New Factory Outlet

New Factory Outlet A brand is a product, service or concept that is publicly distinguished from other products, services

Nice
16/02/2026

Nice

*رمضان المبارک اور روزے کے احکام*`پارٹ 01`کل اسلامی مہینوں کی تعداد بارہ ہے جس میں رمضان المبارک نواں نمبر پر ہے اسلامی ...
16/02/2026

*رمضان المبارک اور روزے کے احکام*
`پارٹ 01`

کل اسلامی مہینوں کی تعداد بارہ ہے جس میں رمضان المبارک نواں نمبر پر ہے اسلامی مہینے چاند 🌙 کے نئے سرے سے نکلنے پر شروع ہوتے ہیں اور اسلامی مہینے انتیس اور تیس دن کے ہوتے ہیں اگر چاند 🌙 نئے سرے سے بادل یا کسی وجہ نہ نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کرنے ہوتے ہیں اس کے بعد نیا ماہ شروع ہو جاتا ہے چاہے نیا چاند 🌙 نکلا ہوا نظر آئے یا نہ آئے

🕳️ *مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے اور مہینہ 30 دن کا ہوتا ہے۔*

📕 *صَحِيحُ الْبُخَارِي 1908:*

آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ فرمایا: دس انگلیاں تین بار دکھائیں، تیسری بار میں انگوٹھا موڑ لیا (یعنی 29) اور پھر دس انگلیاں دکھا کر کہا کہ مہینہ ایسا بھی ہوتا ہے یعنی (30)۔
*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

*القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة*
`آیت نمبر 185`

*ترجمہ:*
رمضان وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے، جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں

*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

🕳️ *اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے*

📕 *صَحِيحُ الْبُخَارِي 8:*

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا*
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔
❶ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں
❷ نماز قائم کرنا
❸ زکوٰۃ ادا کرنا
❹ حج کرنا
❺ رمضان کے روزے رکھنا۔
*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

🕳️ *جنت میں داخلے کے لیے بنیادی اعمال*

📕 *صَحِيحُ الْبُخَارِي 1397:*

ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کی کہ آپ مجھے کوئی ایسا کام بتلائیے جس پر اگر میں ہمیشگی کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں۔

*آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا*
❶ اللہ کی عبادت کر ‘ اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہرا ‘
❷ فرض نماز قائم کر
❸ فرض زکوٰۃ دے
❹ رمضان کے روزے رکھ

دیہاتی نے کہا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ‘ ان عملوں پر میں کوئی زیادتی نہیں کروں گا۔ جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ اگر کوئی ایسے شخص کو دیکھنا چاہے جو جنت والوں میں سے ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔
*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

🕳️ *دروازوں کا کھلنا، بند ہونا اور شیاطین کا جکڑا جانا*

📕 *صَحِيحُ الْبُخَارِي 1899:*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔
*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

🕳️ *رمضان کا عمرہ حج کے برابر*

📕 *صَحِيحُ الْبُخَارِي 1782:*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری خاتون *(ام سنان رضی اللہ عنہا)*
سے
*(ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کا نام بتایا تھا لیکن مجھے یاد نہ رہا)*
پوچھا کہ تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی؟ وہ کہنے لگی کہ ہمارے پاس ایک اونٹ تھا، جس پر ابوفلاں (یعنی اس کا خاوند) اور اس کا بیٹا سوار ہو کر حج کے لیے چل دیئے اور ایک اونٹ انہوں نے چھوڑا ہے، جس سے پانی لایا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان کا عمرہ ایک حج کے برابر ہوتا ہے یا اسی جیسی کوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔
*ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ*

🕳️ *ہلاکت ہے اس کے لیے وہ رمضان میں بخشش نہ کروا سکے*

📗 *جَامِعُ التِّرْمِذِي 3545:*

*ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*

➊ اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے
➋ اس شخص کی بھی ناک خاک آلود ہو جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت ہوئے بغیر وہ مہینہ گزر گیا
➌ اس شخص کی بھی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے میں پایا ہو اور وہ دونوں اسے ان کے ساتھ حسن سلوک نہ کرنے کی وجہ سے جنت کا مستحق نہ بنا سکے ہوں ، عبدالرحمٰن (راوی) کہتے ہیں : میرا خیال یہ ہے کہ آپ نے دونوں ماں باپ کہا۔ یا یہ کہا کہ ان میں سے کسی ایک کو بھی بڑھاپے میں پایا (اور ان کی خدمت کر کے اپنی مغفرت نہ کرا لی ہو) ۔

♻️ *نــــوٹ*
بعض اہل علم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں : جب مجلس میں آدمی ایک بار رسول اللہ ﷺ کو درود بھیج دے تو اس مجلس میں چاہے جتنی بار آپ کا نام آئے ایک بار درود بھیج دینا ہر بار کے لیے کافی ہوگا (یعنی ہر بار درود بھیجنا ضروری نہ ہوگا) ۔

*قال الشيخ الألباني :*
✔️ حسن صحيح،

فـی امــــان اللّٰــــہ
اللــہم اجــــرنا مـــن الــنــار

Traditional
15/02/2026

Traditional

Kids vibe ✨️
15/02/2026

Kids vibe ✨️

Vibe
15/02/2026

Vibe

Good morning everyone
15/02/2026

Good morning everyone

29/01/2026

Vibes

*بُرے لوگوں کی وجہ سے کبھی اچھا انسان بننا مت چھوڑو۔*چاہے دنیا تمہیں کتنی ہی سخت کیوں نہ لگے، اپنی نرمی، اپنی بھلائی کو ...
07/01/2026

*بُرے لوگوں کی وجہ سے کبھی اچھا انسان بننا مت چھوڑو۔*
چاہے دنیا تمہیں کتنی ہی سخت کیوں نہ لگے، اپنی نرمی، اپنی بھلائی کو زندہ رکھو۔
تمہاری اچھائی کمزوری نہیں، تمہاری اصل طاقت ہے، وہ روشنی جو اندھیرے دلوں میں بھی جگمگا سکتی ہے۔

`نیکی اس لیے کرو کہ دوسرے اس کے لائق ہیں نہیں، بلکہ اس لیے کہ تم خود ایک خوبصورت دل کے مالک ہو۔`@@@@

Address

Shop Name Factory Outlet
Kot Radha Kishan
55180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Factory Outlet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to New Factory Outlet:

Share