Best write

Best write Gulam Mohammad warsi

13/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کی زکوۃ کی رقم رمضان المبارک کے مہینے میں ہی نکالنا واجب ہے یا اور مہینے میں بھی نکالا جا سکتا ہے

سائل : محمد سرفراز حسین رضوی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب: زکات دینے میں رمضان کا انتظار ضروری نہیں، بلکہ جب کسی کے مال پر ایک سال پورا ہو جائے تو اسی وقت زکات دینا واجب ہو جاتا ہے۔ بلا وجہ دیر کرنا گناہ ہے اور اگر کوئی شخص مال پر سال گزرنے سے پہلے زکاۃ ادا کرنا چاہے تو ادا کر سکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔
مثلاً اگر کوئی آدمی یکم محرم کو صاحبِ نصاب بنا تو اگلے سال یکم محرم کو ہی زکات دے، رمضان تک انتظار نہ کرے۔
آج کل بہت لوگ صرف رمضان میں زکات دیتے ہیں، حالانکہ جن پر رمضان سے پہلے زکات واجب ہو جائے، اگر وہ رمضان تک روکیں گے تو گناہگار ہوں گے۔
اس لیے ہر شخص کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کب صاحبِ نصاب بنا تھا، اور سال پورا ہوتے ہی زکات نکال دے۔ اگر تاریخ یاد نہ ہو تو سوچ سمجھ کر ایک تاریخ مقرر کر لے اور ہر سال اسی تاریخ پر زکات دیتا رہے۔

حساب کرنے کے وقت کا اعتبار نہیں ، نصاب پر جب سال پورا ہو جائے فور آزکات ادا کرنا واجب ہے، ادا کرنے میں دیر کرنا گناہ ہے مثلا: ایک شخص پہلی محرم کو مالک نصاب ہوا تو سال گزرنے پر پہلی ہی محرم کو اس پر واجب ہے کہ زکات ادا کرے، ذرا بھی دیر نہ کرے ورنہ گناہ گار ہو گا۔
یہ جو مال داروں نے نکال رکھا ہے کہ صرف رمضان ہی میں زکات دیتے ہیں دوسرے مہینوں میں نہیں دیتے خلاف شریعت ہے ، ان میں سے جن لوگوں کے نصاب پر رمضان سے پہلے سال تمام ہوا وہ لوگ اس وقت زکات نہ ادا کر کے رمضان کا انتظار کریں گے تو گناہ گار ہوں گے ۔ اس لیے لازم ہے کہ ہر شخص یاد رکھے کہ وہ کسی وقت مالک نصاب ہوا تھا۔ سال پورا ہونے پر اس وقت حساب کر کے زکات نکال دے، اور اگر کسی کو یہ یاد نہ ہو کہ وہ کس تاریخ کس مہینے میں مالک نصاب ہوا تھا تو وہ سوچے اور غور کرے، یاد کرنے کی کوشش کرے جس تاریخ پر دل جسے اس کو معین کرلے ۔
(فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، جلد 7، ص 36)

فتاویٰ رضویہ میں ہے: اگر سال گزر گیا اور زکوٰۃ واجب الادا ہوچکی، تو اب تفریق و تدریج ممنوع ہوگی بلکہ فوراً تمام و کمال زر واجب الادا ادا کرے کہ مذہبِ صحیح و معتمد و مفتی پر ادائے زکوٰۃ کا وجوب فوری ہے جس میں تاخیر باعثِ گناہ۔ (فتاوی رضويه ، جلد 10، ص 76، رضا فاؤنڈیشن لاهور)

پیشگی زکوۃ دینے سے متعلق سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ایک سوال کے جواب میں ارشاد فر ماتے ہیں: جب سال تمام ہو فوراً فوراً پُوراادا کرے، ہاں اوّلیّت چاہے تو سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی ادا کرے، اس کے لیے بہتر ماہِ مبارک رمضان ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ستّر فرضوں کے برابر۔ (فتاویٰ رضویہ ، ج10، ص183، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )

ایک دوسرے مقام پر ہے: جس دن تاریخ وقت پر آدمی صاحبِ نصاب ہُوا جب تک نصاب رہے وہی دن تاریخ وقت جب آئے گا اُسی منٹ حولانِ حول ہوگا اس بیچ میں جو اور رو پیہ ملے گا اُسے بھی اسی سال میں شامل کرلیا جائے گا اور اسی حولان کو اُس کا حولان مانا جائے گا اگرچہ اسے ملے ہوئے ابھی ایک ہی منٹ ہُوا، حولانِ حول کے بعد ادائے زکوٰۃ میں اصلاًتا خیر جائز نہیں، جتنی دیر لگائے گا گنہگار ہوگا، ہاں پیشگی دینے میں اختیار ہے کہ بتدریج دیتا رہے سال تمام پر حساب کرے اس وقت جو واجب نکلے اگر پُورا دے چکا بہتر، اور کم ہوگیا ہے تو باقی فوراً اب دے، اور زیادہ پہنچ گیا تو اُسے آئندہ سال میں مُجرا لے۔ (فتاویٰ رضویہ، ج10، ص202، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
واللہ اعلم باالصواب

*کــتبہ: سـرفـراز احمد قــادری امجدی*
24 رمضان المبارک 1447ھ 13 مارچ 2026ء
*بانی و صدر محبوب الاولیاء فاؤنڈیشن لہوریا شریف ضلع سیتامڑھی بہار*

Sabe Qadar
10/03/2026

Sabe Qadar

08/03/2026

07/03/2026
05/03/2026

اس برکت والے مہینے کے صدق الله تعالى آپ سب کی پریشانیاں دور کرے اور آپ سب کی زندگی خوشیوں سے بھر دے آمین ثم آمین

تنبا

04/03/2026






quran
ameen
allah
islamicpost

03/03/2026

Comment.






quran
ameen
allah
islamicpost

03/03/2026

. please fallow me 10k complete please
,

02/03/2026

1k♡ㅤ 50k⎙ㅤ 3⌲, ♡︎ Like ❍ Comment, ♡
,,
,,
,,
,,
💔💔

😍❤️❤️

#🥀😘❤️_______🖤new_post🥀🥀🥀like♥️comment🥀share_
Please Fallow for me,,,

10k complete🙂‍↕️
,,,
👆
✓Posts>>>>>>>✍️

✓Best page of Instagram✌️

✓Turn on post notification,🔔

✓Follow Comments like📌

✓follow_kaunen_writer_78692✓✅

✓Repost Allowed)💢

✓Tag your friends👥

✓keep supporting✊

✓Comments 700700💯

instaposturdupoetry

ghazaliwriter, shayaripoetrylovers...🥀😘❤️_______🖤new_post🥀🥀🥀like♥️comment🥀share_

Address

Bhada, Barsam, SourBazar
Saharsa
852221

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best write posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share