اس وقت پاکستا میں تقریباً خالی پڑی ہے ان چیزوں کا چینل بنائے یہ بھی ایک دو ماہ میں جب مواد اچھا جمع ہوجائے گا اچھا منافع دینا شروع ہوجائے گا، اسی طرح کسی ڈیلوپر سے کسی ٹاپک پر موبائل اپلیکیشن بنوا کر بھی ایسا کام کیا جاسکتا ہے ، یہ سارے طریقے صحیح اور اصل ہیں اس سے لوگ ماہانہ لاکھوں کما رہے ہیں ، یہ کرلیں مگر کسی آنلائن کمپنی میں انویسٹ کر کے اپنا پیسا برباد نا کریں ۔ شکریہ

Address

Shop #19, Ali Market, Millat Road, Chak 117 J. B Dhanola
Faisalabad
38001

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
14:30 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923434306995

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Akbar Ali:

Share