Marhaba's Collection

Marhaba's Collection U.K BASED ONLINE HOUSE OF BRANDS
BEST QUALITY BEST PRICES
WE DEAL WITH ORIGNAL PAKISTANI DESIGNER PRODUCTS ONLY*UNSTITCHED AND STITCHED.

DELIVERY AVAILABLE IN UK&EUROPE. DURATION VARIES*
LOCATION: �BRADFORD�

05/01/2025

باپ نے بیٹے کو امریکہ بھیجا جو وہاں رہائش پذیر ہو گیا کچھ عرصہ بعد باپ نے بیٹے کو خط لکھا اور پوچھا کہ بیٹا امریکہ کیسا لگا؟ تو بیٹے نے خط کا جواب کچھ اسطرح لکھا

👇👇👇

محترم والد صاحب! ۔ آپ نے پوچھا ہے کہ مجھے امریکہ کیسا لگا ؟ تو عرض ھے کہ یہاں زمین ہموار نہیں ، موسم کا اعتبار نہیں، لڑکی وفادار نہیں ، مذہب سے سروکار نہیں، خلوص سے ہمکنار نہیں ، بدلنے کو تیار نہیں وقت مدد گار نہیں ، حالات سازگار نہیں ، خدا کا شکرگزار نہیں ، غرض یہ کہ امریکہ کوئی شاہکار نہیں۔ 😊😊

مگر ان کی چند اچھی باتیں بھی ہیں۔ یہاں فضول تہوار نہیں ،
رسومات کا مینار نہیں ، بیٹی کوئی بار نہیں ، سڑک پر غبار نہیں ، بھکاری کا دیدار نہیں ، نلوں پر قطار نہیں ، کوئی شخص بیکار نہیں ، پابندی وقت دشوار نہیں ، تعلیم لا معیار نہیں ، ایجادات کا شمار نہیں ، کوئی کسی سے خوار نہیں۔ ان کی چند چیزیں البتہ دل کو کھٹکتی ہیں مثلا غذا مزیدار نہیں ، کھانے میں اچار نہیں ، گھی کا بگھار نہیں ، قورمے میں تار نہیں ، چوڑیوں کی جھنکار نہیں ، اردو کا اخبار نہیں، داتا کا دربار نہیں، قائد کا مزار نہیں ۔😊😊

فقط و السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ..

کوشش کریں آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے  منافق چہرو...
20/12/2024

کوشش کریں آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے منافق چہروں سے آپ کو شدید نفرت ہو جائے گی.🍁

والدین کا گھر! خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلادیا۔۔۔❤️😭                 ...
09/12/2024

والدین کا گھر! خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلادیا۔۔۔❤️😭

والدین کا گھر

صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں


یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر
براہِ راست گھر میں داخل ہو سکتے ہیں


یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں
اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں
جب تک آپ نظر نہ آ جائیں


یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے


یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی
اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔


یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ نا جائیں تو
اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔


یہ وہ گھر ہے
جہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں
تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں


یہی ہے وہ گھر
جہاں کا دسترخواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت سے پاک ہے


یہ وہ گھر ہے
کہ اگر یہاں کھانے کا وقت ہو جائے
اور آپ کچھ نہ کھائیں
تو اس گھر کے مکیںوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں
اور وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔


یہ وہ گھر ہے جہاں
آپ کو ہر قسم کی خوشیاں
اور قہقہے میسر ہیں

آہ ہ ہ ہ۔۔۔ لوگو
ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں
قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے

وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں
جن کے پاس والدین کے گھر ہیں۔

ایک ہی زندگی ہے اسے سادہ رہنے دیجئے کسی کو یاد کر رہے ہیں تو فون کر لیجئے ، ملنا چاہتے ہیں تو مد عو کر لیجئے چاہتے ہیں آ...
29/10/2024

ایک ہی زندگی ہے
اسے سادہ رہنے دیجئے کسی کو یاد کر رہے ہیں تو فون کر لیجئے ،
ملنا چاہتے ہیں تو مد عو کر لیجئے چاہتے ہیں
آپ کو سمجھا جائے تو واضح کر دیجئے
کوئی سوال ہے دل میں تو پوچھ لیجے ،

کچھ پسند نہیں تو بتادیجیے ،
پسند ہے تو بھی کہہ دیجئے ساتھ چاہئے تو مانگ لیجیے ،
انا کو چھوڑ آئیں.
اپنوں کو پاس لے آئے؛
ایک ہی زندگی ہے اسے آسان رہنے دیجئے
اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی....

16/09/2024

"جگہوں کی قیمت"

جگہوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی
جب وہ ان چہروں سے خالی ہوں
جنہیں ہم دل کی گہرائیوں سے پیار کرتے ہیں

وہ کمرے
جو کبھی قہقہوں سے گونجتے تھے
اب خاموشی کی چادر میں لپٹے ہیں
کیونکہ وہ موجود نہیں
جن کی سانسوں سے یہ زندہ تھے

وہ گلیاں
جو کبھی محبت کے قدموں سے آباد تھیں
اب سنسان اور ویران لگتی ہیں
کیونکہ وہ چہرے غائب ہیں
جن کی وجہ سے یہ خوبصورت تھیں

بے شک
جگہوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی
جب وہ ان لوگوں سے خالی ہوں
جن سے ہم پیار کرتے ہیں

(منقول)

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو  خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی  نے کہا تھا، م...
14/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میرے اہل بیت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت سے محبت کرنی عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

19/04/2024

برطانیہ کے ایک سُپر سٹور (Sain’sbury) نے سٹور میں بیس سال سے کام کرنے والے ملازم (دافو) کو اپنے لیے شاپنگ کرتے وقت شاپر کی قیمت نہ ادا کرنے پر کام سے نکال دیا تو دافو کیس ٹریبیونل میں لے گیا، کل وہاں سے بھی اُس کے خلاف فیصلہ آ گیا،
بات کچھ یوں ہوئی کہ مسٹر دافو جو نائٹ شفٹ میں کام کرتا تھا اپنی شفٹ کے بعد تیس پاؤنڈ کی شاپنگ خریدی اور یہاں چونکہ سیلف سروس مشینیں بھی ہوتی ہیں جہاں آپ اپنے فوڈ آئٹمز سکین کرتے ہیں اور کیش یا کارڈ کے ذریعے قیمت ادا کرتے ہیں، ان مشینوں کے ساتھ شاپنگ بیگز بھی ہوتے ہیں جن کو قیمت ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے، دافو نے اپنا سامان تو سکین کر لیا لیکن جہاں مشین میں آپشن آتا ہے کہ آپ نے کتنے شاپنگ بیگز لیے وہاں اُس نے جتنے بیگز استعمال کیے وہ تعداد ڈالنے کے بجائے صفر ڈال دیا اور یوں تیس پاؤنڈ کی شابنگ کی اور سوچا چلو دو تین بیگز ( جن کی قیمت پاؤنڈ سے کم بنتی ہے) مفت لے لیتے ہیں، اب یہاں چونکہ ہر آئیٹم پر بارر کوڈ ہوتا ہے اور اگر کوئی آئیٹم بغیر سکین کیے اور قیمت ادا کیے لے جانے کی کوشش کی جائے گی تو دروازوں پہ لگے سکینرز بول پڑیں گے، الارم بجنے پہ وہاں کھڑا سکیوریٹی گارڈ گاہک سے رسید طلب کرے گا اور آئیٹم چیک کرے گا، اگر کوئی آئیٹم بغیر قیمت ادا کیے گاہک لے جا رہا ہے تو وہ آئیٹم نکال کر عموماً گاہک کو جانے دیتے ہیں البتہ کوئی عادی چور ہو تو پولیس بلا لی جاتی ہے۔
یہاں دافو کے ساتھ بھی ایسا ہوا جب وہ سکینر میں سے گزرنے لگا تو وہ بول پڑا اور گارڈ نے اُس سے رسید طلب کی اور چیک کیا، تمام آئیٹم رسید میں موجود تھے سوا اُن تھیلوں کے جن میں وہ اپنی شاپنگ ڈال کے لے جا رہا تھا، اس پر سیکوریٹی گارڈ نے منیجر کو بلا لیا اور بات بڑے منیجروں تک گئی تو دافو کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،
دافو یہ کیس لے کر عدالت پہنچ گیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مجھے غیر منصفانہ طریقہ سے نکالا گیا ہے، میں چونکہ شفٹ کے بعد تھکا ہوا تھا اور جہاں Till Machine پر بیگز کا آپشن تھا وہاں غلطی سے تعداد ڈالنے کے بجائے صفر ڈال دی جس کی بنا پر مجھے نکال دیا گیا،
اب دیکھنے کو تو یہ کوئی بڑا جرم نہیں اور واقعی کسی سے آٹھ دس گھنٹے کی شفٹ کرنے کے بعد ایسی غلطی ہو سکتی ہے لیکن جن معاشروں نے ترقی کرنی ہوتی ہے یا جو ترقی کی منزل پر پہنچ چُکے ہوتے ہیں وہ ایسی غلطیوں کو بھی جانے نہیں دیتے ورنہ وہ جہاں ہیں وہاں نہ ہوتے،
یہ تحریر لکھنے کا مقصد جج کے فیصلے میں لکھا ایک جملہ ہے کہ “ آپ نے بے ایمانی سے کام لیا اور آپ نے چوری کی”
لہٰذا Sain’sbury آپ کو کام سے نکالنے میں حق بجانب ہے۔
یہ ہے مغرب کی ترقی کا راز جہاں عدالتیں شواہد دیکھ کر انصاف کرتی ہیں، جہاں کوئی سفارش کام آتی ہے اور نہ کوئی سفارش کرتا ہے، حالانکہ سٹور کا سیکوریٹی گارڈ اور دافو ایک جگہ کام کرتے ہیں، روز ملتے اور ایک دوسرے سے بات کرتے اور جانتے بھی ہوں گے لیکن گارڈ نے صرف دو تین بیگز بھی نہیں جانے دیے اور دافو کو پکڑ کر منیجر کے پاس لے گیا،
ہمارے ہاں لکڑ پتھر سب ہضم ہو جاتا ہے، ایک دوسرے کے جرائم چھپائے جاتے ہیں، قاتلوں تک کو سفارش کی سہولت میسر ہوتی ہے، قانون نافذ کرنے اور انصاف دینے والے ادارے مجرمان کو سہولت فراہم کرتے ہیں، سامنے سامنے کمزور کو مارا جاتا ہے اور لوگ تماشہ دیکھ رہے ہوتے ہیں، ایسے نہ معاشرے بنتے ہیں اور نہ ترقیاں ہوتیں ہیں،
معاشرے قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف سے قائم ہوتے ہیں جہاں چھوٹا بڑا جرم جرم ہی سمجھا جاتا ہے چاہے وہ دو تین پلاسٹک کے تھیلے ہی کیوں نہ ہوں۔

19/04/2024

*دیوار پر والد کے ہاتھ کے نشان۔*

*ابا جی بوڑھے ہو گئے تھے اور چلتے چلتے دیوار کا سہارا لیتے تھے۔ نتیجتاً دیواروں کا رنگ خراب ہونے لگ گیا، جہاں بھی وہ چھوتے تھے وہاں دیواروں پر ان کی انگلیوں کے نشانات چھپ جاتے تھے۔*

*میری بیوی کو جب پتہ چلا تو وہ اکثر گندی نظر آنے والی دیواروں کے بارے میں مجھ سے شکایت کرتی*۔
*ایک دن سر میں درد ہو رہا تھا تو ابا جی نے سر پر تیل کی مالش کی۔ تو چلتے ہوئے دیواروں پر تیل کے داغ بن گئے۔*

*یہ دیکھ کر میری بیوی چیخ اٹھی۔ اور میں نے بھی غصے میں اپنے والد کو ڈانٹ دیا اور ان سے بدتمیزی سے بات کی، انہیں مشورہ دیا کہ چلتے وقت دیواروں کو ہاتھ نہ لگائیں۔*

*وہ بہت غمگین نظر آئے۔ مجھے اپنے رویے پر شرمندگی بھی محسوس ہوئی مگر ان سے کچھ نہ کہا۔*

*ابا جی نے چلتے ہوئے دیوار کو پکڑنا چھوڑ دیا۔ اور ایک دن وہ گر پڑے اور بستر سے جا لگے جو ان کے لئے بستر مرگ بن گیا اور کچھ ہی دنوں میں ہم سے رخصت ہو گئے۔ میں نے اپنے دل میں احساس جرم محسوس کیا اور میں ان کے تاثرات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا تھا اور اس کے فوراً بعد اپنے آپ کو ان کی موت کے لئے خود کو معاف نہیں کر پاتا ہوں۔*

*کچھ دیر بعد، ہم اپنے گھر کو پینٹ کروانا چاہتے تھے۔ جب پینٹر آئے تو میرا بیٹا، جو اپنے دادا سے پیار کرتا تھا، نے مصوروں کو دادا کے انگلیوں کے نشانات صاف کرنے اور ان علاقوں کو پینٹ کرنے کی اجازت نہیں دی۔*

*پینٹر بہت اچھے اور جدت پسند تھے۔ انہوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ میرے والد کے فنگر پرنٹس/ ہینڈ پرنٹس کو نہیں ہٹائیں گے، بلکہ ان نشانات کے گرد ایک خوبصورت دائرہ بنائیں گے اور ایک منفرد ڈیزائن بنائیں گے۔*

*اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اور وہ پرنٹس ہمارے گھر کا حصہ بن گئے۔ ہمارے گھر آنے والے ہر فرد نے ہمارے منفرد ڈیزائن کی تعریف کی۔*

*وقت کے ساتھ ساتھ میں بھی بوڑھا ہوتا گیا۔*

*اب مجھے چلنے کے لیے دیوار کے سہارے کی ضرورت تھی۔ ایک دن چلتے ہوئے مجھے یاد آئے اپنے والد سے میرے کہے ہوئے الفاظ، اور سہارے کے بغیر چلنے کی کوشش کی تاکید ۔ میرے بیٹے نے یہ دیکھا اور فوراً میرے پاس آیا اور چلتے ہوئے مجھے دیواروں کا سہارا لینے کو کہا، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ میں سہارے کے بغیر گر سکتا ہوں، میں نے دیکھا کہ میرا بیٹا مجھے پکڑے ہوئے ہے۔ میری پوتی فوراً آگے آئی اور پیار سے میرا ہاتھ اپنے کندھے پر رکھ کر سہارا دیا۔ میں تقریباً خاموشی سے رونے لگا۔ اگر میں نے اپنے والد کے لیے بھی یہی کیا ہوتا تو وہ زیادہ دیرتک زندہ رہتے۔ میری پوتی نے مجھے ساتھ لیا اور صوفے پر بٹھایا۔ پھر اس نے مجھے دکھانے کے لیے اپنی ڈرائنگ بک نکالی۔*

*اس کی استانی نے اس کی ڈرائنگ کی تعریف کی تھی اور اس کو بہترین ریمارکس دیے تھے۔*

*خاکہ دیواروں پر میرے والد کے ہاتھ کے نشان کا تھا۔*

*اس کے ریمارکس تھے- "کاش ہر بچہ بڑوں سے اسی طرح پیار کرے"*

*میں اپنے کمرے میں واپس آیا اور اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے رونے لگا، جو اب نہیں تھے۔*

*ہم بھی وقت کے ساتھ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ آئیے اپنے بڑوں کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھائیں*۔

*اپنے گھر والوں کو بھی بتائیں کہ یہ بزرگ قیمتی ہوتے ہیں دیواریں اور چیزیں نہیں*

12/04/2024

ماں جائے

میرے ماموں کہتے ہیں کہ لوگوں کے ماں باپ وفات پاجائیں تو ان کے بچے ان کی چیزوں کو بڑی محبت اور عقیدت سے سنبھال کر رکھتے ہیں۔یہ میری ماں کی چارپائی تھی، یہ ٹی وی میرے ابا فلاں جگہ سے لائے تھے، یہ ڈنرسٹ میری مرحوم ماں نے بڑے شوق سے خریدا تھا وغیرہ وغیرہ۔

لوگ ان بے جان نشانیوں کو دل سے لگا کر رکھتے ہیں کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیتے کچھ کھو جائے یا ٹوٹ جائے تو اس کا گہرا صدمہ لیتے ہیں کہ ماں/ باپ کی نشانی ٹوٹ گئی حالانکہ ماں باپ کی اصل جیتی جاگتی نشانیاں تو انسان کے بہن بھائی ہوتے ہیں جن سے ناراض ہوتے، منہ موڑتے اور قطع تعلق کرتے ہوئے ہم ذرا نہیں سوچتے کہ یہ ہمارے والدین کے کتنے محبوب تھے۔ماں کی کوئی چیز ٹوٹنے نہیں دیتے لیکن اکثر اپنے رویے سے اپنے ماں جائے کا دل کرچی کرچی کردیتے ہیں۔بعض اوقات تو ان بے جان چیزوں کی وجہ سے بہن بھائی آپس میں لڑ جھگڑ بھی رہے ہوتے ہیں۔

والدین سے محبت نبھانے کا اصل طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے بہن بھائیوں سے تعلق جوڑ کر رکھیں۔اختلافات کے باوجود قطع تعلق نہ کریں کیونکہ چیزیں تو بنتی ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن ماں واپس آسکتی ہے نہ ماں جائے۔۔۔۔

یہ تحریر عید کے موقع کی مناسبت سے لکھ رہی ہوں کہ شاید میرے یہ الفاظ کسی کے دل میں بہن بھائیوں کی سوئی ہوئی محبت کو جگانے کا باعث بن سکیں۔اور یہ عید سب ماں جائے مل کر اسی طرح منا سکیں جیسے ماں باپ کی زندگی میں منایا کرتے تھے۔امید پر دنیا قائم ہے۔

عید کا چاند مبارک 🌷ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.‏تحفہ صرف چیزوں کی صورتدیدہ زیب ڈبوں م...
10/04/2024

عید کا چاند مبارک 🌷ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ.
‏تحفہ صرف چیزوں کی صورت
دیدہ زیب ڈبوں میں
پیک کرکے ہی نہیں دیا جاتا
بلکہ آپکے وہ الفاظ بھی تحفہ ہوتےہیں
جو دوسروں کو آگےبڑھنےکا حوصلہ دیتےہیں۔♥️⁩
دعا ھے مالک کائنات آپ کو اپنوں سمیت آپنی پناہ میں رکھے، پرخلوص محبت کرنے والے رشتوں سے نوازے، بے حساب بابرکت رزق، صحت مند پرسکون زندگی اور بے شمار خوشیاں عطا فرمائے
آمین
خالق سے اچھا تعلق اور مخلوق سے اچھا سلوک اصل مومن کی نشانی ہے. الله پاک آپ کو خوشیوں اور تندرستی کیساتھ سلامت رکھے اور آپ کی تمام دعائیں اور حاجات پوری فرمائے.
الله سبحان تعالٰی ھم سب پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھے، ایمان کی دولت میں اضافه فرماۓ، صالح عمل کی توفیق کے لیے صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرماے۔
آمین یارب العالمین🕋

20/03/2024

رَنگ و رَس کی حَوس اور بَس
مَسلہ __ دَسترس __ اور بَس

یوں بُنی ہیں _ رَگیں جِسم کی
ایک نَس ٹَس سے مَس اور بَس

اُس _ مُصَوّر _ کا _ ہر شاہکار
سَاٹھ پِینسٹھ بَرس _ اور بَس

سب _ تماشہ ٕ _ کُن _ ختم شُد
کہہ دِیا _ اُس نے _ بَس اور بَس

MY WIFE DOES NOT WORK !!!Conversation between a Husband (H) and a Psychologist (P):P: What do u do for a living Mr. Band...
27/01/2024

MY WIFE DOES NOT WORK !!!

Conversation between a Husband (H) and a Psychologist (P):
P: What do u do for a living Mr. Bandy?
H: I work as an Accountant in a Bank.
P: your Wife ?
H: She doesn't work, She's only a housewife.
P: Who makes breakfast for your family in the morning?
H: My Wife, because she doesn't work.
P: At what time does your wife wake up for making breakfast?
H: She wakes up at around 5am because she cleans the house first before making breakfast.
P: How do your kids go to school?
H: My wife takes them to school, because she doesn't work.
P: After taking ur kids to school, what does she do?
H: She goes to the market, then goes back home for cooking and laundry. You know she doesn't work.
P: In the evening, after you go back home from office, what do you do?
H: Takes a rest because I’m tired due to all day's work.
P: What does your wife do then?
H: She prepares meals, serving our kids, preparing meals for me and cleaning the dishes, cleaning the house then taking kids bed.
***Whom do you think works more from the story above???
The daily routines of your wives commence from early morning to late night and you called that DOESN'T WORK?
Yes, being housewives do not need certificate of Study, even high position, but their role/part is very important!
Appreciate your wives because their sacrifices are uncountable, this should be a reminder and reflection for all of us to understand and appreciate each others roles.
***All about a woman***
A very heart touching message by a
woman.
Someone asked her, Are you a working woman or a housewife?
She replied:
Yes, I am a full-time
working housewife.
I work 24 hours a day.
I'm a Mum.
I'm a Wife.
I'm a Daughter.
I'm a Daughter-in-law.
I'm an Alarm clock.
I'm a Cook.
I'm a Maid.
I'm a Teacher.
I'm a Waiter.
I'm a Nanny.
I'm a Nurse.
I'm a Handyman.
I'm a Security officer.
I'm a Counselor.
I'm a Comforter.
I don't get holidays.
I don't get sick leave.
I don't get day off.
I work through day and night.
I'm on call all hours and get paid with a
sentence.
***What Do you do all Day??
***Dedicated to all women***
Woman has the most unique character like salt, her presence is never remembered but her absence makes all the things tasteless.
Pass it to all the lovely ladies...
Your Mother.
Your Wife.
Your daughter.
Your sister and your friend.
Share to every woman to make her smile and to every man to make him realize a woman's worth.

Address

Bradford

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marhaba's Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share