18/12/2025
یہ بیرون ملک کی ولاگرز نے تو ڈائجسٹس کی سگھڑ ہیروئن کو بھی مات دی ہوئی ہے اتنے ہیوی ڈریسز میں دیگیں پکانے کھڑی ہو جاتی ہیں
تیل کے کنستر میں ہاتھ ڈال دیتی ہیں مگر مجال ہے کہ ایک چھینٹا بھی اڑ کر کپڑوں پر داغ چھوڑ جائے
چلیں مانا کہ وہاں کا ٹمپریچر سرد رہتا ہے تو پسینہ کا امکان نہیں لیکن تھکن،کپڑوں کی سلوٹیں، پکتے کھانے کے چھینٹے یہ سب تو چلتا ہی ہوگا گھنٹہ بھر لگا کر بھی چہرہ ویسا فریش کا فریش الگ 😅
ہماری بے چاری ڈائجسٹی ہیروئن سارا کام کاج نمٹا کر پھر کہیں شاور لینے جاتی ہے مگر یہ تو شاور لے کر کھڑی ہو جاتی ہیں
پھر عجب یہ کہ بیرون ملک میں اور کوئی قابل ذکر کام نہیں وہی کھانا پکانا اور کھانا پکاتے ہی رہنا
وہ بھی ہلکا پھلکا نہیں بھر بھر دیگیں پکانا🤔
مان گئے بھئی یہ ڈائجسٹی ہیروئن سے بھی مہان ہستیاں ہیں🙏🙏