14/07/2026
ایک روزہ اے آئی (AI) ورکشاپ کا انعقاد جوہر اسکلز ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا۔
اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کاروباری مواقع اور بزنس آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ میں خواتین کو بتایا گیا کہ کس طرح AI کے استعمال سے وہ اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکتی ہیں، نئی مہارتیں سیکھ سکتی ہیں اور گھر بیٹھے آمدنی کے مواقع حاصل کر سکتی ہیں۔
جوہر اسکلز ٹریننگ سینٹر خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید ہنر سکھانے کے لیے کوشاں ہے۔