The Aamir Liaquat Kurta label’s unique selling point has been the revitalization of a traditional garment into a viable fashion statement hence creating an identity for this region. The Aamir Liaquat Kurta brand label began in 2012 as a collection of unique Kurta's made by a creative & the label quickly grew to become a pioneer in rendering traditional men’s wear, specifically the sherwani / Kurta
, into a signature high fashion luxury item coveted by the urbane Pakistani male.
يَبَنِىٓ ءَادَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًۭا يُوَرِى سَوْءَتِكُمْ وَرِيشًۭا ۖ وَلِبَاسُ ٱلتَّقْوَىٰ ذَلِكَ خَيْرٌۭ ۚ ذَلِكَ مِنْ ءَايَتِ ٱللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ
اے اولاد آدم ۔۔۔ ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا، جو پوشیدہ اعضاء کو بھی چھپاتا ہے، اور موجب زینت و آسائش بھی ہے۔
سورہ اعراف، ۶۲
مشرقی روایات کا ترجمان....عامرلیاقت ایک پہچان
عالمگیرشہرت کے حامل مایہ ناز مذہبی ریسرچ اسکالر....ممتاز فلاحی ادارے محمودہ سلطانہ فاونڈیشن کے سربراہ.... پاکستانی ابلاغی دنیا کے سپر اسٹار.... دنیا کے طول وعرض میں مقبول ہردلعزیز شخصیت.... ڈاکٹر عامر لیاقت حسین.... فقط ایک فرد نہیں.... فقط ایک ادارہ بھی نہیں.... اُن کی شخصیت ایک حیرت کدہ ہے.... کئی جہتوں پرمشتمل ایک ایسا حیرت کدہ جس کی عصر حاضر میں کوئی دوسری نظیر نہیں.... خداداد صلاحیتوں کا ایسا حیرت انگیز امتزاج شاذونادرہی دیکھنے میں آتا ہے.... وہ اِس عہد کے شعلہ بیاں مقرربھی ہیں اور جادو اثر قلم کار بھی.... اقتدار کی وادی پُرخار میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور خدمت خلق کی لذتوں سے بھی آشنا ہیں.... نعت گوئی میں بھی منفرد مقام رکھتے ہیں.... اور گزشتہ دوعشروں سے جس تسلسل سے وہ میڈیا کی مختلف اصناف کوباثروت بنانے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے.... انہیں بلاشبہ اِس دورکی اُن چنیدہ ہستیوں میں شمار کیا جاسکتا ہے جنہیں اُن کی زندگی ہی میں لیجنڈ کادرجہ مل گیا ہے.... یہ سب عشق رسول ﷺ کی کار فرمائیاں ہیں.... اِس جہا ں میں جو داخل ہوا، عمر بھر اِسی کا ہو رہا.... کتنے بے شمار اور کیسے کیسے اِن کے چاہنے والے ہیں.... یہ سب آقاکریم ﷺ سے بے پناہ عشق کے طفیل ہے.... ورنہ مقرر تونہ جانے کتنے ہیں.... وزراءبھی نہ جانے کتنے ہیں جو اپنے نام کے ساتھ حاضرو سابق کا لیبل لگائے پھرتے ہیں....قلم کاروں اور نعت خوانوں کی بھی کمی نہیں.... ٹی وی اسکرین پرجلوہ گرہونے والے میزبانوں کی بھی کمی نہیں.... مگر اُن سے اِس طرح ٹوٹ کر تومحبت نہیں کی جاتی جواِن کے حصے میں آئی ہے....
یہ بلاشبہ اُن چندلوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں رُجحان ساز کہا جاسکتا ہے....کیونکہ اِن کی ہر ادا کو لوگ اپناتے اور اپنی طرز معاشرت کاحصہ بناتے ہیں .... خوش لباسی بھی اُن کی شخصیت کا ایک ایسا ہی طرہ امتیازہے....اکیسویں صدی کے آغاز میں سادہ مگر پُروقار لباس اِن کی شخصیت کاایک نمایاں حوالہ بن کرسامنے آیا اور معاشرے میں ایک منفرد رواج بن کرسماگیا....
قبلہ شیخ سعدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :”اَلنَّاسُ بِاللِبَاس“(انسان اپنے لباس سے پہچانا جاتا ہے)
”عامر لیاقت ایک پہچان“ انسان کی اِسی شناخت کا خوبصورت حوالہ اورمشرقی ملبوسات کو جدیدتقاضوں سے روشناس کرنے کا منفرد ذریعہ ہے.... یہ نام ہے معیار کا.... یہ رشتہ ہے اعتبار کا.... یہ قرینہ ہے اظہار کا.... یہ محافظ ہے مشرقی اقدار کا.... مشرقی روایات کا ترجمان.... ”عامرلیاقت ایک پہچان“....
Contact info:
Outlet: Kurta Gali shehzada mall,Shop # 8,Tariq Road,Karachi
Email: [email protected]
Mobile: 0332-2963355
Land Line: 021-34542998
FaceBook:https://www.facebook.com/aamirliaquatstore