18/07/2026
کنزہ ہاشمی نے تاحال شادی نہ کرنے سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کب تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔تاحال شادی نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ ان کے خیال میں شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے بلکہ وہ زندگی کا ایک حصہ ہے اور جب انہیں محسوس ہوگا کہ اب انہیں کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو وہ شادی کرلیں گی۔