26/05/2026
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
عید الاضحیٰ کے اس مبارک موقع پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، رحمتوں، برکتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔
یہ مبارک دن آپ کے لیے سکونِ قلب، کامیابی اور قبولیتِ دعا کا ذریعہ بنے۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر آنے والی عید آپ کے لیے مزید خوشیاں لے کر آئے۔
عید مبارک 🌹
ان شاءالله تینوں دن عید کی مناسبت سے پوسٹس کرونگی۔اور یہ ایکٹیوٹی ہوگی۔ان شاءالله
توا کلیجی
اجزاء
1)کلیجی آدھا کلو
2) پیاز دو سے تین عدد درمیانے۔لچھے کاٹ لیں۔
3)لہسن پیسٹ ایک ٹی سپون
4)سرخ مرچ حسبِ ذائقہ
5)دھنیہ پسا ہوا ایک چمچ
6)گرم مصالحہ پاوڈر ایک چٹکی
7)نمک حسب ذائقہ
8)کوکنگ آئل چار چمچ
9)لیموں تین سے چار
ترکیب ۔کلیجی کو اچھی طرح دو لیموں کا رس لگائیں۔پھر پانچ منٹ بعد دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ کلیجی کو بالکل چھوٹا کٹ کروائیں ۔مطلب ہاف انچ سے بھی چھوٹی بوٹی ۔
پھر لہسن پیسٹ ڈال کر کوکر میں دس منٹ گلا لیں اور اس کا پانی خشک کردیں۔
پھر توے پر چار چمچ آئل ڈال کر گرم کریں۔
گرم گرم آئل میں کلیجی ڈال کر اس میں سرخ مرچ اور چٹکی گرم مصالحہ ایک چمچ دھنیہ پاؤڈر ڈالیں۔
پہلے سے لچھا پیاز کاٹ کر رکھ لیں۔
کلیجی کو فرائ کرتے ہوئے وہ اوپر سے ڈال کر نمک ڈالیں اور دو منٹ ڈھک دیا ۔بس ۔
بعد میں لیموں سب اپنی پسند کا نچوڑ لیں۔پیاز زیادہ نرم نہ کریں۔
یہ ہلکی ہوتی ہے۔فوراً ہضم ہوجاتی ہے۔
بنا کر سب اپنی پک شئیر ضرور کریں۔جس تصویر کو سب سے زیادہ لائکس ملیں گے وہ جیتے گی۔
شرط یہ ہے کہ تصویر گوگل یا اے آئ سے نہ لی گئ ہو!!
میں نے تصویر گوگل سے لی ہے۔