Baig Sewing Hub

Baig Sewing Hub We are sewing all kinds of Ladies dresses.

08/06/2026

آج میں آپ کو ایک راز بتاؤں گی جو دکاندار کبھی نہیں بتاتے!
مارکیٹ سے کپڑا خریدتے وقت ہم سب بس رنگ اور ڈیزائن دیکھتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ غلط کپڑا لینے سے آپ کی پوری محنت ضائع ہو سکتی ہے؟

پہلا راز – کھینچنے والا ٹیسٹ:
کپڑے کو ہلکا سا دونوں طرف سے کھینچیں۔ اگر وہ فوراً اپنی جگہ پر واپس آ جائے تو کوالٹی اچھی ہے۔ اگر کھنچا رہ جائے تو سمجھ جائیں، سلائی کے بعد یہ ڈھیلا ہو جائے گا۔

دوسرا راز – رگڑنے والا ٹیسٹ:
کپڑے کے دو حصوں کو آپس میں ہلکا سا رگڑیں۔ اگر ہاتھ پر رنگ آ جائے یا آواز کرک کرک کی آئے تو یہ رنگ کچا ہے، پہلی دھلائی میں خراب ہو جائے گا۔

تیسرا راز – روشنی والا ٹیسٹ:
کپڑے کو روشنی کے سامنے رکھیں۔ اگر روشنی آر پار بہت زیادہ آ رہی ہے تو یہ باریک اور کمزور ہے، سلائی میں ٹوٹنے کا ڈر رہے گا۔ اچھا کپڑا ہلکی روشنی روکتا ہے۔

چوتھا راز – مروڑنے والا ٹیسٹ:
کپڑے کو ہاتھ میں مروڑ کر 5 سیکنڈ رکھیں پھر چھوڑ دیں۔ اگر فوراً سیدھا ہو جائے تو یہ پریس کم مانگے گا اور سلائی میں بھی نہیں سکڑے گا۔

تو اگلی بار شاپنگ پر جائیں تو یہ 4 راز ضرور آزمائیں!
بتائیں، ان میں سے کونسا ٹیسٹ آپ پہلے ٹرائی کریں گی؟

07/06/2026

اب میرا دل چاہ رہا جتنی خواتین ا کر کہتی ہیں
ہائیں اتنا مہنگاااا
ان سے کہوں ذرا میرے کندھے تو دبا دیجیے بہت درد ہے
ذرا آپ کو بھی تو اندازہ ہو کہ کتنا محنت طلب کام ہے.

یہ جو کپ میں چائے نظر آ رہی ہے نا، عام لوگوں کے لیے چائے ہوگی، مگر درزیوں کی دنیا میں اسے "پٹرول" کہا جاتا ہے۔ 😄گرمی 45 ...
06/06/2026

یہ جو کپ میں چائے نظر آ رہی ہے نا، عام لوگوں کے لیے چائے ہوگی، مگر درزیوں کی دنیا میں اسے "پٹرول" کہا جاتا ہے۔ 😄

گرمی 45 ڈگری ہو، پنکھا ہانپ رہا ہو، مشین مسلسل دوڑ رہی ہو، پھر بھی ایک کپ چائے لازمی چاہیے۔

آخر مشین دھاگے سے چلتی ہے، لیکن درزی چائے سے!

06/06/2026

ایک طویل عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین باقاعدگی سے روایتی دادی/نانی اماں والے مشغلوں جیسا کہ بنائی، سلائی، قریشیا کا کام (crocheting) اور باغبانی وغیرہ میں وقت گزارتی ہیں، وہ اوسطاً زیادہ عرصہ تک زیادہ زندہ رہتی ہیں- یہ سرگرمیاں ذہنی دباؤ (اسٹریس) کو کم کر کے اور بار بار دہرائی جانے والی حرکات کے ذریعے ایک پرسکون اور توجہ مرکوز کرنے والی کیفیت کو فروغ دے کر اعصابی نظام کو پرسکون کرنے میں مدد دیتی ہیں- یہ کام مقصد کے احساس، روزمرہ کے معمولات اور واضح کامیابی کی بدولت خود اعتمادی بھی پیدا کرتے ہیں- ذہنی طور پر ایسے مشغلے دماغ کو متحرک رکھتے ہیں، جو خواتین کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یادداشت، توجہ اور علمی لچک (cognitive flexibility) کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- مجموعی طور پر یہ اثرات ظاہر کرتے ہیں کہ سادہ اور تخلیقی مشغلے گہرے علاج (therapeutic) کا کام کر سکتے ہیں، جذباتی طور پر سکون فراہم کر سکتے ہیں اور طویل مدتی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں-
یونیورسٹی آف ہیلسنکی (University of Helsinki)

Hand made work
06/06/2026

Hand made work

05/06/2026
Babygirl dress
05/06/2026

Babygirl dress

Address

Green Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baig Sewing Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share