12/03/2017
بلاعنوان!
مجھے آج آٹو رکشہ پر سفر کرنے کا اتفاق ہوا جب میں آٹو میں بیٹھا تو دیکھا کہ ڈرائیور کی گود میں ایک چھوٹی سی بچی ہے تو میں سمجھا کہ شاید بچی نے آج ضد کی ہو گی کہ ابو میں بھی ساتھ جاؤں گی یا پھر اسے چلنے سے پہلے اتار دے گا مگر جب رکشہ چلا تو دیکھا کہ وہ بچی ریس دے رہی ہے اور اس کا ابو دوسری طرف سے سٹیرنگ پکڑ کر اسے کچھ بتا رہا ہے راستے میں یہ سب کچھ دیکھتا رہا اور سنتا رہا جب منزل پر پہنچے تو اسے کرایہ دینے کے بعد پوچھا تو اس پر رکشہ ڈرائیور نے مجھے بتایا کہ میں اک بازو سے معذور ہوں اس لیے ہم دونوں مل کر رکشہ چلاتے ہیں مجھے یہ گوارا نہیں کہ میری بیٹی کسی کے گھر میں صفائی کرے اور میں بھکاری بنوں بچی کو تعلیم بھی دلوا رہا ہوں اور گھر کا نظام بھی چل رہا ہے اور خدا کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں خوش باش زندگی بسر کر رہا ہوں ۔ یہ سب جان کر بہت خوشی ہوئی اور ساتھ دل میں خوف خدا بھی پیدا ہوا کہ ہم صحت مند ہونے کے باوجود خدا کی ذات کا شکر ادا نہیں کرتے جتنا یہ معذور کر رہا ہے اس واقعے سے کچھ لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے اور شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے یہ کاروبار بنایا ہوا ہے جو معذور افراد کو استعمال کرتے ہیں اور جو جان بوجھ کر معذور بنے ہوئے ہیں آخر خدا کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے ۔
کس منہ سے جاو گے قبر میں
شرم تم کو مگر نہیں آتی
Untitled!
I happened to travel on the auto rickshaw when I sat Auto saw that a little girl in the driver's lap I thought that maybe she would go with Abu will be stubborn today or walk will take off first when a rickshaw ride, I saw that it was a baby race and Abu's grip steering the other side tell it the way I was when I watched it all and hears floor for rent after I am crippled by the rickshaw driver told me that in one arm and we run the vehicle together not allow that to my daughter clean a house and beggars bow to get a child's education and I'm going home system and I thank God and live happy lives. It was a pleasure knowing all along that create fear in the heart of some of the incident is as the disabled do not thank God, despite being healthy should learn and shame while drowning death location for those who use disabled people who have a business, and even deliberately maimed are made in God's judgment.
How will you go to her grave
But shame on you