03/10/2024
﷽
السلام علیکم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
اے الله,کریم رب,
ہمارے کمزور اور چھوٹے عملوں سے راضی ہو جا ہماری توبہ قبول فرما، ہمارے ایمان کی جان کی عزت وآبرو کی حفاظت فرما۔
اے الله پاک دنیا اور آخرت میں اپنی محبت کے لیے چن لے اور اپنے لیے خالص کر دے، ہم تیرے عاجز بندے تیری محبت کے طلب گار ہیں۔
اے گناہ گاروں کی خطاؤں کو معاف فرمانے والے رب ہم سب پہ رحم وکرم فرما اور جو ہماری زبان سے نہیں نکلا لیکن تیری حکمت و علم سے پوشیدہ نہیں ہے وہ بھی عطا فرما۔
اے ہمارے رب تو بابرکت و بلند ہے، میرے والدین سمیت تمام مسلمان مرحومین کی مغفرت فرما ان کے درجات بلند فرما اور ہماری تمام دعائيں محض اپنے فضل وکرم سے قبول فرما۔
آمین یارب العالمین