15/07/2026
جب آپ پیسے کمانا شروع کریں تو سب سے پہلے اپنے وقت کو واپس خریدیں۔
ہماری زندگی میں سب سے قیمتی چیز ہمارا وقت ہے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سب سے پہلا قدم بھی یہی ہے کہ وقت کا مصرف بدل دیا جائے۔ سرمائے کی کمی کی وجہ سے وہ تمام کام جو پہلے ہم خود کرتے تھے ان کے لیے ایکسپرٹس ہائیر کر لیے جائیں اپنا بہت سا لوڈ ورکرز میں شفٹ کر دیا جائے اور اپنی انرجیز کو بہترہن انداز میں صرف کیا جائے۔
اب سوال یہ ہے کہ وقت کا بہترین مصرف کیا ہے وقت واپس خرید کر ہم نے فراغت میں وقت کو ضائع نہیں کرنا
بلکہ
1. اپنی شخصیت اور زندگی میں ویلیو ایڈیشن کرنی ہے سب سے پہلے صحت پر دھیان دیں فٹ نیس کے لیے وقت مقرر کریں جم جائیں واک کریں یا کوئی بھی ایکسرسائز ۔ وزن کو واپس لے کر آئیں اور اپنی عمر کو دس سال پیچھے دھکیل دیں ۔
کامیابیوں میں بہت اہم کامیابی عمر ریورس کرنا بھی ہے۔
2. صحت بخش غذاؤں پہ شفٹ ہو جائیں اس کے لیے ضروری ہے سٹریس سے بچا جائے سٹریس لیول کم ہو گا تو غیر صحت بخش غذا سے صحت بخش غذا کی طرف شفٹ ہونا آسان ہوگا۔
3. اپنی فیلڈ میں مزید مہارت اور ترقی حاصل کرنے کے لیے اپنے علم اور سکل کو بڑھانے پر انوسٹ کریں
اپنے بزنس ایڈوائزر اور ورکرز اپ گریڈ کریں یہاں ریپلیس کرنے کی بات نہیں کی جا رہی بلکہ ان کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی جا رہی ہے اسکا مطلب ہے کہ ٹریننگز کے زریعے ان کی سکل میں اضافے پر بھی پیسہ خرچ کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
4. لگثری چیزوں سے زیادہ تجربات پر پیسہ خرچ کریں ٹریولنگ کریں ایکسپوژر لیں دنیا دیکھیں اور اسے برتیں۔ یہ چیز اندرونی خوشی دیتی ہے
5. چیزوں میں بھی مقدار کے بجائے معیار کو اپنائیں معیاری لباس، معیاری میٹریس اور تکیے وغیرہ ساتھ میں یہ اصول بھی یاد رکھیں کہ اشیاء ہمارے لیے ہونی چاہیں ہم اشیاء کے لیے نہیں ۔
گاڑی، گھر،فرینچر، اپلائنسز یہ سب ہمیں سہولت دینے کے لیے ہیں استعمال کے لیے ہیں ہم ان کی سیوا کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ خیال ضرور رکھیں مگر سیوا نہیں اس فرق کو سمجھیں۔
6. آخری اور سب سے اہم بات اپنے ساتھ اپنی فیملی کو بھی ڈویلپ کریں آپکا سپاوس والدین اولاد بہن بھائی یہ سب ہمارا وہ سرکل ہیں جن کو اپنے ساتھ اپ گریڈ کرنا ہے انکا ہاتھ تھامنا ہے اکیلے بھگاتے ہوئے ان سے دور نہیں نکل جانا ہے ان کی صحت، سہولت، آرام اور شخصیت سب پر اپنے ساتھ ساتھ انوسٹ کرنا ہے کیونکہ ہماری اندرونی خوشی اور سکون انہیں رشتوں سے وابسطہ ہے
7. اسی کے ساتھ دوستوں کے سرکل کو بھی معیاری بنائیں مثبت ذہنیت والے کار آمد لوگ اپنے ارد گرد اکھٹے کریں۔
پیسہ کمانا اہم نہیں ہے اہم یہ ہے کہ ہم اس کو کس طرح خرچ کرتے ہیں۔
16 جولائی 2026
( یہ تصویر اے آئی جنریٹڈ ہے )