07/03/2024
بسم الله الرحمن الرحيم
💛 *استقبال رمضان*
✨ *إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (سورة الانفال:2)*
"سچّے اہل ایمان تو وہ لوگ ہیں جن کے دل اللہ کا ذکر سُن کر لرز جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں"
✨اگر ہم رمضان کی تیاری کرنا چاہتے ہیں تو اس میں سچائی کی ضرورت ہے۔
ایمان کی تجدید اور سچائی کی کیوں ضرورت ہے؟ کیونکہ اعمال کی قبولیت کی بنیاد ہی ایمان ہے۔
✨ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایمان اور ثواب کی امید سے رمضان کے روزے رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کو بخش دیتا ہے“۔ ( متفق علیہ)
رمضان کا استقبال خالص سچائی کے ساتھ کرنا ہے۔
✨ *"ایمان تصدیق کا نام ہے نور ایمان کو جگانا بھی ہے، بڑھانا بھی ہے اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔"*
✨ *کرنے کے کام:*
• دلوں کی اصلاح کرنا ہے۔
• دین کی مجالس میں فرشتوں کی موجودگی کو محسوس کیا کریں۔
• قران کریم سے تعلق محبت کو مضبوط کریں
• استغفار کی کثرت کریں
• عبادات میں اضافہ چاہتے ہیں تو شکر کو لازم پکڑیں
• اللہ کی راہ میں مال خرچ کریں
• اللہ کے چہرے کی خاطر دوسروں کو کھانا کھلائیں
• خوب دعائیں کریں ذکر اذکار کریں۔
• نوافل کی کثرت کریں
• زبان کی حفاظت کرنا ہوگی۔
• چھپے ہوئے نیک اعمال کریں۔
• اعمال کی قبولیت کی دعائیں کریں۔
*اللهم بلغنا رمضان*
( استاذہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے لیکچر سے ماخوذ)