08/06/2026
الحمدلله الكريم
میرے لیے ایک یادگار اور خوش نصیبی بھرا دن کہ میرے محترم استاذِ گرامی، حضرت علامہ مولانا شوکت مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ میرے گھر تشریف لائے۔ اللہ پاک کا بے حد شکر ہے کہ مجھے پورا دن ان کی مبارک صحبت میں گزارنے کا موقع ملا۔
استادِ محترم ایک باکمال عالمِ دین، بہترین مربی اور حقیقی معنوں میں استاد العلماء ہیں۔ علم و عمل، اخلاص و تقویٰ اور شفقت و محبت کا حسین امتزاج ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔ اپنے طلبہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہر لمحہ ان کی علمی، عملی اور اخلاقی تربیت کی فکر رکھتے ہیں۔ ان کی گفتگو میں حکمت، انداز میں عاجزی اور نصیحتوں میں خلوص جھلکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ استادِ محترم کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے سایۂ عاطفت کو ہم پر ہمیشہ قائم رکھے اور ہمیں ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ
Muhammad Asad Raza Attari
A very special and blessed day for me!
My respected teacher, Hazrat Allama Maulana Shaukat Madani Sahib (دامت برکاتہم العالیہ), honoured my home with his visit.
My teacher is not only a great scholar of Islam but also a caring mentor and guide. He has great love for his students and is always concerned about their religious, educational, and moral development. His words are full of wisdom, and his humble and kind nature leaves a lasting impression on everyone who meets him.
May Allah Almighty accept his services to Islam, bless him with good health and a long life, and allow us to continue benefiting from his knowledge, guidance, and duas.
Ameen.
Muhammad Asad Raza Attari