Riyaz Ladies Tailor

Riyaz Ladies Tailor we design your dreams by the making the perfect outfits for you...

Customize jewelry available in reasonable price Dm for orders
12/10/2025

Customize jewelry available in reasonable price
Dm for orders

13/12/2023

میسج کرنے کے آداب۔اگر آپ کسی کو پرسنل میسج (میسنجر انباکس، وٹس ایپ یا SMS) بھیجنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں، آ...
11/12/2023

میسج کرنے کے آداب۔

اگر آپ کسی کو پرسنل میسج (میسنجر انباکس، وٹس ایپ یا SMS) بھیجنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں، آپ کو بھی اچھا لگے گا۔۔۔ اگلے بندے کو بھی۔ 😊🥰

1۔ کسی آن لائن شاپ کے پروپرائیٹر، کسی گروپ کے ایڈمن کو یا جس سے آپ پہلی بار رابطہ کر رہے ہیں یا ایسے بندے کو جس کے مزاج سے آپ کو واقفیت نہیں یا آپ کا نمبر اس کے پاس محفوظ نہیں، جب میسج کرنا چاہیں تو صرف ہیلو ہائے لکھ کر یا کہہ کر نہ خود انتظار کریں اور نہ جس کو میسج بھیجا گیا ہو اس کا وقت ضائع کریں۔

‏2۔ سب سے پہلے السلام علیکم کہیں یا موقعے اور اس بندے کی مطابقت کے حساب سے، مرحبا یا اخی/یا اختی، گڈ مارننگ، گڈ ایوننگ یا I hope you are in good mood and enjoying better health. Stay blessed.

3۔ کوئی بات شروع ہی ایسے کریں کہ اگلے بندے کا موڈ خراب بھی ہو تو ٹھیک ہو جائے۔۔۔ مثلاً میں نے انٹرنیٹ پر آپ کی بہت تعریف سنی ہے یا آپ کی وال وزٹ کرنے سے مجھے پتا چلا آپ بہت اچھے رائیٹر ہیں یا آپ لوگوں کو اچھا گائیڈ کر رہے ہیں یا آپ گروپ کو بہت اچھے سے مینیج کر رہے/رہی ہیں یا آپ کی پروڈکٹس کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے وغیرہ۔

4۔ اس کے بعد اپنا مختصر تعارف کروائیں ، پھر اپنا مدعا ، درخواست، سوال یا خواہش پیش کریں۔

5۔ یہ سب ایک ہی میسج میں لکھیں یا وائس میسج کر دیں۔

6۔ اس طرح مطلوبہ شخص کے دل میں آپ کا عزت و وقار جاگزیں ہو جائے گا اور وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر آپ کو ضرور ریپلائے کرے گا۔

7۔ صرف ہیلو پھر دوبارہ ہیلو یا ہائے لکھنے سے یا بار بار ایک ہی میسج کرنے سے یا ناراضی والے ایموجیز بھیجنے سے یا سخت و کرخت لہجے میں وائس میسج کرنے سے ہو سکتا ہے آپ کو ریپلائے بھی نہ ملے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنی بداخلاقی کا ثبوت دے کر مطلوبہ شخص کو بلاک کرنے کا موقع فراہم کر دیں۔

8۔ بےشک موبائل ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ شامل ہو گیا ہے لیکن کوئی بھی بندہ یا بندی ہر وقت موبائل استعمال نہیں کر رہا ہوتا۔ نماز، تلاوت، کھانا، ڈرائیونگ، حوائجِ ضروریہ، فیملی ٹائم، بیٹری ختم، بیماری، گھریلو مصروفیات یا کوئی بھی ایسی بات ہو سکتی ہے کہ فوری جواب دینا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں "فصبراً جمیلا" آپ کے لیے بہت "فینی فشل" ہوگا۔

9۔ وٹس ایپ پر صرف یہ نہ دیکھیں کہ دونوں ٹِک نیلے ہوگئے ہیں تو ریپلائے کیوں نہیں کیا۔۔۔ ہو سکتا ہے میسج پڑھ لیا ہو تو فوراً جواب نہ دے سکے ہوں، ڈرائیونگ یا سفر میں ہوں، کوئی ایمرجنسی ہو، یا میسج پڑھ کے یاد بھول گیا ہو۔

10۔ اکثر لوگوں کا وائی فائی یا ڈیٹا پیکج مسلسل چلتا رہتا ہے تو آن لائن شو ہوتے ہیں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آن لائن بھی بیٹھے ہیں تو جان بوجھ کر جواب نہیں دے رہے۔ ایسا نہیں پلیز صبر کا دامن تھامے رکھیں، جب واقعی لائن کے اوپر آئیں گے تو جواب مل جائے گا۔🥰

آپ مزید "آدابِ میسج" کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

۔سرویا

11/12/2023

08/12/2023

اے ہمارے رب ہمیں سیدھے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما ہمیں حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھ
آمین ثم آمین
صبح بخیر ❣️

07/12/2023

السلامُ علیکم۔۔۔ لیڈیز ٹیلر شاپ کے لیے کاریگر کی ضرورت ہے جو ہر قسم کے کپڑے سلائی کرنے میں ماہر ہو،لوکیشن۔۔ کراچی میٹروو...
05/12/2023

السلامُ علیکم۔۔۔
لیڈیز ٹیلر شاپ کے لیے کاریگر کی ضرورت ہے جو ہر قسم کے کپڑے سلائی کرنے میں ماہر ہو،

لوکیشن۔۔ کراچی میٹروول سائٹ

نوٹ۔۔ کام دُکان پر آ کر ہی کرنا ہے ہم سلائی کرنے کے لئے باہر کپڑے نہیں دیتے،
رابطہ نمبر ۔۔ 03213177751

03/12/2023

تیسرا اور آخری حصّہ۔۔

شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے لیے خواتین زیادہ تر روایتی ملبوسات کو ترجیح دیتی ہیں۔ بے شک بدلتے رجحانات اور میڈیا کی بدولت ہمارے یہاں مغربی ملبوسات کا رجحان بہت عام ہوگیا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے روایتی اور ثقافتی ملبوسات میں کسی طرح کی کمی واقع ہوئی ہو۔خصوصاً سادی بیاہ کے موقع پرتو ہرعمر کی خواتین روایتی ملبوسات ہی کو ترجیح دیتی ہیں ۔ جن میں لہنگے چولیاں، غرارے ،شرارے،فراک چوڑی دار پاجامے اور ساڑھیاں شامل ہیں۔
بے شک لباس کا انتخاب ایک اہم مسئلہ ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ خواتین سر پکڑ کر بیٹھ جائیں۔جوباتیں ہم نے آپ کے گوش گزار کی ہیں اس پر عمل کرکے آپ کافی حد تک اس مسئلے پر قابو پا سکتی ہیں۔آپ اس سلسلے میں مختلف رسائل ،ٹی وی اور آن لائن فیشن ویب سائٹس سے بھی مدد لے سکتی ہیں مگر ان سب باتوں پر عمل پیرا ہوتے وقت اپنی شخصیت اور بجٹ کوضرور مدنظر رکھیں۔

02/12/2023

پارٹ 2

اگر آپ گھر میں پہننے کے لیے لباس خرید رہی ہیں تو یاد رکھیں اسے سادہ ہونا چاہیے۔ اگر شادی بیاہ کے لیے تو کپڑے یقیناًخوش رنگ اور کامدار ہونا چاہئیں۔اسی طرح گھر میں ہونے والی سادہ سی تقاریب اور تفریح کے اعتبار سے مناسب لباس کا انتخاب کریں۔ لباس کا انتخاب کرتے وقت اپنی شخصیت کو ضرور مدنظر رکھیں۔اپنے رنگ، جسامت اور قد کاٹھ کے حساب سے لباس خریدیں۔ اگر آپ کا رنگ سانولا یا گہرا گندمی ہے تو براؤن رنگ آپ کے لیے ہرگز مناسب نہیں۔اس سے آپ کی رنگت ، اس لباس کے تلے اور دب کر رہ جائے گی۔آپ کھلتے ہوئے ہلکے رنگ کے لباس کا چناؤ کریں۔ گورے رنگ پر اگرچہ ہر رنگ ہی جچتا ہے ،پھر بھی فیشن اور موقع محل کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے چاہئیں۔آپ خود بھی اندازہ لگا سکتی ہیں کہ آپ پر کون سا رنگ سوٹ کرے گا۔ اس کے لیے آپ اپنی رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی مشورہ کر سکتی ہیں ۔
مدنظر رکھیں۔اسی فارمولے کے تحت لباس کا انتخاب کریں تو بہت اچھا رزلٹ نکلے گا۔ہر فیشن اپنانے کے لیے نہیں ہوتا۔ضروری نہیں کہ ہر فیشن ہر شخص پر اچھا لگے۔ہمیں اپنی شخصیت اور پسند کے ساتھ ساتھ ثقافت اور کلچر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ بد رنگے اور بے ڈھنگے لباس آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
جاری ہے ۔۔۔
2

02/12/2023

لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے ،ہم اچھے لباس کے ذریعے اپنی شخصیت کو مزیدپُرکشش اورجاذبِ نظربناسکتے ہیں۔ اچھا اور عمدہ لباس لوگوں کی توجہ فوراً اپنی طرف مبذول کرا لیتا ہے۔لباس کا مناسب انتخاب ایک فن ہے،مگر بہت سی خواتین اس فن سے نابلد ہیں۔ جو خواتین خوش لباسی کی اہمیت سے آگاہ ہیں وہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔ زرق برق ،بھاری اور کامدار ملبوسات خوش لباسی کی شرط نہیں بلکہ موقع محل اور شخصیت کی مناسبت سے لباس کا چناؤ ہے۔
لباس کا انتخاب سب سے پہلے خریداری سے ہوتا ہے۔ لباس خریدنے سے پہلے آپ اپنی وارڈروب کا جائزہ ضرور لیں کہ کس رنگ اور کس ڈیزائن کے ملبوسات پہلے سے آپ کے پاس موجود ہیں اور کن کن کی کمی ہے۔لہٰذا جب آپ بازار کا رُخ کریں تو صرف وہ لباس خریدیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ مگر بہت سی خواتین اپنے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوکر ڈھیروں کپڑے خرید لیتی ہیں۔ اورگھر میں آنے کے بعد کفِ افسوس ملتی نظر آتی ہیں کہ اسی طرح کے کپڑے تو پہلے بھی ان کے پاس موجود ہیں۔لباس خریدتے وقت اپنے بجٹ کو ضرور ذہن میں رکھیں دوسروں کی تقلید اور حرص کے چکر میں مہنگا لباس خریدنا عقل مندی نہیں۔ اگر آپ کو ایسا لباس پسند آتا ہے جو آپ کے بجٹ سے باہر ہے تو آپ کپڑا خرید کر ایسی ڈیزائننگ درزی سے بھی کرا سکتی ہیں۔

جاری ہے۔۔۔۔

Address

Metrovil Block 4
Karachi

Telephone

+923213177751

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riyaz Ladies Tailor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share