Brands For You

Brands For You A Platform of Pakistani Clothing

30/01/2026
31/12/2025

آج ڈاکٹر نبیلہ صاحبہ کی وڈیو سننے کا اتفاق ہوا ۔
جسکا ٹاپک تھا اچھی عورت ۔
کہ اگر اچھی عورت دیکھنی ہے تو اسکا سلیقہ دیکھ لیں۔ اسکا باتھ روم اسکا کچن دیکھ لیں ۔
اچھی عورت کے گھر کے پردوں میں بھی آپکو سلیقہ نظر آئے گا ۔
جو بری عورت ہے وہ لیٹی رہے گی ۔
اسکا کچن گندہ ، باتھ روم گندہ ، گھر گندہ ملے گا ۔
ذہن کو ہلچل سی ہوئی ۔
کمرے سے باہر کے منظر آنکھوں میں گھومنے لگے ۔🤣
کارپٹ پہ بکھری پالک میرا انتظار کر رہی تھی ۔
کچن میں برتن دھلنے کے منتظر تھے،
باتھ میں بھی مٹی تھی کہ ایک دن پہلے پلمبر کام کر کے گیا تھا تو صفائی نہیں ہو سکی تھی ۔

لیٹی ہوئے حسینی کو فیڈ کروا رہی تھی وہ سو گیا تھا ۔
جلدی سے اٹھی اسے جھولے میں ڈالا ۔☺️
ارادہ تھا پہلے کچن صاف کر لوں مگر تبھی
والیحہ رو کر ٹانگوں سے لپٹ گئی کہ مجھے اٹھاؤ۔
سوچا اچھی عورت بنوں صفائی کروں یا اسے اٹھاؤں؟🤣
بہتر لگا کہ اسے اٹھالوں ورنہ زیادہ روئے گی۔
اسے بہلایا ۔ پھر سے کھیلنے بٹھایا ۔
زینب چھٹی پہ تھی کیونکہ اسکی طبیعت خراب تھی۔ اسے دوائی پلائی۔
تبھی حسینی دوبارہ جاگ گیا۔
عجیب جھنجھلاہٹ کا شکار ہوئی میں ۔
مگر تبھی وہ لائنز یاد آ گئیں ۔
ایک ہمسائی آنٹی نے کہا تھا
تمھارے کونسا مہمان آ رہے ہیں ۔ کام تو ساری زندگی ہوتے رہیں گے۔ ابھی اپنا خیال رکھو اور اپنے بچوں کا ۔
چھوٹے چھوٹے بچوں کو ماں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔
میری فکر نہیں کیا کرو ۔ مجھے تمھارا بکھرا گھر بلکل بھی برا نہیں لگتا ۔
میں اس دن انکی بہت مشکور ہوئی تھی ۔
اچھی عورت بننے کے لئے بھی ساری عمر پڑی ہے ۔
مگر اس وقت اچھی ماں بننا ضروری ہے ۔

آپ کس کو اہمیت دیتے ہیں کام یا بچے ؟



Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brands For You posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share