WajDaan

WajDaan To share best of literature, poetry, art, curiosity, love, fantasy and fun and to highlight women and gender discrimination issues with the Facebook Family

06/06/2026

خالص دودھ، خالص شہد اور خالص دوائیں کھارادر کراچی کی کہانی یہ صرف ایک سیمپل ہے

06/06/2026

میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیا

برق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا

جام میں گھول کر حسن کی مستیاں چاندنی مسکرائی مزا آ گیا
چاند کے سائے میں اے مرے ساقیا تو نے ایسی پلائی مزا آ گیا

نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگا
میکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا

بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی
آنکھ ان کی لڑی یوں مری آنکھ سے دیکھ کر یہ لڑائی مزا آ گیا

آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر
اس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جھکائی مزا آ گیا

شیخ‌ صاحب کا ایمان بک ہی گیا دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیا
آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لٹ گئی پارسائی مزا آ گیا

اے فناؔ شکر ہے آج بعد فنا اس نے رکھ لی مرے پیار کی آبرو
اپنے ہاتھوں سے اس نے مری قبر پہ چادر گل چڑھائی مزا آ گیا

فنا بلند شہری

17/06/2025

عُمرِ دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں

سیماب اکبر آبادی کا یہ شعر یوں سمجھیں حبیب ولی محمد نے بہادر شاہ ظفر کا بنادیا .
انہوں نے اسے اسی زمین میں ظفر کی غزل میں شامل کرکے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کیا گایا کہ اب لوگ یقین ہی نہیں کرتے کہ یہ سیماب کا ہے. انہوں نے ’’ لائی تھی ‘‘ کے بجائے ’’ لائے تھے‘‘ کردیا۔

سیماب اکبر آبادی کی اسی غزل کے مزید دو اشعار
تم نے تو ہاتھ جوروستم سے اٹھا لیا
اب کیا مزہ رہا ستم روزگار میں
اے پردہ دار، اب تو نکل آ کہ حشر ہے
دنیا کھڑی ہوئی ہے ترے انتظار میں

سیماب کے چند اور شعر

یہ کس نے شاخِ گل لاکر قریب آشیاں رکھہ دی
کہ میں نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی

محبت میں اک ایسا وقت بھی آتا ہے انساں پر
ستاروں کی چمک سے چوٹ لگتی ہے رگِ جاں پر

کہانی میری رودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سنتا ہے، اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے

ہر چیز پر بہار، ہر اک شئے پہ حسن تھا
دنیا جوان تھی مرے عہد شباب میں

میں ہوں اک مستقل عنوان ہستی کے زمانے میں
مجھے تاریخ دہراتی رہے گی ہر زمانے میں

آنکھوں کو اپنی چوم لوں امکاں ہو اگر
ان میں مزہ بھرا ہے تیرے انتظار کا

نسیمِ صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہوگی
کسی کی آخری ہچکی کسی کی دل لگی ہوگی

تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
نظر آخر نظر ہے ، بے ارادہ اٹھہ گئی ہوگی


سیماب اکبر آبادی کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ وہ 5 جون 1880 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، محمّد حسین صدیقی بھی شاعر تھے۔ 17 برس کے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے ایف اے کے آخری سال میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ 1898 میں ملازمت کے سلسلے میں کان پور گئے اور وہیں فصیح الملک داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی جو علامہ اقبال کے بھی استاد تھے۔ 1921 میں ریلوے کی ملازمت چھوڑ کر آگرہ میں مستقل سکونت اختیار کرلی اور قصرِ ادب کے نام سے ادبی ادارہ قائم کیا۔ ملازمت کے دوران ماہنامہ مرصع ، ماہنامہ پردہ نشین اور آگرہ اخبار کی ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ قصرِ ادب ادارے سے ماہنامہ پیمانہ جاری کیا۔ پھر بیک وقت ماہنامہ ثریا، ماہنامہ شاعر، ہفت روزہ تاج، ماہنامہ کنول، سہ روزہ ایشیا شائع کیا۔

ساغر نظامی، سیماب اکبر آبادی کے شاگرد تھے وہ بھی قصر ادب سے وابستہ رہے۔
علامہ سیماب اکبر آبادی کی لکھی کتابوں کی تعداد 284 ہے جن میں 22 شعری مَجمُوعے ہیں جن میں قران مجید کا منظوم ترجمہ"وحی منظوم" بھی شامل ہے جس کی اشاعت کی کوشش 1949 میں ان کو پاکستان لے آئی۔
انہوں نے انیس سو چوالیس کے شروع میں ایک ہی بحر میں یہ ترجمہ کرنے کا بیڑا اٹھایا اور دس ماہ میں مکمل کر کے علما کی خدمت میں پیش کر دیا۔ سیماب نے مثنوی مولانا روم کا اسی بحر میں اردو میں منظوم ترجمہ کرکےاس کا نام ’’الہام منظوم‘‘ رکھا۔ مولوی فیروز الدین کے بقول انہوں نے مثنوی روم کا منظوم اردو ترجمہ امیر مینائی سمیت کئی نامور شاعروں کے سپرد کرنا چاہا مگر یہ مشکل کام ان میں سے کسی کے بس کا نہ تھا ۔
سیماب نے ہندؤوں کی مذہبی کتاب بھگوت گیتا کے کچھ حصوں کا منظوم ترجمہ ’’کرشن گیتا‘‘ کے نام سے کرکے شائع کیا۔انیس سو پچاس میں شیخ عنایت اللہ کی درخواست پر سیرت نبی پر مختصر اور انتہائی جامع کتاب ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں لکھ کر پیش کردی۔
سیماب کا پہلا مجموعہِ کلام "نیستاں" 1923 میں چھپا تھا۔ 1936 میں دیوان کلیم عجم شائع ہوا اور اسی سال نظموں کا مجموعہ "کار امروز" منظر عام پر آیا۔ سیماب کے تقریباً ڈھائی ہزار شاگرد تھے جن میں راز چاندپوری، ساغر نظامی،علامہ عابد سیمابی ،ضیاء فتح آبادی، بسمل سیدی، الطاف مشہدی اور شفا گوالیاری کے نام قابل ذکر ہیں۔ سیماب اکبر آبادی کو "تاج الشعرا"، "ناخدائے سخن" بھی کہا گیا۔ داغ دہلوی کے داماد سائل دہلوی سیماب کو جانشینِ داغ کہا کرتے تھے۔
علامہ سیماب اکبر آبادی کا کراچی میں31 جنوری 1951 کو انتقال ہوا۔

18/03/2025

"آخری بار مِلو"

آخری بار مِلو ایسے ، کہ جلتے ھُوئے دِل
راکھ ھو جائیں ، کوئی اور تقاضہ نہ کریں
چاکِ وعدہ نہ سِلے ، زخمِ تمنا نہ کِھلے
سانس ہموار رھے ، شمع کی لَو تک نہ ہلے

باتیں بس اِتنی ، کہ لمحے اُنہیں آ کر گِن جائیں
آنکھ اُٹھائے کوئی اُمید ، تو آنکھیں چِھن جائیں
اس ملاقات کا ، اُس بار کوئی وھم نہیں
جس سے ، ایک اور مُلاقات کی صُورت نکلے

اب نہ ہیجان و جُنوں کا ، نہ حکایات کا وقت
اب نہ تجدید وفا کا ، نہ شکایات کا وقت
لٹ گئی شہر حوادث میں متاعِ الفاظ
اب جو کہنا ھے تو ، کیسے کوئی نوحہ کہیئے

آج تک تم سے رَگ جاں کے ، کئی رِشتے تھے
کل سے جو ھو گا ، اُسے کون سا رِشتہ کہیئے
پھر نہ دہکیں گے ، کبھی عارض و رُخسار مِلو
ماتمی ھیں دَمِ رخصت ، در و دیوار مِلو
پھر نہ ھم ھوں گے ، نہ اقرار نہ اِنکار مِلو۔

آخری بار مِلو۔

مصطفیٰ زیدی

18/03/2025

رفاقتوں میں پشیمانیاں تو ہوتی ہیں
کہ دوستوں سے بھی نادانیاں تو ہوتی ہیں

بس اس سبب سے کہ تجھ پر بہت بھروسہ تھا
گلے نہ ہوں بھی توحیرانیاں توہوتی ہیں

اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجُز اس کے
یہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں

فراز بھول چکا ہے تیرے فراق کے دکھ
کہ شاعروں میں بھی تن آسانیاں تو ہوتی ہیں

احمد فراز

09/03/2025

The state and women are the two main foundations of patriarchy, men are only the third or privileged group.

09/03/2025

تمھاری یاد کے بل پر ہیں زندہ
کسی دن یہ بھی رخصت ہو گئی تو؟

ہم اچھے دوست بن سکتے ہیں لیکن
مجھے تم سے محبت ہو گئی تو؟

08/03/2025

عورتیں اگر گنجی ہو جائیں تو بدصورت نظر آتی ہیں...
اگر عورتوں کی مونچھیں آ جائیں تو بدصورت لگتی ہیں...
اگر عورتوں کے سکس پیک ایبس نکل آئیں،
تو عجیب لگتی ہیں ......

اور آپ کہتے ہیں کہ عورتیں خوبصورت ہوتی ہے...؟؟؟

اب بات کرتے ہیں مردوں کی....
یعنی لڑکے...

اگر لڑکے کلین شیوں ہوں تو خوبصورت لگتے ہیں...
اور داڑھی رکھیں پھر اور زیادہ خوبصورت لگتے ہیں ....

لڑکے گنجے ہو جائیں تب بھی خوبصورت لگتے ہیں...
بڑے بال رکھیں، پھر بھی خوبصورت لگ تے ہیں ۔
درمیانے بال ہیں، پھر بھی خوبصورت نظر آتے ہیں۔
اگر لڑکوں کو سکس پیک ایبس آ جائیں تو خوبصورت
اور اگر چھریرے ہیں تو پھر بھی خوبصورت...

یعنی عورت کا حسن بس ایک چھلاوہ ہے...!
جیسے کسی جادوگر کا جادو ...!!

لیکن مرد کی خوبصورتی......
ایک ابدی سچائی ہے جو ہر حال میں چھائی رہتی ہے۔

نوٹ - خواتین دھکا- مکی نہیں کریں..🙂

06/03/2025

میں عورتوں کے اس قبیلے سے ہوں
جب وہ چلتی ہیں
تو ان کا سر ایک سینٹی میٹر بھی نہیں جھکا ہوتا
تم اگر کبھی ان کی گردن کی پیمائش کرو تو
کوی زاویہ 90 ڈگری سے نیچے نہیں ملے گا

جو دنیا کو سیدھا آنکھوں میں دیکھتی ہیں
جب وہ چلتی ہیں تو یوں لگتا ہے
جیسے یہ زمین ان کے باپ کی ہے

وہ جن کے پیروں کے نیچے فرعونوں کے سر رکھے ہیں
اور شو ریک پر ہیلز کے ساتھ ورک بوٹ

سینڈل کی ایڑی سے گلاس سیلنگ کو توڑ کر
لکڑی کا گھر بناتی ہیں
پھر اس کے اندر دل والی پینٹنگ سجاتی ہیں

جن کو آئی لائنر لگانا بھی اتنا ہی بھاتا ہے
جتنا قلم پکڑنا
یا ساتھی کے ساتھ کھانے کی میز سجانا
بیمار بچے کے ساتھ
ساری رات جاگنا انہیں تھکاتا نہیں
ساتھی کی ہر کامیابی پر
ماتھا چوم کے دعا دیتی ہیں

جو
سہیلیوں کے کراؤن درست کرتی ہیں
ہاتھ مار کے گراتی نہیں

ان کو معلوم ہے خدا نے بہت محبت سے بنایا ہے
سو فقط اسی کے آگے پیشانی دھرتی هیں
مجازی کے آگے نہیں
کہ شرک پسند نہیں ان کو

جن کو اپنے جسم و جاں کی ہر خواہش سے پیار ھے
جن کو اپنے ہونے پر شرمندگی نہیں

میرا تعلق عورتوں کے اسی قبیلے سے ہے

رفعت جبین

02/03/2025

قدیم مصر کا ذکر ہو تو ذہن میں صرف اہرام اور فرعونوں کا تصور ابھرتا ہے لیکن حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ حیرتناک انکشافات سے پتا چلا ہے کہ قدیم دور کے مصر کی بہت سی اور بھی باتیں ہیں جن پر آج کے انسان کیلئے یقین کرنا بہت مشکل ہوگا۔

دا میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف شکاگو کے محقق ڈگلس جے بروور کا کہناے کہ ہزاروں سال قدیم مصر کے معاشرے میں غیر ازواجی جنسی تعلقات کی برائی عام تھی۔ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ مصری مانع حمل طریقوں کے موجد ہیں۔ تقریباً 2000 قبل مسیح کے مصر میں مانع حمل طریقوں کے استعمال کے واضح شواہد ملتے ہیں۔ اس دور میں مانع حمل گولیاں تو نہیں ہوتی تھیں البتہ اس کام کیلئے مگرمچھ کا فضلہ اور خمیر کیا ہوا آٹا استعمال کیا جاتا تھا۔ خواتین یہ اشیاءمکس کر کے استعمال کرتی تھیں۔ آج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آمیزے کی تیزابی خاصیت جنسی جرثوموں کو مارنے کی صلاحیت رکھتی تھی اور یوں یہ کسی حد تک قدرتی مانع حمل دوا کا کام کرتا

Address

B Block, Satellite Town
Rawalpindi
64000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WajDaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WajDaan:

Share