17/05/2026
ہمارے معاشرے میں گستاخی کے فتوے بہت آسانی سے لگا دیے جاتے ہیں، مگر اکثر جن پر یہ الزام لگتا ہے وہ یا تو غیر مسلم ہوتے ہیں یا دین سے لاعلم لوگ۔ میں سمجھتی ہوں اصل سوال ان لوگوں پر ہونا چاہیے جو دیندار ہونے کے دعوے دار بھی ہو ، دین کا حلیہ بھی اپناتے ہیں، مگر اپنے رویّوں اور کردار سے اسی دین کو بدنام کرتے ہیں۔
مذہبی حلیہ اپنانے کا مطلب ہوتا ہے کہ اپ پہ دوہری ذمہ داری اگئی ہے آپ دین کی نمائدگی کر رہے ہیں ۔
کل ہی ایک ایسے شخص سے لوگوں کی گالیوں کے ذریعے تعارف ہوا مکمل دینی حلیے کا انسان جس کو سوچ کے یہی خیال ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو دیکھ کے دین بیزار لوگ مزید دین سے اکتا جاتے ہیں
ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی دوسروں کو اسلام پر انگلی اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
یا تو اپنے اندر کی گندگی کو کنٹرول رکھیں اور اگر دین کی حدور کا خیال نہیں رکھنا جو کرنا ہے کریں لیکن پھر اپنا ظاہر بھی اپنے کردار کے مطابق رکھیں کہ لوگ اپ کی ہر عمل کو دین سے نہ جوڑ دیں ۔
#مـــــــاریــــᷧـــᷜـــᷧـــᷦــــہ