Afzal Zarri Arts

Afzal Zarri Arts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Afzal Zarri Arts, Design & Fashion, Multan.

21/02/2026
20/02/2026

20/02/2026
05/02/2025
02/05/2024

*یکم مئی مزدور ڈے*

*✍️ عبیدالرحمن*

مزدور ڈے کی مناسبت سے یکم مئی سرکاری چھٹی کا دن تھا ۔ تمام مزدور آرام فرمائیں ۔ پیسا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ اصل چیز سکون ہے اور *سکون تب ہی ملے گا جب ہم سکون سے بیٹھیں گے ۔ کیونکہ سکون حرکت کی ضد ہے ۔* دو ضدیں ایک ساتھ بیک وقت جمع نہیں ہو سکتیں ، کیونکہ انھیں ایک دوسرے سے ضد ہوتی ہے ۔

جیسے ساس اور بہو آپس میں ضد ہیں، پہلے وقتوں میں ساس اور بہو ایک ساتھ نظر آتی تھیں لیکن اس وقت تعلیم عام نہیں تھی ۔ اب جب کہ گلی گلی تعلیم گاہیں کھل چکی ہیں ، جہاں ابتدائی جماعتوں سے ہی یہ رٹوا دیا جاتا ہے کہ *” ساس اور بہو “* آپس میں الفاظ متضاد ہیں ۔ تو جیسے دن اور رات ، روشنی اور تاریکی ، سرد و گرم ، خشک و تر ، آج اور کل وغیرہ متضاد اشیاء و کیفیات اکٹھی نہیں ہو سکتیں ، اسی طرح ساس اور بہو بھی جمع نہیں ہو سکتیں ۔ کیونکہ دوسری صورت میں *کچھ الفاظ متضاد کےلیے الگ اور کچھ کےلیے الگ قانون بنانا پڑے گا ، جب کہ قانون سب کےلیے برابر ہوتا ہے ۔* اب بھی چند ان پڑھ یا کم تعلیم یافتہ ساسیں بہووں کو ساتھ رکھنے پر بضد ہوتی ہیں ، لیکن ظاہر ہے اب علم کی روشنی عام ہو چکی ہے ، اس لیے ایسے جاہلانہ رویوں کی قطعی گنجائش نہیں ۔

” میاں اور بیوی “ کا شمار بھی باہم متضاد الفاظ کی فہرست میں ہوتا ہے ۔ ان دونوں جنسوں کے اکثر اوقات ایک جگہ پائے جانے سے *مغالطہ* نہیں کھانا چاہیے ۔ ایک ساتھ رہنے اور ایک ساتھ ہونے میں بڑا فرق ہے ۔ یہ دونوں مجبوراً ایک ساتھ رہتے ضرور ہیں لیکن ایک ساتھ ہوتے نہیں اور جدید تعلیم و تحقیق کی روشنی میں اس کی وجہ بھی ان دو الفاظ میں پائی جانے والی *تضاد کی نسبت* ہے۔ اس لیے اس جوڑ میں *عدمِ مناسبت* ہی اصل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک ان دونوں مخلوقات کے درمیان اتفاق پیدا کرنے کےلیے بنائی گئی *جملہ سکیموں ، اٹھائے گئے تمام اقدامات ، کیے گئے سب عملیات ، زیر غور لائی گئی تجاویز ، آزمائے گئے ٹوٹکوں اور بنائے گئے فارمولوں کا انجام مزید نا اتفاقی کی صورت ہی نکلا ہے ۔* اس مسئلہ کا ایک حل یہ ممکن ہے کہ تمام اہل زبان متفق ہو کر ”میاں بیوی “ دونوں الفاظ کو *مترادفات* میں شامل کرلیں ۔ اسی صورت ان دنوں میں دلی نباہ ہو سکتا ہے ۔ مگر ایسا اتفاق کبھی ہوا نہیں کہ *اس قوم نے کسی امر پر اتفاق کیا ہو ۔* اس لیے اس معاملے کا جوں کا توں رہنے کا امکان ہے ۔

حکومت نامی مخلوق جو آج کل عنقاء ہے ، وہ ہر زاویہ سے سوچتی ہے ۔ اسے اپنی تمام رعایا ، ہر شعبہ سے منسلک لوگوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ وہ اپنے عوام کی بہتری کےلیے مختلف اقدامات اٹھاتی ہے اور کئی سکیمیں تجویز کرتی ہے ۔ اس نے سب کو خوش رکھنے اور اپنی سہولت کی خاطر تمام شعبہ ہائے زندگی کےلیے سالانہ ایام مقرر کر دئیے ہیں ، جیسے یوم خواتین ، یومِ اساتذہ وغیرہ وغیرہ ۔ حکومت اپنے مزدوروں کے ساتھ کس قدر مخلص ہے اس کا اندازہ اس سے لگائیں کہ اس نے یومِ خواتین اور یومِ اساتذہ جیسے اہم دنوں پر تعطیل نہیں کی حالانکہ ان دونوں طبقات کے سماجی کردار کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ *مگر اسے بندہ مزدور کے تلخ اوقات کی اتنی فکر ہے کہ اس نے اس روز سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے تا کہ مزدور طبقہ آرام و سکون کر سکے ۔*

یہ *وسوسہ* ذہن میں آ سکتا ہے اور سرکار سے *بدظنی* کا سبب بن سکتا ہے کہ مزدورں کے دن پر افسران اور دیگر سرکاری عملے کی چھٹی کا کیا معنی؟ تو اس میں یہ بنیادی بات سمجھنی چاہیے کہ سرکاری طور تمام شعبہ جات کےلیے لازمی چھٹی کا مقصد صرف یہ ہے کہ *مزدور طبقے کےلیے سکون کا ماحول تشکیل دیا جا سکے، جیسے رات کو اندھیرا چھا جاتا ہے ، کاروبارِ زندگی ممکن نہیں رہتا اور آرام کا ماحول بن جاتا ہے ۔

سرکار اس چھٹی کے پسِ منظر میں یہ مثبت سوچ بھی رکھتی ہے کہ اس طرح مزدوروں کو گھر بیٹھنے کا، آرام و سکون کرنے کا عادی بنایا جا سکے ،* کیونکہ دورانِ سال ایسے بہت سے دن آ تے ہیں کہ مزدوری نہیں ملتی اور اس کی ڈھیروں وجوہات ہوتی ہیں ، روزگار کے حالات نہیں ہوتے اور اس کے بھی بیسیوں اسباب پیدا ہو جاتے ہیں؛ تو ایسے مواقع پر وہ مزدور جو گھر بیٹھنے اور سکون کے عادی نہیں ہو تے ، پریشانی اٹھاتے ہیں ۔


اس ساری تفصیل سے اب یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ حکومت اپنے عوام خصوصاً مزدوروں کےلیے کس قدر *مخلص* ہے اور اسے ان کی بہتری کی کتنی فکر ہے اور اس مقصد کےلیے وہ کیسا جامع پلان رکھتی ہے ۔ بس اب آپ اس روز کسی صورت کام کےلیے نہ نکلیں ۔ آرام کو ترجیح دیں ۔ اہل خانہ کو وقت دیں ۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور حکومتِ وقت کو جھولیاں بھر بھر کے دعائیں دیں ۔

Bridal lehenga set new design
25/03/2023

Bridal lehenga set new design

برائیڈل لھنگا نیو ڈیزائن افضل زری آرٹس ***

Address

Multan
60000

Telephone

+923116792518

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afzal Zarri Arts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Afzal Zarri Arts:

Share