Asma Waleed

Asma Waleed Islamic Preacher | Motivational Speaker | Businesswoman

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ ، سَمِعْتُ سَعْد...
09/08/2025

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ ، سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ . قَالَ : وَأَقْرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ حَتَّى كَانَ الْحَجَّاجُ ، قَالَ : وَذَاكَ الَّذِي أَقْعَدَنِي مَقْعَدِي هَذَا .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔ سعد بن عبیدہ نے بیان کیا کہ ابوعبدالرحمٰن سلمی نے لوگوں کو عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت سے حجاج بن یوسف کے عراق کے گورنر ہونے تک قرآن مجید کی تعلیم دی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ یہی حدیث ہے جس نے مجھے اس جگہ ( قرآن مجید پڑھانے کے لیے ) بٹھا رکھا ہے۔

Sahih Bukhari 5027

*مُحرَّمُ الحرام١٤٤٧ھ* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو...ایمان، اخلاص، ہدایت، تقوی، عافیت،...
26/06/2025

*مُحرَّمُ الحرام١٤٤٧ھ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو...ایمان، اخلاص، ہدایت، تقوی، عافیت، برکت، توفیق، صحت اور حُسن اخلاق اور حُسن خاتمہ نصیب فرمائیں...
آج مغرب سے ”نیا مہینہ“...اور ”نیا سال“ شروع ہو رہا ہے..ان شاء اللہ تعالی......
مہینے کا نام ہے ”محرم الحرام“ اور سال کا عدد ہے١٤٤٧ھ...
اللہ تعالی ”جمعۃ المبارک“ کے دن سے شروع ہونے والے اس نئے سال کو ہم سب کے لیے اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر، فتح، نصرت، ہدایت، برکت اور ”نور“ والا سال بنائے....
اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هٰذَا العَامِ، فَتْحَهٗ، وَنَصْرَهٗ، وَنُورَهٗ، وَبَرَكَتَهٗ، وَهُدَاهُ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهٖ، وَشَرِّ مَا قَبْلَهٗ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهٗ......
اللہ تعالی ہمارے پچھلے سال اور پچھلی عمر کے سارے گناہ معاف فرمائیں..اور ہماری زندگی کا ہر اگلا دن پچھلے دن سے...زیادہ بہتر اور خیر والا بنائیں...اور اللہ تعالی اُمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو....فلاح، صلاح، مغفرت، عروج اور غلبہ عطاء فرمائیں...چاند رات کے معمولات کی یاد دہانی ہے...مغرب سے جمعہ شریف، محرم شریف اور، نیا سال

🌹 *کچھ لوگ تو حج کرنے کے لیے چلے گئے*(آپ پریشان نہیں ہوں، میری دعا ہے آپ سب کے لیے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے اہل و عیا...
27/05/2025

🌹 *کچھ لوگ تو حج کرنے کے لیے چلے گئے*

(آپ پریشان نہیں ہوں، میری دعا ہے آپ سب کے لیے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے اہل و عیال سمیت حج و عمرہ کی بار بار سعادت نصیب کرے۔ آمین)🤲🏻

لیکن جو لوگ یہاں ہی رہ گئے، اللہ رب العزت نے ان کو بھی محروم نہیں کیا

ان کے لیے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے بہت آسان اور چھوٹے چھوٹے کام دکھا دیئے ، جن کے کرنے پہ بے شمار آجر و ثواب ہے

یکم ذوالحجة سے 10 ذوالحجة تک۔۔۔ یہ 10 دن۔۔۔ یہ پورے سال کے سب سے افضل اور بہترین ایام ہیں۔۔۔

ان میں آپ جو بھی خیر کا عمل کریں گے وہ باقی پورے سال کے مقابلہ میں بہت زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہو گا۔۔۔یہ بہت مختصر سے دن ہیں۔۔۔ *اگر ان میں تھوڑی محنت کر لی جائے تو یقینا آپکا نیکیوں والا بینک اکاونٹ بھر جائے گا*

ان شاء الله 🌷

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتهمیرا نام اسماء ولید ہے۔ بطور ایک اسلامی مبلغہ، موٹیویشنل اسپیکر، اور بزنس وومن، میرا مشن ...
01/05/2025

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

میرا نام اسماء ولید ہے۔ بطور ایک اسلامی مبلغہ، موٹیویشنل اسپیکر، اور بزنس وومن، میرا مشن ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں قرآنِ پاک کی روشنی پھیلاؤں۔

اگر آپ ذہنی دباؤ، بے سکونی، پریشانی، یا روحانی خلا کا شکار ہیں، تو آئیے قرآن سے رہنمائی حاصل کریں۔ میں آپ کی مدد کے لیے حاضر ہوں، تاکہ ہم مل کر اللہ کے کلام سے تسلی، سکون اور مقصدِ حیات پا سکیں۔

میرے ساتھ جُڑیں، سوال کریں، مشورہ لیں — آئیے ہم قرآن کی روشنی میں اپنا سفر آسان بنائیں۔

Address

Eden Value Homes
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma Waleed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category