20/10/2021
انگریزی میں لکھی یہ نظم کا سیاق و اسباق۔*
*شاعر سوال کرتا ہے کہ اگر ایک روز ایسا ہو آقا ﷺ تمہارے گھر آ جائیں اور بالکل اچانک آ جائیں تو تم کیا کرو گے ؟*
*شاعر کہتا ہے کہ اسے یہ تو معلوم ہے کہ تم راہوں میں پلکیں بچھا دو گے ، تمہارے وجود کی ایک ایک پور سرشاری کی کیفیت میں ہو گی ، تم گھر کا بہترین کمرہ آقا ﷺ کی خدمت میں پیش کر دو گے ، تم ان کے حضور بہترین سے بہترین کھانا دستر خوان پر چن دو گے اور ان کی خدمت کی لذت تمہیں دنیا سے بے خبر کر دے گی ۔ اس لئے اس کاسوال کچھ اور ہے ۔*
*سوال یہ ہے کہ جب تم آقا ﷺ کو دیکھو گے تو تم کیا کرو گے ؟*
*کیا تم میں اتنی ہمت ہو گی کہ بازو پھیلا کر آگے بڑھو اور ان کا استقبال کرو یا تمہیں پہلے اپنے کپڑوں کی فکر لاحق ہو جائے گی کہ ان کپڑوں میں آقا ﷺ سے کیے ملوں ؟*
*پھر کیا تم کپڑے بدل کر فورا آقا ﷺ کا اسقبال کرنے کو بھاگو گے یا پہلے تمہیں گھر میں بکھرے میگزین اور رسالوں کو چھپا کر ان کی جگہ قرآن رکھنا پڑے گا ؟*
*تمہارا ٹی وی ، ڈرامے اور فلمیں اور ریڈیو ، ان کا کیا کرو گے ؟*
*کیا تم آلات موسیقی یونہی پڑے رہنے دو گے یا انہیں چھپا کر ان پر احادیث کی کتب رکھ دو گے ؟*
*کیا تم اپنے آقا ﷺ کو لے کر گھر کے ہر کمرے میں جا سکو گے یا انہیں گھر دکھانے سے پہلے ہر کمرے میں تمہیں بھاگ بھاگ کر کچھ چیزیں چھپانا پڑیں گی ؟*
*اور فرض کرو آقا ﷺ تمہارے گھر کچھ دن قیام کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو کیا ہو گا ؟*
*کیا تمہارے معمولات زندگی وہی رہیں گے جو پہلے ہوتے تھے ؟*
*کیا تم وہ کام کر و گے ، جو پہلے کیا کرتے تھے ؟*
*کیا تم اسی طرح باتیں کرو گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے ؟*
*کیا تم وہ کتابیں پڑھ سکو گے جو پہلے پڑھا کرتے تھے ؟*
*کیا تم آقا ﷺ کو بتا سکو گے کہ میرے معمولات زندگی یہ ہیں ؟*
*جہاں جہاں تم جاتے ہو کیا تم میں ہمت ہو گی کہ آقا ﷺ کو بھی ساتھ لے جا سکو یا تم اپنے معمولات معطل کر دو گے کہ آقا ﷺ کو ان کے بارے میں کچھ خبر نہ ہو ؟*
*کیا تم اپنے قریبی دوستوں کو آقاﷺ سے ملوانے کی ہمت کر سکو گے یا تمہاری خواہش ہو گی کہ جب تک آقا ﷺ یہاں جلوہ افروز ہیں تمہارے دوست ادھر کا رخ نہ کریں ؟*
*آخری سوال ، سوال نہیں ہے ایک تیر ہے ، جو دل میں پیوست ہو جاتا ہے ۔ شاعر پوچھتا ہے کہ سچ سچ بتائو اگر آقا ﷺ فرمائیں اب میں تمہارے پاس ہی رکوں گا تو کیا تمہیں یہ سن کر واقعی خوشی ہو گی ؟*
*اللّه پاک مجھے اور آپ کو حقیقی معنوں میں ہدایت کے راستے پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائیں ،*
*آمین ، ثم آمین..*❤🩹