27/08/2026
ممتاز سیاسی اور مزہبی شخصیت سابق مئیر پشاور الحاج زبیر علی خان نے آج مردان میگا مارٹ کا مختصر دورہ کیا
انھوں نے مارٹ کے مختلف حصے دیکھے اور جدید شاپنگ سنٹرز کے حوالے سے مردان میگا مارٹ کی خدمات کا زکر کیا
ان کو بتایا کہ مردان نوشہرہ روڈ پر یہ مارٹ اس وقت بنایا گیا تھا جب یہاں پر کچھ بھی نہیں تھا اور اس مارٹ کے قیام کے بعد مردان نوشہرہ روڈ کمرشل سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے باعزت مواقع ملے
جبکہ حکومتی سطح پر بھی ماہانہ کروڑوں روپے قومی خزانے میں ٹیکسز کی صورت میں جمع ہورہے ہیں
اس موقع پر مردان میگا مارٹ کی جانب سے سابق مئیر پشاور الحاج زبیر علی خان کو سووینر پیش کیا گیا