Sunaina Graphic

Sunaina Graphic i am graphic designer and social media marketer.

i am graphic designer and social media marketer..if you want to grow your business so contact me i hope you will not be disappointed..

21/03/2026

سب کو عید الفطر مبارک
تقبل اللہ منا و منکم ❤️

ایک ادارے کے کیے کیا گیا میرا ایک  پرانا کام الحمدللہ
24/11/2025

ایک ادارے کے کیے کیا گیا میرا ایک پرانا کام
الحمدللہ


24/11/2025

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️❤️

07/10/2025

زندگی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم چاہتے ہیں لیکن جیسی ملتی
ہے اسے قبول کرنا اور اس میں خوبصورتی تلاش کرنا ایک فن ہے


29/06/2023

عید مبارک🥰تقبل اللہ منا ومنکم وصالح الاعمال ✨

04/08/2022

‏مشکلوں سے گذر کر ہی شخصیت نکھرتی ہے.
جو چٹانوں سے نہ الجھے وہ چشمہ کس کام کا. ❤

20/04/2022

ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے بارے میں برا گمان کریں، اور کچھ لوگ آپ کو بادل کے پانی سے زیادہ پاکیزہ سمجھیں، اور یہ سب آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں ، اہم بات یہ ہے کہ آپ کی حقیقت کیا ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔۔۔!!

13/04/2022




contact us:03067913899

25/04/2021

میری اس نصیحت کو اچھے سے سمجھ لیں

اگر سوشل میڈیا پر کوئی تصویر ملے جس کے ساتھ لکھا ہو کہ یہ بندہ گستاخ ہے یا پھر کوئی قاتل درندہ، یا پھر مفرور ملزم ہے ، تو جب تک کسی آفیشل متعلقہ ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہ ہو ، ہر گز ہرگز اس تصویر کو شیئر نہ کریں ، اگر میری فرینڈ لسٹ میں کوئی ایک بھی بندہ ایسا پایا گیا تو فل الفور نہ صرف انفرینڈ ہوگا بلکہ میں پوسٹ کا سکرین شاٹ لیکر اسکی شان میں حسب توفیق قصیدہ بھی لکھونگا ،آپ سے بھی درخواست ہے اپنی فرینڈ لسٹ میں موجود جاہلوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھیں تاکہ اس بڑھتی ہوئی خرابی کو روکا جاسکے

نمبر دو
وڈیو ایڈیٹنگ کوئی راکٹ سائنس نہیں ،خود میرے کم از کم ایک ہزار ایسے سٹوڈنٹس فیس بک پر پائے جاتے ہیں جنہوں نے میرے پاس وڈیو ایڈیٹنگ سیکھی اور وہ کسی بھی طرح کی ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں ،سو کسی بھی طرح کے وڈیو کلپ پر ایمان لاکر کسی کی بدنامی کا سبب ہرگز نہ نہ بنیں ،یاد رکھیں ،عدالت میں بھی کوئی وڈیو کلپ یونہی ثبوت نہیں مان لیا جاتا جب تک اسے خاص طرح چیک نہ کر والیا جائے ،یہی حال آڈیو کا بھی ہے ،کسی کی آواز و انداز کی نقل ہر گز کوئی مشکل کام نہیں ،ایسے ایسے پروفیشنل لوگ موجود ہیں کہ آپ کی عقل دنگ رہ جائے (یوٹیوب پر درجنوں کلپس دیکھ جاسکتے ہیں )

نمبر تین
ہمارے معاشرے میں سب سے آسان کام ہے ،کسی بے گناہ پر کوئی الزام لگا کر اسے لوگوں سے پٹوانا .خاص کر اگر الزام کسی عورت کے ذریعے لگایا جائے ،بہت سے شر پسند لوگ خاص مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی ذاتی دشمنیاں نکالتے ہیں ، آج کل بچیوں کے حوالے سے ماحول بہت زیادہ حساس ہوگیا ہے ،تو اگر کوئی شخص کسی کے بارے میں انکشاف کرے یا کچھ لوگ کسی بھی شخص کو پکڑ کر مار پٹائی کرتے دکھائی دیں تو ثواب سمجھ کر آپ ان کے ساتھ شامل نہ ہوں بلکہ فورا' انہیں الگ کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں ،

پچھلے دنوں جب کراچی میں ڈاکوؤں کو پکڑ کر جلانے کی روایت کا آغاز ہوا تو ایک دو جگہ ایسے افراد بھی ہجوم کے ہاتھوں اسکا شکار ہوگئے جو تفشیش و تحقیق کے بعد یقینی طور پر بالکل بے گناہ ثابت ہوئے ،کسی نے بنے بنائے ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بس پہلا تھپڑ مارا اور باقی کا کام عقل کے اندھے ہجوم نے خود انجام دے دیا

خدا سے بے گناہ لوگوں کے حق میں ڈرتے رہیں ، جذبات میں شر پسندوں کے آلہ کار مت بنیں ،

سوچ سمجھ کر شیئر کریں ،آپ جو کچھ شیر کرتے ہیں یہ صرف فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر نہیں ہوتا آپ کے اس نامہ اعمال میں بھی ہوتا ہے جو قیامت والے دن سب کے سامنے آپ کو پیش کیا جائیگا

شکریہ

سکندر حیات بابا

28/03/2021

غصہ آئے تو بعد میں تجزیہ ضرور کریں:
کیا غلط بات پر آیا؟
بہت جلدی آیا؟
دورانیہ طویل تھا؟
گالم گلوچ شامل ہوئی؟
ختم جلدی ہوا یا دیر سے؟
غصہ قوت ہے، اس لیے سنبھالنے کا سلیقہ آنا چاہیے۔ غلط بات پر آنا بھی چاہیے۔ بیک فائر نہ ہو کہ اپنی ذات بھسم ہو جائے اور نہ ایسا مبالغہ آمیز ہو کہ دوسرے کی ذات روند دی جائے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفاق احمد

Address

Kamalia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sunaina Graphic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sunaina Graphic:

Share