Ghazal Pari

Ghazal Pari The only thing that matters is who you are, so forget what the rest of the world thinks.

کتنا مشکل ہے مگر خوش رہنا اُس نے جاتے ہوئے بس اتنا کہا تھا: خوش رہنااور پھر عمر بھر آیا نہ مجھے بھی خوش رہناایک بچھڑے ہو...
05/06/2026

کتنا مشکل ہے مگر خوش رہنا

اُس نے جاتے ہوئے بس اتنا کہا تھا: خوش رہنا
اور پھر عمر بھر آیا نہ مجھے بھی خوش رہنا

ایک بچھڑے ہوئے انسان سے کہنا: خوش رہنا
جیسے صحرا سے کوئی کہہ دے ہمیشہ خوش رہنا

سب نے سمجھا کہ دعا دے کے گیا ہے مجھ کو
کوئی سمجھے تو ذرا، یہ بھی ہے کیسا خوش رہنا

وہ بچھڑ کر بھی مرے ساتھ چلا آتا ہے
کس قدر مشکل ہے اک شخص کو کھو کر خوش رہنا

ایک مدت سے یہی بات کھٹکتی ہے مجھے
دُکھ تو اپنا تھا، مگر کیوں تھا ضروری خوش رہنا

وہ دعا دے کے گیا تھا کہ ہمیشہ خوش رہو
اور مرے دل کو لگا جیسے سزا ہو خوش رہنا

تکمیلؔ اُس کی دعا آج بھی تعاقب میں ہے
ایک عمر بیت گئی، پھر بھی نہ آیا خوش رہنا

پھر دل کو روز و شب کی وہی عید چاہئےٹوٹے تعلقات کی تجدید چاہئےخالی نہیں ہے ایک بھی بستر مکان میںاک خواب دیکھنے کے لیے نین...
03/06/2026

پھر دل کو روز و شب کی وہی عید چاہئے
ٹوٹے تعلقات کی تجدید چاہئے

خالی نہیں ہے ایک بھی بستر مکان میں
اک خواب دیکھنے کے لیے نیند چاہئے

ہم مانگتے رہے ترے رخسار و لب کی خیر
اے صاحب جمال تری دید چاہئے

ہر آستیں کے خون نے قاتل بتا دیئے
شہر ستم کو ظلم کی تردید چاہئے

ہوتی ہے ان سے پہروں تصور میں گفتگوسوچوں کچھ اور اتنی بھی فرصت نہیں مجھےرسوا جہاں میں کر دیا اس جذب شوق نےمقصود ورنہ عشق ...
01/06/2026

ہوتی ہے ان سے پہروں تصور میں گفتگو
سوچوں کچھ اور اتنی بھی فرصت نہیں مجھے

رسوا جہاں میں کر دیا اس جذب شوق نے
مقصود ورنہ عشق میں شہرت نہیں مجھے

اس درجہ جھوٹ سنتا رہا ہوں تمام عمر
سننے کی سچ بھی اب کوئی عادت نہیں مجھے

اب ان سے حال دل میں بیاں سوزؔ کیا کروں
اپنی زبان پر بھی تو قدرت نہیں مجھے

ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں مجھےافشائے راز عشق کی جرأت نہیں مجھےجلوے ہیں ان کے نو بہ نو میری نگاہ میںاب ان کو غم یہ ہے ...
01/06/2026

ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں مجھے
افشائے راز عشق کی جرأت نہیں مجھے

جلوے ہیں ان کے نو بہ نو میری نگاہ میں
اب ان کو غم یہ ہے غم فرقت نہیں مجھے

رکھنا ہے ان کے پاؤں پہ جا کر سر نیاز
رک جا اجل کیا اتنی بھی مہلت نہیں مجھے

شوریدگیٔ عشق کہاں لے کے آ گئی
پھولوں سے بھی جہاں کوئی رغبت نہیں مجھے


ترے خواب مجھ کو نگل گئے تری عادتیں مجھے کھا گئیں یہ سنبھال اپنی محبتیں یہ محبتیں مجھے کھا گئیںتجھے لگ رہا ہے سخن وری بڑی...
30/05/2026

ترے خواب مجھ کو نگل گئے تری عادتیں مجھے کھا گئیں
یہ سنبھال اپنی محبتیں یہ محبتیں مجھے کھا گئیں

تجھے لگ رہا ہے سخن وری بڑی چیز ہے مری جان پر
مجھے میرے حرف نگل گئے مری شہرتیں مجھے کھا گئیں

میں وہ دشت ہوں جہاں دور تک کوئی آیا ہے نہ ہی آئے گا
مجھے میرے کرب نے ڈس لیا مری وحشتیں مجھے کھا گئیں

یہ بجا کہ تیری زمین پر ہیں وجودِ زن سے ہی رونقیں
مرا دُکھ سمجھ مرے مالکا یہی صورتیں مجھے کھا گئیں

ترے آندھیوں سے مزاج نے تجھے رکنے ہی نہ دیا کہیں
تجھے کچھ ہوا کہ نہیں ہوا تری عجلتیں مجھے کھا گئیں

میں کِھلا تو کتنے تپاک سے مجھے دیکھتی رہی ہر نظر
یہ کسی پہ بھی نہیں کُھل سکا یہ ہری رُتیں مجھے کھا گئیں

میں وہ عمر بھر کی مسافتوں کا تھکا مسافرِ بے اماں
کبھی تھک کے ٹھہرا ذرا کہیں تو سکونتیں مجھے کھا گئیں

میں بھی گھر سے نکلا تھا جن دِنوں تو میں اک وجیہ جوان تھا
مجھے راستوں نے نگل لیا یہ مسافتیں مجھے کھا گئیں

Today best poetry.
28/05/2026

Today best poetry.

Eid sad poetry.
28/05/2026

Eid sad poetry.

ایسا نہیں کہ میں کوئیگہرا راز ہوں مگرہر شخص کی سمجھ میںآجاؤں اتنی عام بھی نہیںمیں نے خود کوخاموشیوں میں سمیٹا ہےلوگ لفظو...
26/05/2026

ایسا نہیں کہ میں کوئی
گہرا راز ہوں مگر
ہر شخص کی سمجھ میں
آجاؤں اتنی عام بھی نہیں
میں نے خود کو
خاموشیوں میں سمیٹا ہے
لوگ لفظوں سے پہچانتے ہیں
اور میں رویّوں سے بدل جاتی ہوں
کچھ لوگ مجھے مغرور کہتے ہیں
کچھ بے حد حساس
مگر حقیقت صرف اتنی ہے
کہ میں ہر ایک کو
اپنی اصل دکھاتی ہی نہیں
جو دل سے قریب ہو
وہ میری خاموشی بھی پڑھ لیتا ہے
اور جو صرف
ظاہر دیکھنے آئے ہوں
انہیں میں ہمیشہ
ایک الجھی ہوئی کہانی لگتی ہوں
میں نے ہر کسی کو
اپنی دنیا میں جگہ نہیں دی
کیونکہ لوگ اکثر
احساس نہیں سمجھتے
صرف مطلب سمجھتے ہیں
ایسا نہیں کہ میں
ناقابلِ فہم ہوں
بس مجھے سمجھنے کے لیے
دل صاف ہونا چاہیے
نظر نہیں نیت خوبصورت ہونی چاہیے

Today best.
24/05/2026

Today best.

23/05/2026

Address

Millat Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Telephone

+923458927491

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazal Pari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share