Kaash

Kaash You will find all this under one roof : ready made dresses,imported shoes& bags,matching jewelry & g

Kaash is a small shopping outlet,specializes in elite and fashionable items such as clothing and jewelry.imported shoes and bags for ladies.artificial gemstones jewellery.

26/12/2024
06/01/2018

میری دوسری شادی ہوجائے گی سوچا نہ تھا
معذرت دوستوں کو اطلاع نہ کرسکا اور آناً فاناً نکاح ہوا اور رخصتی ہوئی ، حیرت یہ ہے کہ بیگم نے خوشدلی سے اپنی سوتن کو بہن بنایا ، بچے تو ماں کہہ کر لپٹ گئے ، والدہ بھی شاد ہیں ۔
میری نئی بیوی بے انتہا خوش اخلاق ثابت ہوئیں اور انہوں نے بھی سارے گھر کے افراد کو اپنا سمجھا ۔
ہماری پہلی ملاقات پہلی بیگم کے ساتھ ہی ایک شاپنگ سینٹر کے کیفے ٹیریا میں ہوئی تھی ، اور کب بات شادی تک پہنچ گئی پتہ بھی نہ لگا اور اسی وقت ہماری پہلی بیگم نے ان کو ہمارے لیے پسند کیا ۔
پہلی بیگم نے انتہائی ضد کرکے ہمیں ہنی مون پر بھیجنے کی تیاری کر رکھی ہے ، بضد ہیں کہ آپ دونوں ہنی مون پر جائیں جیسے آپ مجھے لے کر گئے تھے ، اس کے لیے انہوں نے فرمایا ہے کہ اگر رقم کم پڑے تو وہ دینے کو تیار ہیں ان کی پچھلے دنوں ہی تین لاکھ کی کمیٹی نکلی ہے ۔
میں کافی دیر تک یہ سوچتا رہا آخر وہ کون سے گھرانے ہوتے ہوں گے جہاں دوسری شادی کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہوں گے ایک جنگ کا سا ماحول بنتا ہوگا ، اپنے گھر کو دیکھتا ہوں تو جنت لگتا ہے ۔
آج صبح بیگم نے ناشتہ حجلہ عروسی میں پیش کیا اور اپنی ساتھی کو (سوتن لکھنے میں مجھے کوفت ہورہی ہے) اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھلائے ، اور چھیڑنے کے انداز سے کن انکھیوں سے بھی ہم دونوں کو دیکھتی رہیں ، ایک بات تو بھول ہی گیا کہ گیزر بند ہونے کی وجہ سے گرم پانی کی دو بالٹیاں بھی بھری تھیں ، رات زبردستی گیارہ بجے ہم دونوں کو کمرے میں دھکیل کر بچوں کو شور شرابے سے روک کر کمرہ بند کردیا ، شکریہ بیگم ایسی بیویاں قسمت والوں کو ملتی ہیں ۔
کل رات شاید ہم ہنی مون پر ترکی نکل جائیں ، بیگم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ میری غیر موجودگی میں وہ بچوں کی فیس ، بجلی کا بل ، راشن اور گھر کے بیشتر کام اور ذمہ داریوں کے علاوہ انجام دے دیں گی ۔
آپ سب اپنے گھر میں بھی یہ ماحول بنائیں اور محبت سے رشتوں کو قائم رکھیں ، اور اپنی بیوی کو اعتماد میں لیں ، یہ دیکھیں کہ دوسری بیوی ایک دن بعد ہی کہہ رہی ہے تیسری میں آپ کے لیے خود تلاش کروں گی ، مجھ پر تو جیسے حیاء کی ایک سرخی سی آگئی اور میں شرما سا گیا ، عجیب شرمیلی طبعیت پائی ہے میں نے ۔
بس جی دعاؤں میں یاد رکھیں

(باؤلے کے خواب“ نامی ناول سے اقتباس)

06/01/2018

ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے
اس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے
-
سانس لیتے ہوئے انساں بھی ہے لاشوں کی طرح
اب دھڑکتے ہوئے دل کی بھی لحد ہوتی ہے
-
اپنی آواز کے پتھر بھی نہ اس تک پہنچے
اس کی آنکھوں کے اشارے میں بھی زد ہوتی ہے
-
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑا
سولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
-
شعبدہ گر بھی پہنتے ہے خطیبوں کا لباس
بولتا جہل ہے بدنام خرد ہوتی ہے
-
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعزاز سخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے

14/10/2017
30/04/2017

ژبہ می دعا کی درتہ بندہ شی
زڑہ می درنہ دومرہ ازار شوے دے

Address

Dubai Mall In Dubai
Peshawar
25000

Telephone

00923459338222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaash posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaash:

Share