19/01/2023
صحیح مسلم کی روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تین (آدمی) ایسے ہیں کہ اللہ ان سے قیامت کے دن بات نہیں کریں گے اور ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھیں گے اور ان کو (گناہوں سے) پاک نہیں کریں گے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے، راوی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی ایسے لوگ نامراد اور ناکام ہوئے، یہ کون ہوں گے اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ٹخنوں سے نیچے (شلوار) لٹکانے والا، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر اپنا سامان فروخت کرنے والا۔