09/12/2024
تم وہ عورت ہو جس کے لیے شاعر شعر کہتے ہیں ، سیاست دان جهوٹ بولتے ہیں، تاجر بلیک مارکیٹ کرتے ہیں ، اور مولوی اور پنڈت ماتھا رگڑ رگڑ کر خدا کو یاد کرتے ہیں۔
تمہارے لیے انسان نے کیڑوں سے ریشم مانگا ، بھوری مئی سے کانچ پیدا کیا۔ دھرتی کی چھاتی میں گھس کر سونا نکالا ، اور سمندر میں ڈوب کر موتی تلاش کیے۔ تمہارے لیے انسان نے گھر بنایا ، گھر کے گرد باغ لگایا ، باغ میں پھول کھلائے ، اور پھولوں کو توڑ کر ... تمہارے بالوں میں ٹانک دیا
تم جو بر انسان کی آرزو کی خوشبو بو بر
خوشبو کا صلہ ہو
پھر ثم روتی کیوں ہو؟