15/07/2021
پریس ریلیز۔
*صوابی۔کالوخان پولیس کی کاروائی,نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار'قاتل قریبی دوست نکلا، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد*
*ملزم طاہر نے مقتول جہاد علی سے رقم لی تھی، اور رقم ہڑپنے کے لیے قتل کیا،ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض خان*
*صوابی*(پی آر او)تفصیلات کے مطابق بمورخہ 29.06.2021 کو مدعی مقدمہ اقرار علی نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی جہادعلی کو کسی نامعلوم ملزم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
اس اندھے قتل کیس پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے مقامی پولیس کو ملزم ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا،جس پر ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان بمع ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان و تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم طاہر سکنہ ادینہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم طاہر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مقتول جہاد علی قریبی دوست تھا اور اس سے مویشی کے کاروبار کے سلسلے میں تقریبا 5_لاکھ روپے قرض لیا تھا، قرض واپس دینے سے قاصر تھا اس لیے قتل کرنے کا منصوبہ بناکر رات کے وقت اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم سے آلہ قتل کلاشنکوف بمع کارتوس برآمد کی گئی ہے۔