Femi.pk

Femi.pk an online women's product shop

تعارف:
خواتین پاکستان کی کُل آبادی کا 50٪ سے بھی زائد حصہ ہیں۔ Femi.pk پر ہم ہر شعبہ زندگی کی خواتین سے مُخاطب ہیں، خواہ آپ گھریلو خاتون ہیں یا طالب علم ہیں یا کسی شعبہ میں جاب کرتی ہیں اور آپکا تعلق عمر کے کسی بھی حصے سے ہے Femi.pk آپ کے لیے موزوں ترین ویب سائٹ ہے۔اس سائٹ کو بناتے ہوئے ہم نے خواتین کی ضرورتوں کے بارے میں ہر چیز کو دھیان میں رکھا ہے، کہ کیسے خواتین کی زندگی کو آسان اور بہتر بنایاج

ائے اور روزمّرہ کی ذمہ داریاں نبھانا آپ کے لئے آسان ہو جائے، خواہ یہ ذمہ داریاں گھر میں ہوں یا دفتر میں یا حصُولِ علم کی کوششوں میں۔ وہ لڑکیاں جو تعلیم تو حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن حصُولِ تعلیم کے لیے گھر سے باہر نکلنا ان کے لیے ممکن نہ ہو اُنکے شوقِ تعلیم کی تکمیل کے لیے ہم نے مختلف قسم کے تعلیمی اور تکنیکی کورسز بھی اس سائٹ پر رکھے ہیں۔ جیسے کہ سلائی کورس،کُکنگ کورس،بیوٹی کورس وغیرہ۔ خواتین کے تمام مسائل کو حل کی صُورت میں اس سائٹ پر پیش کِیا گیا ہے۔ زنانہ مسائل سے لیکر جسمانی ونفسیاتی مسائل تک، شادی سے پہلے کے مسائل سے لیکر ازدواجی زندگی کے مسائل تک سب مسائل کا مثبت اور قابلِ عمل حل تجویز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

چند اہم موضو عات جو اس سائٹ پر ڈسکس کئے گئے ہیں۔

خواتین کی صحت:
صحت اللہ کی دی گئی نعمتوں میں سے سب سے اہم نعمت ہے۔ ہم اس شعبہ میں خواتین کی صحت سے متعلق تمام امُور کو زیرِ بحث لاتے ہیں۔ مہلک بیماریاں جیسے کہ چھاتی کا سرطان، مخصوص زنانہ بیماریاں، جِلدی بیماریوں کے عوامل وغیر ہ کونہ صرف ڈسکس کیا گیا ہے بلکہ اُن سے بچاؤ اور علاج کے قابلِ عمل طریقے اور گھریلو نسخے بھی بتائے گئے ہیں۔ یاد رکھیے صحت مند خاتون ہی خوبصورت دکھائی دیتی ہے، تو آپکو صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے جیسے کہ جسما نی ورزش، یوگا اور مراقبہ وغیرہ کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں۔

خواتین خوبصورتی کی علامت ہیں:
“وجُودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ” یہ خوبصورت مصرعہ جو کہ اب ایک ضرب المثل بن چکا ہے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا ہے، اور ہر ملک رنگ و نسل کے افراد اس جملے سے مُتفق ہیں۔ ہم بھی اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ لہٰذا Femi.pk نے اس شعبہ پر بھی دھیان دیا ہے۔ لہٰذا ہم نے خوبصورتی کو بڑھانے اور نِکھارنے کے بے شُمار گھریلو آسان اور قدرتی نسخے اس سائٹ پر آپ سے شیئر کئے ہیں۔ آپکے ظاہری جسمانی مسائل جیسے کہ جلد کے مسائل، جِسم پر اضافی بالوں کے مسائل، آنکھوں کے گِرد سیاہ حلقوں یا سُوجن کے مسائل، پاؤں اور ایڑھیوں کے پھٹنے اور کُھردرے پن کے مسائل وغیرہ۔ ہم اِن مسائل کو حل کرنے کے طریقے آپکو بتاتے ہیں جو کہ 100٪ قُدرتی اجزاء کی مدد سے فطری طریقے سے حل ہوتے ہیں۔ اجزاء بھی آپ کو وہ بتائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے کچن میں عام طور پر ہر وقت موجُود ہوتے ہیں۔ ہم مصنوعی اور کیمیائی اجزاء کےاستعمال کے حق میں نہیں جو کہ خواتین کی دِلکشی کو وقتی سہارا دے کر ہمیشہ کے لیے گہنا دیتے ہیں۔

گھریلو خواتین کے لیے:
اگر آپ گھریلو خاتون یعنی ہاؤس وائف ہیں تو Femi.pk آپ کے لیے بہترین تربیت گاہ ہے۔ یہاں پر بتائے جاتے ہیں آپکو طرح طرح کے لذیذ اور صحت بخش پکوان /کھانے بنانے کے طریقے، عام بیماریوں کے گھریلو علاج و نسخے، باورچی خانے کو عمدہ اور تکنیکی طریقے سے سیٹ کرنیکی تراکیب، مختلف اقسام کے داغ دھبے جو کہ کپڑوں ، فرنیچر،فریج،دیواروں یا لکڑی پر لگ جاتے ہیں صاف کرنے کےآسان اور گھریلو طریقے۔

نوٹ: یہاں پر دئیے گئے نسخے بطور علاج استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی ہے تو اپنے معالج کے مشورے سے نسخے استعمال کریں۔

خواتین کے حقوق اورعزت نفس:
ہمارا دِین اسلام اور پاکستانی قوانین عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دیتے ہیں۔ عورتیں مردوں سے کسی طور بھی کم نہیں بلکہ بعض معاملات میں مردوں سے بہتر ہیں۔ ہم آپکو پُر اعتماد بنانے میں آپکے معاون ہیں۔ Femi.pk خواتین سے مُتعلق اقوالِ زریں پوسٹ کرتا ہے۔ مختلف شعبہ زندگی میں کامیاب پاکستانی اور غیر مُلکی خواتین کے حالاتِ زندگی اور انکا کامیابی تک پہنچنے کا سفر پیش کرتا ہے تا کہ آپ بھی ان کے تجربات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اس کے علاوہ ہم خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں جو کہ اسلام اور پاکستانی قانون خواتین کو دیتا ہے۔ اس طرح ہم آپکو پُراعتماد اور کارآمد پاکستانی شہری بننے میں مدد دیتے ہیں۔

با اختیار خواتین:
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو معاشرے اور ملکی ترقی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لینا چاہئیے۔معاشرتی ترقی میں معاون ثابت ہونے کے لیے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ تعلیم آپکو معاشرے میں تعمیری کردار اداکرنے کے قابل بناتی ہے۔ ہم آپکے علم میں اضافے کے لیے وقتاًفوقتاً تعلیمی پوسٹ کرتے رہتے ہیں تا کہ آپ آن لائن علم حاصل کریں اور معاشرے میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں۔ اس طریقے سے علم کا حصول آپکے روزمرہ کے معاملات کو متاثر نہیں کرتا۔ گھریلو خواتین، جاب کرنے والی خواتین بھی اس طریقے سے بآ سانی اپنے علم میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ہم اس سائٹ پر آمدن بڑھانے کے آسان طریقے بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس سے ہر شعبہ زندگی کی خواتین فائدہ اُٹھا سکتی ہیں۔

فیشن:
اس شعبہ کے ذریعے ہم آپکو فیشن کے جدید ٹرینڈز سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ آجکل کونسے کپڑے فیشن میں ہیں یا کونسا زیور اسٹائل کی علامت ہے، ہم آپ کو اس سے بروقت آگاہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ میک اپ سے متعلق ٹپس بھی دی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ مہندی کے مختلف ڈیزائن بھی پوسٹ کیے جاتے ہیں جو ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں۔

تفریح:
یہ شعبہ خاص آپکی تفریح اور آپ کے ذوق کی تسکین کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہاں تجویز کیے جاتے ہیں خواتین سے متعلق رسائل،ناول،افسانے اور دیگر تفریحی مواد، اسکے علاوہ نئے آنے والے ڈراموں اور فلموں کا تعارف، اور ٹی وی پر چلنے والے سیریل پر تبصرہ پیش کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ مختلف ذوق رکھنے والی خواتین کو مہیا کیا جاتا ہے اُن کے ذوق کے مطابق اردو ادب، جیسے کہ اقوالِ زریں، اسلامی واقعات، اہم شخصیات کے خاکے، لطائف، ٹوٹکے، کھیل، سماجی تقاریب کا تعارف اور اس کے علاوہ بہت کُچھ جو آپکی مشینی اور بے کیف زندگی میں رنگ بھر دے ۔

ان سب کے بدلے میں ہم کیا چا ہتے ہیں؟
ہمیں چاہیے فقط آپکا ایک کلک۔ یہ سائٹ خاص طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کیونکہ اس سے پہلےانٹر نیٹ پر صرف خوا تین کےلیے اتنی جامع اور معیاری سائٹ دستیاب نہیں تھی تو اگر آپ اپنی سائٹ پر دیے گئے مواد سے خُوش اور مطمئن ہیں تو اس سائٹ کو رواں دواں رکھنے کے لئے اس کو شیئر کریں ۔ آپ Femi.pk اور اس پر شائع ہونے والی پوسٹ کو اپنے حلقہ احباب، عزیز رشتہ دار اور سہیلیوں سے شئیر کرکے اس سائٹ کو رواں دواں رکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ یہ شئیرنگ با لکل آسان اور مفت ہے، جیسے کہ آپ فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا کی سائٹس پر لگی پوسٹ کو شیئر کرتی ہیں بالکل اُسی طرح خاص اپنی اس سائٹ کو شیئر کریں۔ آپکی یہ حوصلہ افزائی ہمارے لیے انرجی ثابت ہو گی اور ہم آپ کے لیے مسلسل مفید اور دلچسپ مواد فراہم کرتے رہیں گے۔

اردو زبان کے بارے میں/ پسِ تحریر:
ہم اپنی مادری / مُلکی زبان اُردو سے مُحبت کرتے ہیں، اس لیے ہم کو شش کرتے ہیں کہ ذیا دہ سے ذیا دہ پوسٹ اردو میں شائع کی جائے، اور یہ ہو تا ہےخاص آپکی آسانی کے لیے، کیونکہ اُردو دُنیا بھر میں انگلش اور عربی کے بعد سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے، علاوہ ازیں ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ علم کی کوئی مخصوص زُبان نہیں ہوتی لہٰذا کُچھ پوسٹ انگلش اور دِیگر زبانوں میں بھی ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ اس سائٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔ اپنی رائے سے آگاہ رکھیے گا، اللہ نگہبان۔ فیمی

LADIES KURTI 👗Rs.400Fabric. LilenFree home delivery 🥰 in all over Pakistanfor order ph: 03317424300
25/01/2019

LADIES KURTI 👗
Rs.400
Fabric. Lilen
Free home delivery 🥰 in all over Pakistan
for order ph: 03317424300

LADIES KURTI 👗Rs.700Fabric. LilenFree home delivery 🥰 in all over Pakistanfor order ph: 03317424300
24/01/2019

LADIES KURTI 👗
Rs.700
Fabric. Lilen
Free home delivery 🥰 in all over Pakistan
for order ph: 03317424300

اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے=====  Like (y) Love
26/01/2017

اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے
===== Like (y) Love

خواتین کی زندگی کو خوبصورت اور آسان بنائے

Address

Faisalabad
38000

Telephone

03317424300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Femi.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Femi.pk:

Share