Riffat collections

Riffat collections Riffat collection unstich branded suits are available only original stock.........

01/09/2026

سچ سچ بتائیں کتنی بہن بیٹیوں کو انکے ماں باپ یا بھائی کی طرف سے وراثت میں مکمل حصہ دیا گیا ہے جتنا اسلام نے طے کیا اسکے مطابق ۔۔۔۔ 🫣 🧐🥺

31/08/2026
میں  ایک ہولناک واقعہ کی نشان دہی کر رہی ہوں ۔۔۔اس پہ مائیں غور کریں اور والدین ہر ریپ اور بچوں کی غفلت کی ذمہ داری سے ب...
31/08/2026

میں ایک ہولناک واقعہ کی نشان دہی کر رہی ہوں ۔۔۔اس پہ مائیں غور کریں اور والدین ہر ریپ اور بچوں کی غفلت کی ذمہ داری سے بری بالکل نہیں ہوتے یہ یاد رکھیے ۔۔
میرا گاؤں 7 چک سرگودھاروڈ پہ ہے ۔۔میری ایک ملازمہ سداں 6 چک کی تھی ۔۔بزرگ تھی میں اسے ڈراپ کرنے کئی بار چلی جاتی ۔۔ ایک دن فون آیا کہ باجی جلدی آئیے دس بجے تھے ۔۔ میں مجبور” چلی گئی ۔۔بہت لوگ گھر کے سامنے جمع تھے ۔۔اس کا ایک بیٹا ۔۔دو بہویں تین عدد پوتیاں بھی تھیں تماشا گیر تھے ایک نوجوان کوباندھا ہواتھا ۔۔ایک 9 سال کے بچے کے بھی پاؤں ھاتھ باندھ رکھے تھے ۔۔پتہ چلا کہ سداں دو روز سےگھر پہ تھی میں نے چھٹی دی تھی ۔۔9 سالہ بچہ ہر گھنٹے بعد اس کی 2۔۔3 اوردس ماہ کی پوتی کو بلانے آئےکہ ٹافی لے لو جوس پی لو ۔۔سداں نے بہو سے کہایہ لڑکا کون ہے ؟ اور کیا مفت جوس دے رھا ہے ۔۔جواب میں لڑکے نے کہا ۔۔او مائی تو کیوں دخل دے رہی ہے ہمارا 15 دن سے معاملہ ہے مفت دال گھی اور جوس کے بدلے بچیاں دکان پہ جاتی ہیں ۔۔دکان والا بہت بدمعاش تھا اور چھ سات بدمعاش اور بھی ساتھ ہوتے ۔۔سب سے بڑی 3 سالہ بچی نے دادی کو بتایا کہ ابھی جوس اور چیزیں دے کے میرے کپڑے اتارتے ہیں ۔بہن کے بھی اور چند مزید گھروں کی بچیوں کے بھی ۔۔پھر کل پرسوں کار پہ تین بچوں جن میں ایک 3 سالہ لڑکا بھی تھا ان کوسیر کے لیے لے جائیں گے ۔۔سداں مجھ سے قصے سن چکی تھی اس نے جوتا اتارا اور بہو کو مارا۔۔بیٹے کو بلایا آدھا چک اکٹھا کر لیا دکان دار مان گیا کہ سچ ہے اور یہ بچہ گوجرے سے لے کے بچے گھیرنے کے لیے ملازم رکھا ہے بچہ 18 سالہ کسی بندے سے بھی چالاک تھا ۔۔گالیاں دے ۔۔بکواس کرے ۔۔پولیس بلوائی اگرچہ پکا پتہ تھا کہ سب نے چھوٹ جانا ہے انصاف پیسوں پہ بکتاہے ۔۔البتہ مسجد سے اسپیکر منگا کے والدین کے سامنے رو رو کے درخواست کی پیدا کیے بچے سنبھال کے رکھو ۔۔۔ساتھ باندھ کے رکھو ورنہ زینب کی طرح لاش آئے گی ۔۔
اب آپ سمجھ گئےکہ آیت نور کے ساتھ کیا ہوا ۔۔ماں نے بچے کے ساتھ جانے دیا جو سہولت کار تھااور پھر!
ماں باپ بچوں کی سائے کی طرف حفاظت کریں یا دادا نانی کسی کی ڈیوٹی لگائیے ۔۔۔ورنہ روتے رھنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔۔۔
اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں میں گروپ بنائیے اورجو بن پڑ کیجے ۔۔پر پیدا شدہ بچے بچا لیں پلیز ۔۔۔

ہر دوسرے، تیسرے دن اب ہمیں خبر ملتی ہے کہ کسی چھوٹے سے بچے یا بچی کے ساتھ درندگی کی گئی اور اسے ق تل کر دیا گیا، دل بہت ...
31/08/2026

ہر دوسرے، تیسرے دن اب ہمیں خبر ملتی ہے کہ کسی چھوٹے سے بچے یا بچی کے ساتھ درندگی کی گئی اور اسے ق تل کر دیا گیا، دل بہت بھاری ہے، دو گزارشات ہیں، ایک تو والدین سے میری اپیل ہے کہ جہاں جہاں تک میری آواز پہنچ رہی ہے، براہِ کرم اپنے بچوں پر انتہائی نفسیاتی سطح تک جا کر نظر رکھیں، والدین براہِ راست یہ یقینی بنائیں کہ بچے ان کی نظروں کے سامنے ہوں، اب وہ زمانہ نہیں رہا جب کوئی بچہ یا بچی اکیلا دکان پر جا کر کوئی چیز لے آئے، یا بچے اور بچیاں باہر اکیلے کھیلتے رہیں، اب بہت عجیب اور خطرناک زمانہ ہے، بچوں کو اکیلا مت چھوڑیں، حتیٰ کہ جو خاندان کے افراد اور دیگر قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں، ان کے ساتھ بھی بچوں کو اکیلا چھوڑنے سے گریز کریں، دوسری بات یہ کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس حوالے سے تعلیم دینے کی ضرورت ہے، بچے ہوں یا بچیاں، انہیں بتانا چاہیے کہ اگر کوئی شخص انہیں اکیلے کہیں لے کر جانا چاہے، اگر کوئی انہیں غلط جگہ ہاتھ لگائے، یا ایسا کوئی رویہ اختیار کرے جو انہیں ناگوار محسوس ہو، ہمیں اپنے لڑکوں کو بھی تعلیم اور تربیت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم حقیقت کا سامنا کریں تو، بدقسمتی سے ایسے جرائم میں اکثر مرد ہی ملوث ہوتے ہیں، انہیں بتائیں کہ انسان، حیوان اور درندے میں کیا فرق ہوتا ہے، انہیں سکھائیں کہ اپنے نفس اور اپنے جذبات پر کیسے قابو پایا جاتا ہے، حمزہ علی عباسی

قرض دینے پر جنت کا ثواب
30/08/2026

قرض دینے پر جنت کا ثواب

عائزل پندرہ سولہ سالہ درندے کی ہوس کا نشانہ بنی تو کہا گیا جی بچہ ہے پاگل ہے۔منان کو ابھی سزا نہیں ملی تھی کہ خیر سے چند...
28/08/2026

عائزل پندرہ سولہ سالہ درندے کی ہوس کا نشانہ بنی تو کہا گیا جی بچہ ہے پاگل ہے۔
منان کو ابھی سزا نہیں ملی تھی کہ خیر سے چند اور ہوس پرستوں نے ایک اور معصوم کلی بے دردی سے مسل ڈالا۔
اب ان وحشی درندوں کی عمریں ملاحظہ کریں۔

1)مرکزی ملزم عثمان ولد لقمان عمر اٹھارہ سال،
2)قاسم ولد نثار احمد عمر پندرہ سولہ سال،
3)طلحہ ولد فرید عمر تیرہ چودہ سال
4) حسن خان ولد سدو زوئی عمر دس سال،

اس سارے واقعہ میں دس سالہ حسن نے بہت اہم کردار ادا کیا نا صرف بچی کو اس کے گھر سے بہلا پھسلا کر مجرموں تک پہنچایا بلکہ کسی انتہائی شاطر مجرم کی طرح پولیس والوں کو چکما دیتا رہا۔
پولیس والوں نے ہر حربہ استعمال کیا مگر حسن ٹس سے مس نہیں ہوا پھر ایک پولیس والے نے دو ہزار اور گھر جانے کا لالچ دیا تو حسن نے سب کچھ سچ سچ اگل دیا۔
حسن نے اور بہت سے انکشافات کیے جو یہ ثابت کر رہے ہیں یہ مجرمان پہلے بھی ایسے کاموں میں ملوث رہ چکے ہیں۔
اب اس کیس میں بھی کچھ لوگ رونا روئیں گے جی مجرمان کم عمر ہیں بلا بلا بلا۔
ان مجرمان نے کوئی مرغی چوری نہیں کی پکے مجرموں کی طرح انتہائی سنگین جرم کیا ہے جو بچے نہیں کرسکتے۔
اب یہاں صرف ان مجرمان کو سزا نہیں ملنی چاہئیے بلکہ ان کے والدین کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئیے جو ستو پی کر سوئے رہے اور بیٹے اتنے گھناؤنے مجرم بن گئے اور والدین کو پتا تک نہیں چلا۔
سب سے پہلی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے کیوں اپنے بچوں پر نظر نہیں رکھی کہ وہ موبائل پر کیا دیکھ رہے ہیں۔ ان کی دوستياں کیسے لڑکوں کے ساتھ ہیں، وہ کیا کرتے پھر رہے ہیں۔
بچے کے رویے میں جب تبدیلی آنا شروع ہوئی تو کیوں ماں نا دیکھ پائی کیوں باپ محسوس نا کر سکا؟
یہاں سکول اور اکیڈمی کے استاتذہ سے بھی سوال بنتا ہے کہ کیوں بچوں کے طور اطوار نہیں سمجھ پاتے کہ کچھ غلط ہے؟
یہاں محلے داروں کے لیے بھی سوچنے کا مقام ہے کہ اگر کسی نے ان لڑکوں کو بری صحبت میں اٹھتے بیٹھتے دیکھا تو کیوں روکنے کی کوشش نا کی؟
ان کے چہروں کا سکون اطیمنان ہی بتاتا ہے کہ یہ بچے نہیں عادی مجرم ہیں۔
عائزل کے مجرم کو سزا نہیں دی گئی چار اور سامنے آگئے اگر ان کو سزا نا ہوئی تو نفس اور دولت کی ہوس میں ڈوبے اسی عمر کے دس اور سامنے آئیں گے،اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ چلتا رہے گا۔
اگر اس سب کے پیچھے ڈ۔ا۔ر۔ک ویب ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنے کم عمر لڑکوں کی ایسی ویب سائیٹس تک اتنی آسانی سے رسائی کیسے ممکن ہے؟
سائبر کرائم والے کیا بھنگ پی کر سوئے ہوے ہیں جو ایسا نیٹورک پورے ملک میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے؟
اور سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ایسے غلیظ مجرموں کو سزا سے بچانے کے لیے کس کی پشت پناہی حاصل ہے؟
کون ان کا آقا بنا بیٹھا ہے جو ایسے سفاک مجرموں کو مكهن میں سے بال کی طرح نکال لیتا ہے؟
ہمیں ان کی عمروں سے کوئی لینا دینا نہیں اگر ان کو سزا نا ملی تو ہر گھر میں اس عمر کے لڑکے بھی موجود ہیں کل کو یہ ناسور ہمارے گھروں تک بھی پھیل سکتا ہے۔
ہمیں صرف اپنی چھوٹی بچیوں اور بچوں کی حفاظت نہیں کرنی بلکہ اپنے جوان ہوتے لڑکوں کو بھی درندہ بننے سے بچانا ہے۔
صرف دل سے یہی دعا نہیں نکلتی کہ اللہ ہمارے بچوں کو آیت جیسی اذیت ناک موت سے بچائے بلکہ یہ دعا بھی نکلتی ہے کہ یا اللہ ہمارے ٹین ایجر لڑکوں کو منان،عثمان، قاسم، طلحہ جیسا وحشی درندہ بننے سے محفوظ رکھ۔ آمین ثم آمین۔

15/04/2026

Allah o akbar

05/04/2026

کیا کوئی بتا سکتا ک ٹرمپ نامی پاگل کس پاگل خانے سے بھا گا ہوا ہے؟؟؟؟

Address

Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riffat collections posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share