Mustabshirah's Collection

Mustabshirah's Collection Welcome to our exclusive abaya collection group! Explore a stunning range of abayas that blend elegance and style. Drop a message

From traditional to modern designs, we've got you covered! Join us to discover the perfect abaya for every occasion!

26/02/2025
ہم ہی نہیں تھے ہماری طرح اور بھی لوگعذاب میں تھے جو دنیا سے سوچتے تھے الگ 🥀✨
12/02/2025

ہم ہی نہیں تھے ہماری طرح اور بھی لوگ
عذاب میں تھے جو دنیا سے سوچتے تھے الگ 🥀✨



















اک دنیا بھول بھلیاں سیاک گونگا، بہرا، اندھا دل🔥
12/02/2025

اک دنیا
بھول بھلیاں سی
اک گونگا، بہرا، اندھا دل🔥



















سُنو یہ لوگ بھی جلتی پہ تیل ڈالتے ہیں تو بیٹھ یار مَسائل کا حل نکالتے ہیں مُنافقوں کی یوں تھوڑی سمجھ ہمیں بھی ہے تُمہارے...
11/02/2025

سُنو یہ لوگ بھی جلتی پہ تیل ڈالتے ہیں
تو بیٹھ یار مَسائل کا حل نکالتے ہیں

مُنافقوں کی یوں تھوڑی سمجھ ہمیں بھی ہے
تُمہارے جیسے کئی آستیں میں پَالتے ہیں

ہمارے گاؤں میں اب سر قلم نہیں ہوتے
یہاں تو جِرگوں میں بس پگڑیاں اُچھالتے ہیں

یہ قہقہے تو سبھی ضبط کی علامت ہیں
ہم اپنے درد بھی ہنستے ہوئے سنبھالتے ہیں

یہ آجکل کی سخاوت بھی ایک فیشن ہے
کہ ہم تو نیکیاں بھی کیمرے میں ڈالتے ہیں

مجھے یہ خوف ہے بستی پہ آگ برسے گی
مسل کے تتلیاں خود ریلیاں نکالتے ہیں

عثمان ملک



















*اللّٰھُمَّ بَلِغْنَا رَمَضَانْ بِالصَّحَتہ وَالعَافِیَتہ وَالإِیمَان* *"اے ﷲ! ہمیں رمضان تک پہنچائیے، صحت کے ساتھ، اور ...
10/02/2025

*اللّٰھُمَّ بَلِغْنَا رَمَضَانْ بِالصَّحَتہ وَالعَافِیَتہ وَالإِیمَان*

*"اے ﷲ! ہمیں رمضان تک پہنچائیے، صحت کے ساتھ، اور عافیت و ایمان کے ساتھ."*
آمین🤍



















رونے لگتی ہوں کسی ایک کی سُن کر تو کبھی پھر کوئی !! ٹوکنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوںپہلے وہ کہتا ہے چل چلتے ہیں اللہ مالک پ...
10/02/2025

رونے لگتی ہوں کسی ایک کی سُن کر تو کبھی
پھر کوئی !! ٹوکنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

پہلے وہ کہتا ہے چل چلتے ہیں اللہ مالک
پھر وہ کُچھ سوچنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

دھوپ کے بدلے مِرے عہد کا سُورج مُجھ سے
روشنی مانگنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

یار کیا حال بنا رکھا ہے اپنا تُو نے ؟؟
آئینہ ڈانٹنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

ہڈیاں وقت پہ پھینک آتی تھی جب ہوتی تھیں
اب کوئی بھونکنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

انگلیاں گھی میں !! کڑاھی میں ڈبوئے سر کو
سچ کوئی بولنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں

اتنی خاموش ہو کیوں !! خیر تو ہے
جب کوئی پُوچھنے لگتا ہے تو ہنس دیتی ہوں۔



















لوگوں سے تعلق قائم کریں جو "باوقار" ہوں... آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟نہیں، آئیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ...
09/02/2025

لوگوں سے تعلق قائم کریں جو "باوقار" ہوں... آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟
نہیں، آئیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ "باوقار" لوگوں کا کیا مطلب ہے۔

"باوقار" کا مطلب ہے بہترین اور خوبصورت رویے رکھنے والے لوگ:
وہ لوگ جو بات چیت میں مہذب ہوں،
جو اپنے غصے میں بھی شائستگی دکھائیں،
یہاں تک کہ جھگڑے میں بھی وقار برقرار رکھیں،
جو آپ سے محبت کے تعلق میں بھی نفاست دکھائیں،
اور یہاں تک کہ آپ سے جدا ہونے میں بھی وقار کا مظاہرہ کریں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ناراضگی ایک چیز ہے اور ذمہ داری دوسری، اور دونوں کو ایک ساتھ ملانا مناسب نہیں۔

"باوقار" لوگ اپنے پیار، خیال، اور احترام میں نفیس ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو جانتے ہوں کہ کب بات کرنی ہے اور کب سننی ہے،
ایسے لوگ جو آپ کو نظر کے ذریعے سمجھائیں اور ایک مسکراہٹ سے معاف کر دیں،
اور ہر ناراضگی کے بعد بغیر کسی چھوٹے سے بھی زخم کے نکل آئیں۔

وہ لوگ جو آپ کو ہر حال میں پیار کرتے ہیں،
آپ کی ہر حالت اور ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں،
آپ کی نرم آواز سے محبت کرتے ہیں، اور آپ کے جذباتی ہو کر بلند آواز میں بات کرنے پر بھی ہنستے ہیں،
اور پھر آپ کے دل پر ہاتھ رکھ کر آپ کو کہتے ہیں: "اپنا خیال رکھنا"۔



















اُس سُندر شیتل شام  سَمےہاں بولو بولو پھر کیا ہو؟وہ جس کا ملنا ناممکن  ہو !وہ مل جائے تو کیسا ہو؟اِبنِ انشاء🤎🌻          ...
08/02/2025

اُس سُندر شیتل شام سَمے
ہاں بولو بولو پھر کیا ہو؟
وہ جس کا ملنا ناممکن ہو !
وہ مل جائے تو کیسا ہو؟

اِبنِ انشاء🤎🌻




















پیارے نبی کریم محمد رسول اللہﷺنےفرمایارحم کرنے والوں پر رحمنرحم فرماتا ہےتم زمین والوں پر رحم کروآسمان والا تم پر رحم کر...
07/02/2025

پیارے نبی کریم محمد رسول اللہﷺ
نےفرمایا
رحم کرنے والوں پر رحمن
رحم فرماتا ہے
تم زمین والوں پر رحم کرو
آسمان والا تم پر رحم کرے گا
(سنن ابی داؤد،۴۹۴۱)
ﷺ ﷺ💕 ﷺ💕 ﷺ 💕ﷺ



















"کیا انسان اس وقت مر جاتا ہے جب وہ اپنے پیارے کو کھو دیتا ہے؟ نہیں، لیکن وہ آدھے دل کے ساتھ رہتا ہے۔"پیٹر السٹڈ (1861-19...
29/01/2025

"کیا انسان اس وقت مر جاتا ہے جب وہ اپنے پیارے کو کھو دیتا ہے؟

نہیں، لیکن وہ آدھے دل کے ساتھ رہتا ہے۔"

پیٹر السٹڈ (1861-1933)



















We all can relate:ہم نے دل تو پتھر کا کر لیا، مگر یہ بھول گئے کہ پتھروں سے بھی چشمے نکلتے ہیں🖤Bushra
28/01/2025

We all can relate:

ہم نے دل تو پتھر کا کر لیا، مگر یہ بھول گئے کہ پتھروں سے بھی چشمے نکلتے ہیں🖤
Bushra



















قصہ گو سے التماس ہے محبت کی کہانیاں لکھنا بند کردے ہم نے بہت دور تلک ڈھونڈا ہے ہماری زمیں پہ کسی سفید گھوڑے کے نشاں نہیں...
27/01/2025

قصہ گو سے التماس ہے
محبت کی کہانیاں لکھنا بند کردے
ہم نے بہت دور تلک ڈھونڈا ہے
ہماری زمیں پہ کسی سفید گھوڑے کے نشاں نہیں
ہم نے بہت عرصہ انتظار کیا ہے
ہماری زمیں پہ شہزادے نہیں اترا کرتے
سو اب کوئ ایسا قصہ بتائو
جس میں کسی شہزادے کا ذکر نا ہو
کوئ داستاں جس میں
شہزادی قلعے میں محصور نا ملے
کوئ کہانی جس میں
محبت نامے نا لکھے گئے ہوں
کہ اب ہماری صدی میں
محبت کے صحیفے ناقابل اعتبار ٹھہرے ہیں !

🖤~




















Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustabshirah's Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share