Mushk È Amber

Mushk È Amber کوئی تمہارا کردار اٹھا کر بیچ سڑک پر بھی لٹکا دے تو بھی ?

14/12/2023
ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﯼ ﻣﯿﮟ ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮨﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﺟﺲ ﮐﻮ ﭼﺎﮨﺎ ﮨﮯ ___ﺍُﺳﮯ ﻣﺎﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺎﺋﮯ..
26/11/2023

ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﯼ ﻣﯿﮟ ﻓﻘﻂ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮨﮯ ﺧﯿﺎﻝ

ﺟﺲ ﮐﻮ ﭼﺎﮨﺎ ﮨﮯ ___ﺍُﺳﮯ ﻣﺎﺕ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺎﺋﮯ..

23/08/2023

raah, raah by navaan sandhu, raah lyrics, raah mein unse, raah navaan sandhu, raah amrinder gill, nesfe raah, raah warga, navaan sandhu raah song, rippul raa...

سر محفل جو بولوں تو کھٹکتا ہوں میں لوگوں کورہوں جو چپ تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے
07/08/2023

سر محفل جو بولوں تو کھٹکتا ہوں میں لوگوں کو
رہوں جو چپ تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے

‏ہم نے خود میں تم  کو پرویا ہے تسبیح کی طرح یاد رکھنا اگر ہم ٹوٹے تو بکھر تم بھی جاؤ گے
14/07/2023

‏ہم نے خود میں تم کو پرویا ہے تسبیح کی طرح
یاد رکھنا اگر ہم ٹوٹے تو بکھر تم بھی جاؤ گے

رات جی کھول کے پھر میں نے دعا مانگی ہےاور اک چیز بڑی بیش بہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانگی ہےاور وہ چیز نہ دولت، نہ مکاں ہے، نہ مح...
20/05/2023

رات جی کھول کے پھر میں نے دعا مانگی ہے
اور اک چیز بڑی بیش بہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانگی ہے

اور وہ چیز نہ دولت، نہ مکاں ہے، نہ محل
تاج مانگا ہے ۔۔ نہ د ستار و قبا ۔۔ مانگی ہے

نہ تو قدموں کے تلے فرشِ گہر مانگا ہے
اور نہ سر پر کلہِ بالِ ہما ۔۔۔۔۔۔ مانگی ہے

نہ شریک سفر و زاد ۔۔۔۔ سفر مانگا ہے
نہ صدائے جرس و بانگِ درا مانگی ہے

نہ سکندر كی طرح فتح کا پرچم مانگا
اور نہ مانندِ خضر عمرِ ۔۔ بقا مانگی ہے

نہ کوئی عہدہ، نہ کرسی، نہ لقب مانگا ہے
نہ کسی خدمتِ خلق کی ۔۔ جزا مانگی ہے

نہ تو مہمانِ خصوصی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا شرف مانگا ہے
اور نہ محفل میں کہیں صدر کی جا مانگی ہے

نہ تو منظر کوئی شاداب و حسیں مانگا ہے
نہ صحت بخش کوئی ۔ آب و ہوا مانگی ہے

محفلِ عیش نہ سامانِ طرب مانگا ہے
چاندنی رات نہ گھنگور گھٹا مانگی ہے

بانسری مانگی، نہ طاؤس، نہ بربط، نہ رباب
نہ کوئی مطربۂ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیریں نوا مانگی ہے

چین کی نیند، نہ آرام کا پہلو مانگا
بختِ بیدار، نہ تقدیرِ رسا مانگی ہے

نہ تو اشکوں کی فراوانی سے مانگی ہے نجات
اور نہ اپنے مرَض دل کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ شفا مانگی ہے

سن کے حیران ہوئے جاتے ہیں اربابِ چمن
آخر! کون سی ،، پاگل ،، نے دعا مانگی ہے

آ ترے کان میں کہہ دوں ۔۔۔۔ اے نسیمِ سحری!
سب سے پیاری مجھے کیا چیز ہے؟ کیا مانگی ہے

وہ سراپائے رحم گنبد خضری کے مکیں
ان کی غلامی میں مرنے کی دعا مانگی ہے۔

(کلیم عاجز)

‏زخم کھا کر تو دُعائیں نہیں دے سکتا میں معذرت! مجھ سے ادا کاری نہیں ہوتی رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اُٹھا کر پتھراب کوئی بچ...
16/05/2023

‏زخم کھا کر تو دُعائیں نہیں دے سکتا میں
معذرت! مجھ سے ادا کاری نہیں ہوتی
رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اُٹھا کر پتھر
اب کوئی بچھڑے تو دُشواری نہیں ہوتی

گر کے اٹھنے پہ سنبھلنے کی صدا دیتے ہیں ہم تجھے ظرف کی کم ظرف دعا دیتے  ہیں دل ترا بغض سے  ہو  جائے  کبھی  تو  خالیہم تجھ...
16/05/2023

گر کے اٹھنے پہ سنبھلنے کی صدا دیتے ہیں
ہم تجھے ظرف کی کم ظرف دعا دیتے ہیں

دل ترا بغض سے ہو جائے کبھی تو خالی
ہم تجھے صبر کی بے صبر قبا دیتے ہیں

کیسے احساس میں مرتے ہیں کہ ہم جینے کو
مٹنے والوں کو بھی بسنے کی سزا دیتے ہیں

وہی بدبخت ہیں جو کاٹ کے سر ہنستے ہیں
صدق والوں کو بھی کربل میں دغا دیتے ہیں

آ بھی جائے جو مسیحا تو یہی لوگ کہیں
ہم نہیں مانتے جو حق کا پتا دیتے ہیں

ہوش میں رہتے نہیں چاکِ گریباں والے
عشق میں مجنوں سبھی خود کو مٹا دیتے ہیں

دکھنے لگتا ہے اندھیرے میں اجالے کا سماں
اپنے کاجل کو وہ جب آنکھ دکھا دیتے ہیں

آگ لگ جاتی ہے برسات میں کہساروں کو
اپنے آنچل کو وہ جب مکھ سے ہٹا دیتے ہیں

ان کی نظروں سے جو لڑتی ہیں نگاہیں میری
قتل کرتے ہیں مجھے نیند اڑا دیتے ہیں

تیرے آنے سے خزاؤں کا بدلتا ہے لباس
بوسے پھولوں کے تجھے رنگِ حنا دیتے ہیں

تیرے ہونٹوں کے تصور سے نکھرتی ہے فضا
شعلے رخسار بنے دیپ جلا دیتے ہیں

برق بھی دیکھے اگر دیکھ کے جل جاتی ہے
دلنشیں ساز بھی کچھ ابر بجا دیتے ہیں

شوخی نکہت کی ترے روپ کی شیدائی ہے
تجھ کو گلزار سبھی بادِ صبا دیتے ہیں

تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگمجھ کو ہنسنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگکیا خبر تھی تیرے ملنے پہ قیامت ہو گیم...
16/05/2023

تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
مجھ کو ہنسنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

کیا خبر تھی تیرے ملنے پہ قیامت ہو گی
مجھ کو دیوانہ بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

تجھ سے ملنے نہ دیا شہر میں رہنے دیا
اورکیا جانِ وفا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

تیری نظروں سے گرانے کے لئے جانِ حیا
مجھ کو مجرم بھی بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

کہہ کے دیوانہ مجھے مار رہے ہیں پتھر
اور کیا اس کے سوا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

Right now
07/05/2023

Right now

اتنا تو تیرے راہ بدلنے کا نہیں دکھجتنا تیرے بدلے ہوئے اطوار کا دکھ ہےہم اس کو مقدر کا لکھا کیسے سمجھ لیںہم جان پر کھیلیں...
05/05/2023

اتنا تو تیرے راہ بدلنے کا نہیں دکھ
جتنا تیرے بدلے ہوئے اطوار کا دکھ ہے

ہم اس کو مقدر کا لکھا کیسے سمجھ لیں
ہم جان پر کھیلیں ہیں ہمیں ہار کا دکھ ہے

‏مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کاجو نہ مل سکا چلو خیر ہےمیری زندگی بھی گزر گٸتو بھی جا چکا چلو خیر ہےیہ گھٹے گھٹے سے ہیں سلسلےی...
05/05/2023

‏مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا
جو نہ مل سکا چلو خیر ہے
میری زندگی بھی گزر گٸ
تو بھی جا چکا چلو خیر ہے
یہ گھٹے گھٹے سے ہیں سلسلے
یہ رکے رکے سے تعلقات
نہ میں کہہ سکا کبھی کھل کے یہ
نہ تو سن سکا چلو خیر ہے
یوں ہی دھیرے دھیرے ختم ہوا
یہ بھی سلسلہ۔۔۔ چلو خیر ہے۔۔۔۔

Address

Karachi

Telephone

+923132160355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mushk È Amber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category