Kuch Dil sy

Kuch Dil sy دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے🌷✨

16/08/2026





اُس نے مجھے بلایا نہیں ورنہ اُس کے پاسکُرتے  کے  ایک  ٹُوٹے  بٹن  کا  جواز  تھا ۔۔۔
16/08/2026

اُس نے مجھے بلایا نہیں ورنہ اُس کے پاس
کُرتے کے ایک ٹُوٹے بٹن کا جواز تھا ۔۔۔

15/08/2026

کوئی ہاتھ بھی نا ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے زرا فاصلے سے ملا کرو

15/08/2026

گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسر
ہم ماہر گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں

15/08/2026

رائیگانی سے کہیں بڑھ کر ہے رنج بے بسی
ڈھل رہے ہیں ہم ہمارے سامنے رکھے ہوئے

11/08/2026

سکوت لہجہ ، ادھوری آنکھیں ، جَمود سوچیں تیرا تصوّر
الفاظ بِکھرے ، مزاج مدھّم ، ناراض موجیں تیرا تصوّر

عذاب لمحے ، خراج آہیں ، برات خوشیاں ، جہات برہم
تمنّا رخصت ، دفن اُمیدیں ، بےرنگ سوچیں تیرا تصوّر

جوان رنجش و درد تازہ ، اُدھار سانسیں، جُھلستا آنگن
ویران دامن ، اُجاڑ پہلو ، وہ تیری کھوجیں تیرا تصوّر

سوال عادت ، جواب حِکمت ، علاج درشن ، مریض عُجلت
جمال مقصُود ، حُسن مفقُود ، نگاہیں پوچھیں تیرا تصوّر

انجان راہیں ، فریب بانہیں ، نقاب چہرے ، سرد نگاہیں
ہمدرد بارش ، ہے دل کی خواہش ، پلٹ کے لوٹے تیرا تصوّر

اصنام پتھر ، قلُوب پتھر ، انائیں پتھر ، انسان پتھر
سکون دلبر ، نرم کلامی ، گداز سوچیں تیرا تصوّر

زوال دُوری ، کمال جینا ، محال سہنا ، وبال کہنا
وہ تلخ لمحے، زہر لہو مِیں، تریاق چاہیں تیرا تصوّر

شاعر محمود ہاشمی

11/08/2026

ڈھلتے وقتوں کے کسی پل سے اٹھائے گئے ہم۔
کن زمانوں میں یہاں کھینچ کے لائے گئے ہم۔
قوت فکر بھی دی ایسی کہ اک حد میں رہو۔
یوں ہی بیکار سمجھدار بنائے گئے ہم۔






11/08/2026

بھلا نفرت بھی کوئی کرنے کی چیز ہے
صبر کیجئے رحم کیجئے معاف کیجئے اور جانے دیجئے

11/08/2026

زندگی سے یہ گلا ہے مجھے
تو بڑی دیر سے ملا ہے مجھے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuch Dil sy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share