Infodesk

Infodesk Most Wild and Beautiful Places.

04/09/2026

"میں 27 ستمبر کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ عمران خان کیلئے نکلوں گا۔ عمران خان کیلئے میرا تن من دھن حاضر ہے۔"

علی امین گنڈاپور

03/09/2026
چارسدہ میں بجلی کے بھاری بل کی شکایت لے کر پیسکو دفتر پہنچنے والا بزرگ شہری وہیں جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اہلکار دفتر چ...
03/09/2026

چارسدہ میں بجلی کے بھاری بل کی شکایت لے کر پیسکو دفتر پہنچنے والا بزرگ شہری وہیں جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اہلکار دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، مگر کمر توڑ مہنگائی

03/09/2026

انسانوں کو تو لڑتے دیکھا مگر چوہوں کی لڑائی دیکھیں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا  اضافہ
02/09/2026

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ

پمز ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار موصوف مریضوں کو چیک کرتے، دوائی گولی اور انجیکشن لکھ کر دیتے ، انکے پاس جعلی سٹمپ بھی مو...
02/09/2026

پمز ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
موصوف مریضوں کو چیک کرتے، دوائی گولی اور انجیکشن لکھ کر دیتے ، انکے پاس جعلی سٹمپ بھی موجود تھی

مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر ارندو سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز نے محبوب ارندو کی قیادت ...
02/09/2026

مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر ارندو سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز نے محبوب ارندو کی قیادت میں تلاش کر لی ہے۔
یہ صرف ایک ریسکیو آپریشن نہیں تھا۔ جب ڈاکٹر اسماء کے خاندان نے ان بہادر لوگوں کو ہر ممکن معاوضہ دینے کی پیشکش کی تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کا جواب تھا:
"ہم یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ 🤲
برف پوش پہاڑوں، شدید سردی اور جان لیوا بلندیوں پر کسی دوسرے انسان کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنا انسانیت کی وہ خوبصورتی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
محبوب ارندو اور ان کے ساتھیوں کو دل سے سلام۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس بے لوث خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے۔ آمین۔

اسلام آباد کے PIMS ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں یہ بزرگ کچھ دنوں سے داخل ہیں۔ ان کی حالت کافی خراب ہے، چہرے اور ٹانگ پر ز...
02/09/2026

اسلام آباد کے PIMS ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں یہ بزرگ کچھ دنوں سے داخل ہیں۔ ان کی حالت کافی خراب ہے، چہرے اور ٹانگ پر زخم ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی ساتھ نہیں ہے۔
​ان کا نام یا پتہ معلوم نہیں جس کی وجہ سے ان کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
​اگر کوئی شخص انہیں پہچانتا ہے یا ان کے رشتہ داروں کو جانتا ہے تو برائے مہربانی فوری طور پر پمز ہسپتال ایمرجنسی سے رابطہ کرے یا ان کے لواحقین تک یہ خبر پہنچائے۔
​آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ بزرگ اپنے گھر والوں تک صحیح سلامت پہنچ سکیں۔ جزاک اللہ۔

01/09/2026

پمز سانحہ: 14 نومولود بچوں میں ایک ’علی‘ بھی تھا…
پیدائش کے بعد تقریباً 2 ماہ پمز نرسری میں رہا مگر اسے لینے کوئی واپس نہ آیا۔ سرکاری ریکارڈ میں وہ ’Baby of H‘ تھا، عملے نے پیار سے اسے ’علی‘ نام دے دیا۔
پندرہ سالہ ماں اسے ہسپتال میں چھوڑ گئی۔ عملہ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی خوراک اور کپڑوں کا انتظام کرتا رہا اسے گود دینے کی کوشش بھی ہوئی مگر قانونی تحویل مکمل نہ ہو سکی۔
پھر وہی بچہ پمز سانحے میں جان سے گیا۔ 😢
علی کی میت کا بھی کوئی دعویدار نہ تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے اسے غیر دعویدار قرار دے کر اسلام آباد کے H-11 قبرستان میں دفن کر دیا۔
ایک بچہ جو دنیا میں آیا مگر دنیا میں اس کا کوئی نہ تھا…
علی صرف ایک ’Baby of H‘ بن کر آیا تھا اور بے نام قبر میں سو گیا 😭

Address

595 Lea Bridge Road
London
E106AJ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Infodesk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share