4U Garments

4U Garments Superior Quality Imorport and Export Garments Dealer

31/08/2024

بنگالی 4 دن سڑکوں پر آئے 50 سالہ کوٹہ قانون ختم کروادیا ، کشمیری 2 دن سڑکوں پر نکلے 45 روپے والا یونٹ 3 روپے کروادیا ایک ہم پاکستانی ہیں جنہیں امید ہے کوئی مسیحا آئے گا جو ان کے حقوق دلائے گا

01/05/2024

جس کنویں سے لوگ پانی پیتے ھیں وہ کبھی نہیں سوکھتا جس سے پانی لینا چھوڑ دیا جائے وہ سوکھ جاتا ھے
یہ اللہ کا قانون ھے سوکھنے سے بچنا ھے تو لوگوں کیلیئے فائدہ مند بنئے
جہاں جتنا ممکن ھو لوگوں کا بھلا کیجیئے کسی کا حوصلہ بڑھا کر تسلی دیکر کسی کی خفیہ امداد کر کے کسی کو اچھا مشورہ دیکر کسی کا ھاتھ پکڑ کر کسی کو رستہ دکھا کر ھر دم لوگوں کو پانی مہیا کرنے والا کنواں بنیے
اسی میں ھماری بقاء ھے
سدا خوش رھیں آمین

18/12/2023

Give new look ...

06/12/2023

پنجاب حکومت کارکردگی۔سرکاری طریقہ سے

چنددن پہلےلاہورمیں سموگ سےنمبردآزماہونےکےلیئے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایاگیا جس پر 35 کروڑ کے اخراجات کا بتایا گیا۔
اب کابینہ کوبتایا گیاہےکہ جن طیاروں کی مددسے مصنوعی بارش کرناممکن ہےوہ توہمارےپاس ہیں ہی نہیں!

اب کچھ اورسوچاجارہاہے!😂

05/12/2023

کیا بتاؤں دل فراقِ یار میں کیا وڑ گیا
ہو نہ پایا پھر کبھی آباد ایسا وڑ گیا
جنگلوں میں ایک ہی قانون چلتا ہے میاں
یعنی جو بھی شیر سے الجھا وہ گویا وڑ گیا
کہہ مکرنے کا تھا ماہر ، آ گیا جب گیڑ میں
جیل میں ڈالا اسے ایسے کہ بندہ وڑ گیا
جب لٹیروں کی حکومت آ گئی پھر ملک میں
جو ترقی کا سفر جاری تھا سارا وڑ گیا؟
قائدِ اعظم کی جدوجہد غارت ہو گئی
حضرتِ اقبال نے جو خواب دیکھا ، وڑ گیا
بس یہی تاریخ ہے جیدی تمہارے ملک کی
ہو گیا آزاد آدھا اور آدھا وڑ گیا

08/09/2023
30/01/2023

=============

*غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں*

کسی شاگرد نے اپنے استاذ سے کہا:
*ہم رات دن اللّٰه تعالیٰ کی نافرمانی کرتے ہیں مگر اللّٰه تعالٰی ہمیں سزا نہیں دیتا.*

استاذ محترم نے جواب دیا:
*"ایسی بات نہيں بلکہ اللّٰه تعالی ہمیں کتنی سزائیں دیتا ہے مگر ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا."*

اللّٰه تعالی کی سزائیں کیا ہوتی ہیں، سنو...

*1- مناجات الہی کی لذت سے محرومی.*
کیا رب سے مناجات کی لذت تم سے چھین نہیں لی گئی؟

*2- قساوت قلبی.*
اس سے بڑی سزا کیا ہو سکتی ہے کہ انسان کا دل سخت ہو جائے؟

*3- نیکیوں کا توفیق نہ ملنا.*
ایک بڑی سزا یہ بھی ہے کہ تمہیں نیکیوں کی توفیق بہت کم ملے.

*4- تلاوت قرآن سے غفلت.*
کیا ایسا نہیں ہوتا کہ دن کے دن گزر جاتے ہیں مگر تلاوت قرآن کی توفیق نہیں ملتی؟ بلکہ بسا اوقات قرآن کی یہ آیت سنتے ہیں جس ميں اللّٰه تعالى نے فرمایا کہ اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو اللّٰه کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا.. ہم یہ آیت سنتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

*5- تہجد سے محرومی.*
لمبی لمبی راتیں گزر جاتی ہیں مگر کبھی تہجد کی توفیق نہیں ملتی؟

*6- نیکیوں کے موسم بہار کی ناقدری.*
نیکیوں کے موسم بہار آتے اور گزر جاتے ہیں جیسے رمضان کے روزے، شوال کے روزے اور ذوالحجہ کے مبارک ایام وغيرہ وغيرہ.. مگر ان موسم میں کماحقہ عبادت کرنے کی توفیق نہیں ملتی. اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

*7- عبادت کو بوجھ محسوس کرنا.*
کیا تم عبادت کو بوجھ نہیں محسوس کرتے؟

*8- ذکر الہی سے لاپرواہی.*
کیا اللّٰه کے ذکر سے تمہاری زبان خاموش نہیں رہتی؟

*9- نفسانی خواہشات کے سامنے شکست.*
کیا نفسانی خواہشات کے سامنے خود کو کمزور نہیں محسوس کرتے؟

*10- دنيا کی محبت.*
کیا تم مال و دولت اور منصب و شہرت کی بےجا حرص و لالچ ميں مبتلا نہیں ہو؟ اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

*11- کبیرہ گناھوں کو معمولی سمجھنا.*
کیا ایسا نہیں کہ تم بڑے بڑے گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو جیسے جهوٹ غیبت چغلی؟

*12- فضول کاموں میں مشغولیت.*
کیا بیشتر اوقات تم فضول اور لا یعنی چیزوں ميں مشغول نہیں رہتے ہو؟

*13- آخرت سے غفلت.*
کیا تم نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو اپنا سب سے بڑا مقصد نہیں بنا لیا ہے؟

*یہ ساری محرومیاں اور بےتوفیقی بھی اللّٰه کی طرف سے عذاب اور سزائیں ہی ہیں مگر تمہیں اس کا احساس نہیں ہوتا.*

*یاد رکھو!!!*
اللّٰه تعالی کا یہ بہت ہی معمولی عذاب ہے جسے ہم اپنے مال و اولاد اور صحت میں محسوس کرتے ہیں اور حقیقی عذاب اور سب سے خطرناک سزا وہ ہے جو دل کو ملتی ہے.

اس لیے اللّٰه تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگو اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو کیونکہ گناہ کے سبب بندہ عبادت کی توفیق سے محروم کر دیا جاتا ہے.

*اللَّهُم أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وحُسنِ عِبَادتِك.*
*ترجمہ*
*اے اللہ ! آپ مجھے اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین طریقہ پر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں.*

*آمین ثم آمین*

________________

Address

Fasisalabad
Faisalabad
74500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 4U Garments posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share