Reshi Pashmina

Reshi Pashmina Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Reshi Pashmina, Women's clothes shop, Palayarbal, Safakadal, Srinagar.

Deals in All Kinds of Kashmiri Handicrafts (Kashmiri Shawls, Pashmina Shawls, Kani Jamawar, MP Stol, Paper Mache, Wooden Items (Naqashkari), Walnut Wooden Items, Dry Fruits, Kashmiri Saffron)

Summer Vaccation For Schools
29/06/2017

Summer Vaccation For Schools

Whatapp +919419074307
16/04/2017

Whatapp
+919419074307

16/04/2017

*رمضان کی آمد کی خوشخبری دینا*
________________________
*عبدالروف آکولہ*

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر یہ خبر عام کی جارہی ہے اور اسے رمضان المبارک کا مبارک میسج سمجھ کر عوام بھی بڑے پیمانے پر شیئرکی جارہی ہے ۔ وہ میسج اس طرح سے ہے ۔
((مبارک ہومئی کی فلاں تاریخ کو رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے ۔
حضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا ! جس نے سب سے پہلے کسی کو رمضان کی مبارک دی اس پر جنت واجب ہو گئی ایک بار درود پاک پڑھ کر آگے شیئرزکریں -))
یہ میسیج لوگوں میں اس قدر شیئر کیا گیا کہ عربی بولنے والے بھی اس سے متاثر ہوگئے اور عربی زبان میں بھی اس کا مفہوم بیان ہونے لگا ،وہ اس طرح سے ہے ۔
((من أخبر بخبر رمضان أولا حرام عليه نار جهنم))
یعنی جس نے سب سے پہلے رمضان کی خبر دی اس پر جہنم کی آگ حرام ہوگئی ۔
اس عربی عبارت کو لوگوں نے حدیث رسول سمجھ لیا جبکہ کسی نے وہی اردو والی بات عربی میں ترجمہ کردیا تھا یا یہ بھی ممکن ہو کہ کسی عربی بولنے والے نےپہلے عربی زبان میں اس بات کو گھڑ کر پھیلایا ہو اور پھر اسے اردو ہندی اور دوسری زبانوں میں ترجمہ کیا گیاہو۔بہرکیف! اتنا تو طے ہے کہ یہ میسج بہت ہی گردش میں ہے تبھی تو کئی زبانوں میں یہ بات مشہور ہوگئی ۔
*اس میسج کے متعلق میں لوگوں کو چند باتوں کی خبردینا چاہتا ہوں ۔*
*پہلی بات :* یہ میسج جھوٹا ہے اسے کسی بے دین ملحدنے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے اور ہمارے ایمان وعقیدے کو خراب کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان شیئر کررہاہے ۔یاد رکھئے جو کوئی نبی ﷺ کی طرف جھوٹی بات گھڑ کر منسوب کرتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ،نبی ﷺ کا فرمان ہے :
مَنْ كَذَبَ عَلَي مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ (صحیح البخاري:1291،صحیح مسلم:933) .
ترجمہ: جو شخص مجھ پر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لے۔
اور جو بلاتحقیق کوئی بات آنکھ بند کرکے شیئر کرتے چلے جاتے ہیں وہ بھی اس جھوٹے کے جھوٹ میں شامل ہوجاتے ہیں ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے :
كفى بالمرءِ كذبًا أن يُحَدِّثَ بكلِّ ما سمِع( مقدمہ صحيح مسلم )
ترجمہ: کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق گناہگار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے۔
اس لئے مسلمانوں کو سوشل میڈیا پہ آئی چیزوں کی پہلے تحقیق کرلینی چاہئے پھر اس کے بعد فیصلہ کرنا چاہئے کہ ایا یہ خبر سچی یا جھوٹی ؟ تحقیق سے جو بات سچی ثابت ہوجائے اسے ہی شیئر کریں اور جس کے متعلق آپ کو معلوم نہیں یا تحقیق سے جھوٹا ہونا ثابت ہوگیا تواسے ہرگزہرگز کسی کو نہ بھیجیں ۔
*دوسری بات :* دین کے متعلق خوشخبری سنانے والا صرف اور صرف اللہ کے پیغمبر ہیں اور پیغمبر ہی کسی کو ڈراسکتے ہیں ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا (الاحزاب:45)
ترجمہ: اے نبی ! ہم نے آپ کو گواہی دینے والا ، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے ۔
اس لئے کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کوئی بات گھڑ کر اس پر خوشخبری سنائے ۔ بہت سارے میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ میسج بیس لوگوں کو بھیجو تو مالا مال ہوجاؤگے اور اگر نہیں بھیجا تو فقیر بن جاؤگے ۔ دوسرا فقیر ہونہ ہوجھوٹا میسج گھڑنے والا نیکی ضائع کرکے خود فقیر وقلاش ہوگیا۔ ایسے فقیروں کا میسج بھیج آپ بھی فقیر نہ بنیں ۔ اور آج سے یہ طے کرلیں کہ بیس آدمی ،تیس آدمی کو بھیجنے والی ہربات جھوٹی ہے ۔
*تیسری بات :* جنت وجہنم اللہ کی طرف سے ہے ، نبی ﷺ صرف ہمیں خبر دینے والے تھے جو بذریعہ وحی آپ کے پاس آتی تھی کہ فلاں جنتی ہے ، فلاں کام کرنے پر جنت ہے ، فلاں کام کرنے والا جہنم رسید ہوگا ۔ جب نبی ﷺ کو یہ اختیار نہیں تھا تو جو لوگ جھوٹی بات گھڑ پر جنت کی بشارت یا جہنم کی خبر دیتے ہیں کتنے بڑے مجرم ہیں ؟ آپ ایسے مجرموں کی جھوٹی خبریں شائع کرکے اس کے بدترین جرم میں شمولیت اختیار نہ کریں ۔
*چوتھی اور آخری بات :* آج کل سوشل میڈیا پہ اسلام کی غلط ترجمانی کی جارہی ہے ، طرح طرح سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ،قرآن وحدیث کا نام لیکر ہمیں دھوکا دیا جارہاہے ، جھوٹی باتوں کو نبی ﷺ کی طرف منسوب کرکے پھیلائی جارہی ہیں،اس لئے ہمیں بہت محتاط رہنا ہے اور اسلام کے خلاف ہورہی غلط ترجمانیوں کا سد باب کرنا ہے ۔ ہم سدباب کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کو مزید ہوا دینے لگ جاتے ہیں۔ نبی ﷺ کی طرف منسوب کوئی خبریااسلام اور قرآن وحدیث سے متعلق کوئی بھی بات بغیر تحقیق کے آگے شیئر نہ کریں اور نہ ہی آپ کوئی ایسی بات اپنی طرف سے لکھ کر پھیلائیں جس کے متعلق آپ کو صحیح سے معلوم نہیں ،وہی بات لکھیں جو متحقق طور پر آپ کو معلوم ہے اور ساتھ میں مکمل حوالہ درج کریں تاکہ دوسروں کے لئے اس بات کی تحقیق کرنا آسان رہے ۔
______________________

06/04/2017

*No need to panic*

Gradual decrease in rain n snow will occur from this afternoon and complete improvement from 7th, Sonam Lotus

24/03/2017

بسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم
ا لسَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُۃ

دنیا کی زینتیں:
1-ماں اور باپ
2-نیک اولاد
3-نیک بیوی اور خاوند
4-ہمدرد دوست

آخرت کی زینتیں:
1- علم
2- تقوہ
3-صدقہ
4- حقوق العباد

جسم کی زینتیں:
1- کم کھانہ
2- کم سونا
3- کم بولنا
4- کم ہنسنا

دل کی زینتیں:
1- صبر
2- ذکر
3- شکر
4- غور فکر

ایمان کی زینتیں:
1: حیا
2- پاکیزگی
3- سچائ
4- عدل

اللہ سبحانہ و تعالی آپ سب کو ان تمام زینتوں سے آراستہ فرمآئے آمین

کچھ باتیں جن سے اللہ سخت ناراض ہوتا ہے:

1: اولاد کو گالی دینا خصوصا بیٹی کو۔
2- دل میں بغض رکھنا
3- مہمان کو دیکھ کر منہ بنانا۔

4- آذان کے وقت کام میں مصروف رہنا۔

5- ماں باپ کی عقل کو کوسنا۔
6- نماز کے بعد دعا نہ مانگنا۔
7- کھڑے ہو کر پانی پینا۔

✒9 باتیں جو روزمرہ زندگی میں بهت فائدہ مند ہیں:

🍒اگر خوشی چاهتے هو تو( وقت پر نماز ادا کرو)..

🍒اگر چہرے کو پر رونق بنانا چاهتے هو تو( تہجد پڑهو...)

🍒اگر سکون چاهتے هو تو( قرآن کی تلاوت کرو) ۔

🍒اگر صحت چا هتے هو تو (روزہ رکهو)۔

🍒اگر مصيبتوں کا حل چاهتے هو تو (استغفار کرو).

🍒اگر برکت چاهتے ہو تو( درود پڑهو).

🍒اگر مشکلات ختم کرنا چاهتے هو تو پڑهو (لا حول ولا قوة إلا باللہ ).

🍒اگر غموں سے نجات چاهتے هو تو (دعا مانگو).

🍒اگر بغیر تهکاوٹ کے نیکیاں کمانا چاهتے هو تو اسے آگے بهیجو اور سمجهو یہ تمهارے لیے اور تمهارے
والدین کے لیے صدقہ جاریہ هے.

╭┄┅─══════════─┅┄╮
سب کو ارسال کریں
╰┄┅─══════════─┅┄╯

Whatapp  +919419074307
12/03/2017

Whatapp +919419074307

Address

Palayarbal, Safakadal
Srinagar
190002

Telephone

9419074307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reshi Pashmina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Reshi Pashmina:

Share