26/08/2025
"میری شاپ کہاں ہے؟" 🌸
یہ سوال اکثر مجھ سے کیا جاتا ہے۔
لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید آن لائن کام کرنے کے لیے ایک بڑی سی شاپ ہونی ضروری ہے۔
لیکن سچ یہ ہے کہ کاروبار دکان سے نہیں… اعتماد سے چلتا ہے ✨
میں نے اپنے گھر کے ایک کونے سے چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیا۔
بس ایک یقین تھا کہ اگر نیت صاف ہو اور محنت ایمانداری سے کی جائے تو کامیابی راستہ خود بناتی ہے۔
آج میں نے فزیکل شاپ کھولنے کے بجائے اپنا سارا فوکس آن لائن رکھا ہے تاکہ:
👉 آپ کو براہِ راست اور تیز سروس ملے
👉 آپ کو مناسب ریٹس میں بہترین چیز ملے
👉 اور سب سے بڑھ کر آپ کو ہر آرڈر پر اعتماد اور تسلی ملے ❤️
✨ اگر آپ بھی آن لائن کام کرنے کا سوچ رہے ہیں،
تو یاد رکھیں… شروعات ہمیشہ چھوٹی ہوتی ہے۔
آپ گھر کے ایک کونے سے بھی یہ سفر شروع کر سکتے ہیں۔
اصل شاپ چار دیواری نہیں، بلکہ آپ کی محنت، لگن اور کسٹمرز کا بھروسہ ہے۔
میری اصل شاپ… آپ کا اعتماد ہے ❤️
اور ہاں… دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں 🤲✨
from
HRK Collection 😍