02/01/2025
کاش کہ خوشیاں بکتی_ہوتیں
اور دکھوں کا ٹھیلا ہوتا
ایک ٹکے میں آنسو آتے
اور محبت چار ٹکے میں
پانچ_ٹکے_میں_ساری_دنیا
مفت ہنسی اور مفت ستارے✨
چاند بھی ٹکڑے ٹکڑے بکتا
خواہش نام کی چیز نا ہوتی🍁
ہاتھ بڑھا کے سب ملتا
ہم چاہتے تو مر جاتے💔
جی چاہتا تو جیتے رہتے
اونچے نیچے شہر نا ہوتے
پانی پر بھی گھر ہوتے
کاش کے اپنے پر ہوتے
اور وہ گہرا نیلا امبر
سات سمندر پار کے ساحل
جنگل، ندیاں، گرتا پانی
سب کچھ اپنا دھن ہوتا
کسی بھی چیز کی حد نا ہوتی🖤
وہ کرتے جو من_ہوتا
چاند کی کرنیں پہن کے جاگتے
اور خاموشی اوڑھ کے سوتے
راتیں دن بھر رکتی ہوتیں
کاش کے خوشیاں بکتی ہوتیں🍁