02/05/2026
ممبئی میں آئی پی ایل شو کے دوران بڑا بیان
راہول ڈریوڈ نے ایک ایسا بیان دیا جس نے سب کو حیران کر دیا سوال کیا گیا کہ آپ مڈل آرڈر کا سب سے بہترین بلے باز کس کو مانتے ہیں؟
تو انہوں نے بلا جھجھک انضمام الحق کا نام لیا ڈریوڈ کا کہنا تھا میں آج بھی انضمام الحق سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز کسی کو نہیں مانتا۔ اس دور میں جب 10 رنز فی اوور بنانا مشکل ہوتا تھا، انضمام کے لیے یہ عام بات تھی۔ وہ فاسٹ بولرز اور اسپنرز دونوں کو بہترین انداز میں کھیلتے تھےانہوں نے 2004 کے پاکستان بمقابلہ بھارت ون ڈے سیریز 2004 کو یاد کرتے ہوئے کہا کراچی میں پہلے ون ڈے میں ہم نے تقریباً 350 کا ٹارگٹ دیا، لیکن انضمام نے جس طرح بیٹنگ کی اور آخر تک مقابلہ کیا، وہ ناقابلِ یقین تھا۔ میں نے میچ کے بعد ہوٹل میں تین بار ان کی بیٹنگ کی جھلکیاں دیکھی تھیں یہی ہوتی ہے اصل عظمت—جب حریف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے