24/12/2022
غریبوں کا آخری سہارا۔۔۔
لنڈے پر 300٪ اضافے کا یک طرفہ ظالمانہ فیصلہ نامنظور۔۔
پچھلے ایک سال سے لنڈے کے امپورٹر شدید تذبذب کا شکار ہیں۔پہلے کرونا کی وجہ سےپورٹ پر ہزاروں کنٹینر ضبط کیے گئے۔پھر فیومیگیشن کے نام پر امپورٹر کو لوٹا گیا حالانکہ یہ صرف ایک خانہ پوری کے علاؤہ کچھ بھی نہیں تھا۔
پھر دنیا بھر میں شپنگ کے کرایہ 400٪ بڑھ گئے جسکی وجہ سے امپورٹر ایک بار پھر خسارے میں رہے۔
اسکے بعد ڈالر کی کمی کی لہر آئ۔بنکوں کے پاس ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن کا شکار ہوئے۔۔بے دردی کے ساتھ تاجر حضرات کو بنکوں اور پورٹ پر لوٹا گیا۔
اور اب نئ صورتحال یہ ہے کہ 300 فیصد کا اضافہ ۔۔
اگر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو مملکت خدادا میں ٹیکس کلیکشن کا ایک اور یونٹ بند ہو جائے گا ۔