Hijab Lovers

Hijab Lovers This page is for those who loves hijab and proud to say yes I am..............hijabian�

22/04/2024

‏اللہ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا......
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کہتے ہیں...
میرے پاس ایک طالبعلم لڑکی آئی اور پوچھا:
طالبہ : کیا قران پاک میں کوئی ایک بھی ایسی آیت ہے جو عورت پر حجاب کی فرضیت یا پابندی ثابت کرتی ہو؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک : پہلے اپنا تعارف تو کراؤ...
طالبہ: میں یونیورسٹی میں آخری سال کی ایک طالبہ ہوں....
اور میرے بہترین علم کے مطابق اللہ تبارک و تعالیٰ نے عورت کو حجاب کا ہرگز حکم نہیں دیا، اس لیے میں بے پردہ رہتی ہوں۔
تاہم میں اپنے اصل سے بالکل جڑی ہوئی ہوں اور اس بات پر اللہ پاک کا بہت بہت شکر ادا کرتی ہوں....
ڈاکٹر : اچھا تو مجھے چند ایک سوال پوچھنے دو.
طالبہ : جی بالکل.
ڈاکٹر ذاکر : اگر تمہارے سامنے ایک ہی مطلب والا لفظ تین مختلف طریقوں سے پیش کیا جائے تو تم کیا مطلب اخذ کرو گی...؟
طالبہ: میں کچھ سمجھی نہیں۔
ڈاکٹر ذاکر : اگر میں تمہیں کہوں کہ مجھے اپنا یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری دکھاؤ....
آپ نے پھر کہا: یا میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کا رزلٹ کارڈ دکھاؤ۔
آپ نے پھر کہا: یا پھر میں تمہیں یوں کہوں کہ اپنی یونیورسٹی گریجویشن کی فائنل رپورٹ دکھاؤ-
تو تم کیا نتیجہ اخذ کرو گی...؟
طالبہ: میں ان تینوں باتوں سے یہی سمجونگی کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور ان تینوں باتوں میں کوئی بھی تو ایسی بات پوشیدہ نہیں ہے جو مجھے کسی شک میں ڈالے کیونکہ ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سب ایک ہی بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آپ میرا رزلٹ دیکھنا چاہتے ہیں.....!
ڈاکٹر ذاکر نائیک : بس، میرا یہی مطلب تھا جو تم نے سمجھ لیا ہے....
طالبہ: لیکن آپ کی اس منطق کا میرے حجاب کے سوال سے کیا تعلق ہے...؟
ڈاکٹر ذاکر : اللہ تبارک و تعالیٰ نے بھی قرآن مجید میں تین ایسے استعارے استعمال کیے ہیں جو عورت کے حجاب پر دلالت کرتے ہیں....
طالبہ: (حیرت سے) وہ کیا ہیں اور کس طرح....؟
ڈاکٹر ذاکر نائیک : اللہ تبارک و تعالی نے پردہ دار عورت کی جو صفات بیان کی ہیں...
انہیں تین تشبیہات یا استعاروں
(الحجاب – الجلباب – الخمار)
سے بیان فرمایا ھے جن کا مطلب بس ایک ہی بنتا ہے۔
تم ان تین تشبیہات سے کیا سمجھو گی پھر۔۔۔۔۔؟
طالبہ : خاموش۔۔۔۔!
ڈاکٹر ذاکر نائیک : یہ ایسا موضوع ہے جس پر اختلاف رائے تو بنتا ہی نہیں بالکل ایسے ہی جیسے تم ڈگری، رزلٹ کارڈ یا فائنل تعلیمی رپورٹ سے ایک ہی بات سمجھی ہو۔۔۔
طالبہ: مجھے آپ کا سمجھانے کا انداز بہت بھلا لگ رہا ہے مگر بات مذید وضاحت طلب ہے۔
ڈاکٹر ذاکر : پردہ دار عورتوں کی پہلی صفت (اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں –
( وليضربن بخمرهن على جيوبهن)
باری تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو دوسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے
کہ (اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں
–یايها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن)
اللہ تبارک و تعالیٰ نے پردہ دار عورتوں کی جو تیسری صفت بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ (گر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو –
(وإذا سألتموهن متاعا فأسالوهن من وراء حجاب}
ڈاکٹر ذاکر نائیک : کیا ابھی بھی تمہارے خیال میں یہ تین تشبیہات عورت کے پردہ کی طرف اشارہ نہیں کر رہیں؟ طالبہ: مجھے آپ کی باتوں سے صدمہ پہنچ رہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر : ٹھہرو، مجھے ان تین تشبیہات کی عربی گرائمر سے وضاحت کرنے دو۔
عربی گرایمر میں “الخمار” اس اوڑھنی کو کہتے ہیں جس سے عورت اپنا سر ڈھانپتی ہے، تاہم یہ اتنا بڑا ہو جو سینے کو ڈھانپتا ہوا گھٹنوں تک جاتا ہو۔
اور “الجلباب” ایسی کھلی قمیص کو کہتے ہیں جس پر سر ڈھاپنے والا حصہ مُڑھا ہوا اور اس کے بازو بھی بنے ہوئے ہوں۔
فی زمانہ اس کی بہترین مثال مراکشی عورتوں کی قمیض ہے جس پر ھُڈ بھی بنا ہوا ہوتا ہے۔تاہم “حجاب” کا مطلب تو وییسے ہی پردہ ہی بنتا ہے۔۔۔
طالبہ: جی میں سمجھ رہی ہوں کہ مجھے پردہ کرنا ہی پڑے گا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک : ہاں، اگر تیرے دل میں اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے
تو۔اور ایک اور بات جان لے کہ:
لباس دو قسم کے ہوتے ہیں:
پہلا جو جسم کو ڈھانپتا ہے۔
یہ والا تو فرض ہے اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم ہے۔
دوسرا وہ جو روح اور دل کو کو بھی ڈھانپتا ہے۔ یہ دوسرے والا لباس پہلے سے زیادہ بہتر ہے،
جیسا کہ اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد مبارک ہے کہ :
ً(اور بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے – ولباس التقوى ذلك خير)۔
ھو سکتا ھے کہ ایک عورت نے ایسا لباس تو پہن رکھا ہو جس سے اس کا جسم ڈھکا ہوا ہو لیکن اس نے تقویٰ کا لباس نا اوڑھ رکھا ہو۔۔۔۔۔۔
تو ٹھیک طریقہ یہی ہے کہ وہ دونوں لباس زیب تن کرے۔۔۔۔۔
جزاک اللہ

In the age of social media, where sharing our lives online has become the norm, it's easy to get caught up in the allure...
28/03/2024

In the age of social media, where sharing our lives online has become the norm, it's easy to get caught up in the allure of likes, comments, and followers. But what happens when the spotlight turns into a curse? The recent divorce of popular YouTubers Khalid and Salema serves as a cautionary tale, shedding light on the dark side of oversharing.

Khalid and Salema were once beloved by their fans for their candid portrayal of their relationship on social media. From heartfelt declarations of love to sharing intimate moments, their followers felt like they were part of their journey. However, behind the facade of a picture-perfect life, cracks began to appear.

As news of their divorce broke, speculation ran rampant. Many attributed their downfall to the pressures of fame and the constant scrutiny that comes with it. But perhaps there's a deeper lesson to be learned here – the perils of the evil eye.

The truth is, the evil eye doesn't discriminate. It can affect anyone, regardless of their social status or popularity. And while Khalid and Salema's situation may be an extreme example, it serves as a sobering reminder of the consequences of living our lives in the spotlight.

So, what can we learn from this? Firstly, the importance of boundaries. While sharing moments of our lives can be enriching, it's crucial to strike a balance and preserve our privacy. Not everything needs to be shared with the world.

Secondly, mindfulness. Before hitting that 'post' button, consider the potential implications. Are we inviting unnecessary attention or envy? Are we inadvertently exposing ourselves to negative energy?

Lastly, humility. Instead of seeking validation through likes and comments, find fulfillment in genuine connections and personal growth. Remember that true happiness comes from within, not from external validation.

As we navigate the ever-changing landscape of social media, Let's cherish our blessings, protect our privacy, and stay grounded in humility. After all, in a world where oversharing is the norm, sometimes the best thing we can do is to stay lowkey.

ساری سفیدیاں اس سیاہ پر قربان🖤
28/06/2023

ساری سفیدیاں اس سیاہ پر قربان🖤

A wife is sheltering her husband from the scorching sun while he performs Sajda in the plains of Arafat.
28/06/2023

A wife is sheltering her husband from the scorching sun while he performs Sajda in the plains of Arafat.

22/04/2022

"ﮐﯿﺎ بری عورت ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑُﺮے مرد ﮨﯿﮟ...؟؟
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ... ﺗﻮﭼﮭﺒﯿﺲ ﺳﺘﺎﺋﯿﺲ ﺳﺎﻝ کی ﺍﯾﮏ ﻟﮍکی ... ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩھی ﮨﻮئی ﺗھی ...!
ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻤﺠھا ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔
بولیں! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﮯ ۔۔۔ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺍﭼﮭﮯ ﻣﺮﺩ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭼﮭﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮔﻨﺪﮮ ﯾﻌﻨﯽ ﺑُﺮﮮ ﻣﺮﺩ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑُﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ ۔۔۔
ﺍﻭﺭ اسی طرح ۔۔۔ ﺑُﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮨﮯ۔
ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺕ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﯽ ۔۔۔!
ﺟﻮ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻭﮦ ﻏﻠﻂ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﻧﺎﮞ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭨﮭﻨﮯ ﻟگا۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﯽ ﺗﮭﯽ ﺁﭖ ﺳﮯ۔
ﻭﮦ ﻓﻮﺭﺍً ﺑﻮلی،
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ۔۔۔ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻤﺎ ﺩﯾﺎ ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﯿﭩﮫ ﮔیا ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ،
ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎﯾﺎ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺍﺑﮭﺮﯼ۔۔۔ ﺟﻮ ﺩﺭﺩ ﮐﮯ ﺩﮬﺎﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﭙﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ۔۔۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮑﻨﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﮯ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﮔﻨﺎﮦ ﮐﯿﺎ۔۔۔
ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺪھی ﮨﻮ ﮔئی۔۔۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺭﻭﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﻗﺎﺑﻮ ﻧﮧ ﺭﮐﮫ ﺳکی۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﮭﮑﺎﻭﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﮔئی۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﯽ ۔۔۔ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺳﺴﮏ ﺳﺴﮏ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭ ﭘﺮ ﭘﮍا ﺭﮨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ۔۔۔
ﻗﺮﺁﻥ ﭘﮍﮬﺎ، توبہ کی ۔۔۔
ﻣﮕﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ۔۔۔
ﮐﯿﺎ ﺑُﺮی عورت ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑُﺮے مرد ﮨﯽ ﮨﮯ۔۔۔؟
ﻭﮦ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮئی،
ﺍﺱ ﮐا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا،
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﺟﮭﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﻓﻀﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﭽﮑﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﮨﭧ ﺗﮭﯽ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮا ۔۔۔
ﺑﯿﭩﺎ ۔۔۔!
ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ۔۔۔؟
ﮐﮧ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺻﺮﻑ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﯽ ﺳﮯ ﮨﮯ۔۔۔؟
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﻈﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ،
ﺍﺱ ﮐﯽ آنکھﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺟﺴﺘﺠﻮ ﺗﮭﯽ ،
ﺁﺝ ﺗﮏ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﻮﺳﺖ ﮨﮯ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﺕ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯽ!
ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ،
ﺻﺮﻑ ﻧﮑﺎﺡ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ،
ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ۔۔۔؟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﺎﺕ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ،
ﺩﺭﺍﺻﻞ اللّه کریم ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﮨﮯ ،
ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺍﺻﻮﻝ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ،
ﺭﮨﺘﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺗﮏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺑُﺮﮮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﮞ۔۔۔؟
ﺗﻮ ﻭﮦ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔۔۔؟
ﺍﮔﺮ ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﯿﮏ ﺗﻮ ﺷﺮﮐﺎﺀ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﯿﮏ۔۔۔
ﺍﮔﺮ ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﺪ ﮐﺎﺭ ﺗﻮ ﺷﺮﮐﺎﺀ ﺑﮭﯽ ﺍﮐﺜﺮﯾﺖ ﺑﺪﮐﺎﺭ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﻓﻨﮑﺸﻨﺰ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ ،
ﺍﮔﺮ ﻧﯿﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﯿﮏ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺷﺮﯾﮏ ،
ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﺑﺪﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﮐﺜﺮﯾﺖ ﺑﺪ ﮐﺮﺩﺍﺭ۔
ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ!
ﮨﻢ ﺟﺐ ﺍﭼﮭﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﺗﻮ ﺍﭼﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﻗﺎﺋﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔
ﺟﺐ ﺑُﺮﮮ ﺗﻮ ﺑُﺮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ!
ﺗﻮ ﯾﮧ ﺻﺮﻑ ﻧﮑﺎﺡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ،
ﺑﻠﮑﮧ ﻣﻌﺎﺷﺮﺗﯽ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﮐﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮ ﺭﮨﯽﮨﮯ!
ﺍﺏ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﻟﯽ ۔۔۔ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺁﭖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ۔۔۔!
قبول کرنے والے کی کوئی شرط نہیں ہوتی!
معاف کر دینے والے کے سامنے ۔۔۔ گناہ کیا ہے ۔۔۔؟
ﻭﮦ ﺭﺏّ! رحیم و کریم ربّ!
ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﮭﻼﺋﯽ۔۔۔ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮا ۔۔۔
ﻭﮦ ﺍﭨھی۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻣﺠﻮﺷﯽ ﺳﮯ سلام کیا ۔۔۔
اور یہ کہتے ھوے ﮨﻮئے ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮئی!
بیشک ۔۔۔ میرا ربّ۔۔۔ بڑا رحیم و کریم ہے ۔۔۔!
ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ۔۔۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ۔۔۔ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﺭہا." ______

20/04/2022


جب بھی گھر سے باہر نکلنا ہوتا ھے ایک چیز میں اکثر نوٹ کرتی ہوں، اور وہ یہ کہ آج کل کی نوجوان نسل نے پردے کو کیا بنا لیا ھے ، میری سمجھ میں نہیں آتا یہ پردے کی کونسی شکل ھے ؟
ابھی پچھلے دنوں کی بات ھے ایک کلینک میں جانا ہوا، کافی رش تھا تو نمبر لیکر ایک طرف بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنے لگی،،،،،،
اتنے میں دو تین نوجوان لڑکیاں بھی کلینک میں داخل ہوئیں،
سر پہ بڑی خوبصورتی اور نفاست سے چھوٹا سا اسکارف لپیٹا ہوا۔ سر پہ بائیں طرف اسکارف کے اوپر ایک نگینوں سے مزین پن لگائی ہوئی ۔۔۔
اسکارف اتنا چھوٹا کہ بمشکل چہرے سے تھوڑا سا نیچے گلے تک آرہا تھا ۔
اتنا بھی نہیں تھا کہ سینے کو تو ڈھانپ لے۔ اسکارف صرف خوبصورتی کے لئے پہنا گیا جس میں چہرہ بھی کھلا ہوا تھا ۔
آنکھیں ،،، سرمہ ،کاجل، لائنر اور ہونٹوں پر لپ اسٹک،،،،،،
دل میں درد کی ایک لہر
ایسے پردے کو تو خود پردے کی ضرورت ھے.............. !!!
~~~~~~~~~~~~
،، ایک سے بڑھ کر ایک اسٹائلش،،،، نت نئے ڈیزائن، کڑھائی، کٹ ورک، موتی ،نگینے ، رنگوں سے بھرپور،،،،،
حجاب کے نام پر کیسے کیسے فیشن متعارف کرائے جارہے ہیں کہ وہ بجائے عورت کو ڈھانپنے کے مزید عیاں کررہے ہیں ۔ نا دیکھنے والا بھی دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔
ہر ایک نظر کو دعوت نظارہ دیتے ہوئے حجاب،،،،،
میں جب دیکھتی ہوں صرف اپنا دل مسوس کر ہی رہ جاتی ہوں،،، سوچتی ہوں کیا یہ وہی پردہ ھے جس کا اللہ نے ہمیں حکم دیا ھے ۔
ہماری خواتین نے حجاب کو بھی فیشن کے طور پر اپنالیا،،،،،
حسن اور خوبصورتی کے مقابلے،،،،،،
ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی دوڑ،،،،
سب میں نمایاں نظر آنے کا جذبہ،،،،،
فیشن کا حد سے بڑھتا شوق،،،،
*افسوس صد افسوس،،،،*
میری قابلِ احترام بہنو!!! یہ کس راستے پر چل پڑی ہو،، یہ وہ راستہ ھے جسے شیطان نے ہماری نظروں میں مزین کر کے دکھا دیا ھے،،،
یہی تجھ کو دھن ھے رہوں سب سے بالا
ہو زینت انوکھی،،،،، ہو فیشن نرالا ،،،،،
تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا
جیا کرتا ھے کیا،،، یونہی مرنے والا،،،؟
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ھے
یہ عبرت کی جا ھے، تماشا نہیں ھے ۔
ذرا سوچیں تو سہی کیا یہ وہی پردہ ھے قرآن نے جس کا حکم دیا ھے؟؟؟
*يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا.*
سورۃ الأحزاب. 59
*اے نبی! اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہ دیجیے کہ وہ اپنی چادروں کے پلو اپنے اوپر لٹکا لیا کریں. اس طرح زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور انہیں ستایا نہ جائے اور اللہ تعالٰی معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے.*
قرآن جس پردے کا حکم دیتا ھے وہ تو مومن عورتوں کی زیب و زینت کو چھپانے کے واسطے ھے، تاکہ پہچان لی جائیں کہ یہ شریف باحیا عورتیں ہیں، ان پر کوئی میلی نظر نہ ڈالے،،،،
مگر آجکل جو کچھ پردے اور حجاب کے نام پر ہمارے سماج میں ہورہا ھے اگر اسے نہ روکا گیا تو پردہ خود ایک مذاق بن کر رہ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برقع پہننے کا مطلب کیا ھے، اسکارف پہننے کا مطلب کیا ھے ۔۔۔
کیا دوسروں کی توجہ خواہ مخواہ اپنی طرف مبذول کرانا ،،،، ؟
جس طرح کے عبایا اور اسکارف ہم نے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، کیا یہ واقعی پردے کے تقاضوں کو پورا کررہے ہیں، یا ہم نے حجاب کے نام پر ایک اور زیب و زینت اختیار کر لی ھے،،،؟
اس طرح کے حجاب کا آخر مقصد کیا ھے؟ ہم کس کو خوش کررہے ہیں؟ کس کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟
ذرا اپنے دلوں کو ٹٹولیں تو سہی،
کیا یہ پردہ ہم اللہ کو خوش کرنے کے لئے کررہے ہیں؟
کیا یہ پردہ ہمارے ایمان کے تقاضوں کو پورا کررہا ھے؟
پردہ تو عورت کو عزت اور عظمت عطا کرتا ھے، اسے دوسروں کی نظر میں باعزت بناتا ھے، اسے لوگوں میں معزز اور محترم ظاہر کرتا ھے ۔
اسے نامحرم مردوں کی حریص نظروں سے بچاتا ھے ۔ پردہ عورت کی حفاظت کرتا ھے ۔۔۔۔۔ !!!
لیکن جو پردہ آج ہم کررہے ہیں کیا وہ ان سارے تقاضوں کو پورا کررہا ھے؟؟؟
÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
میری مودبانہ اور دردمندانہ درخواست ھے، اپنی مسلمان بہنوں سے، اپنے معاشرے سے، کہ خدارا پردے کو پردہ ہی رہنے دیں، اسے اپنی خواہشات اور فیشن کی بھینٹ نہ چڑھائیں ،،،،،
اپنے اسلامی وقار کو قائم رکھیں، سادگی کو اپنائیں، سادگی ایمان کا حصہ ھے،
فیشن سے عزت نہیں ملتی، اللہ عزت دیتا ھے، اپنی نیتوں کو ٹھیک کرلیں، ڈھیلے ڈھالے اور سادہ حجاب اور برقعے استعمال کریں، اللہ کی رضا و خوشنودی کو پیش نظر رکھیں، اللہ کا حکم پورا کرنے کے لئے پردہ کریں، دین کے احکامات کا تمسخر نہ اڑائیں،،،،،!!!
=================
یہ چار دن کی زندگی اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے نہیں ملی تھی، یہ زندگی ایک امتحان ھے آزمائش ھے، کہ کون آخرت کی بہترین تیاری کرنیوالا ھے؟
کون اپنے رب کی رضا اور خوشی کو اہمیت دیتا ہے اور کون اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے اندھا دھند بھاگتا ھے،،،؟؟؟
زندگی اسی کھیل تماشے میں ضائع کرنے کے لئے نہیں ھے،
سوچنے کی بات ھے،
ہم بہت خوبصورت نظر آبھی گئے تو کیا، فیشن کی دوڑ میں سب سے آگے نکل بھی گئے تو کیا،
ہم لوگوں کی نظروں میں بہت جچ بھی گئے تو کیا،،،
اگر یہ سب کچھ ہمیں مل بھی گیا تو کیا پایا،،،،،؟؟؟
*موت کے ساتھ ہی ہر چیز کا خاتمہ ہو جانا ہے، دنیا کی ناموری، شہرت عزت سب کچھ یہیں رہ جانی ھے اور آخرکار انسان اکیلا ہی ایک دن اپنی قبر میں جاسوئے گا اپنے اعمال کا بوجھ لیکر،،،*
جہاں سوائے اپنی نیکیوں کے کچھ کام آنیوالا نہیں ھے ۔۔۔۔۔
عقلمند وہ ھے جو مرنے سے پہلے موت کی تیار کر لے،،،،،،
اللہ تعالیٰ نے بہت عظیم الشان جنت بنائی ھے اپنے فرمانبردار بندوں کے لئے ۔
وہاں وہ وہ نعمتیں ہیں جو نہ کسی انکھ نے کبھی دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں، نہ کسی دل پر انکا خیال بھی گزرا،،،،،
آج دنیا میں رب چاہی زندگی گزار لیں، کل کو آخرت میں اپنی من چاہی زندگی گزارنا،،،
اللہ تعالیٰ ہم سب کو پردے کے حقیقی تقاضوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
===============

09/02/2022
Two daughters. Two choices. Both respectable. Both are equal. Both are answerable for their actions themselves. They are...
09/02/2022

Two daughters. Two choices. Both respectable. Both are equal. Both are answerable for their actions themselves. They are NOT answerable to extremists, not answerable to M-EN and certainly not answerable to those who think they own their bodies just because they are women. We stand against extremism on both sides- Don't force to wear it. Don't force to take it off. Simple! BOTH are OUR decisions to make.

The World's First Munaqabah/Niqabi Student to be Admitted to the University of Oxford in the University's 900+ Year Hist...
12/11/2021

The World's First Munaqabah/Niqabi Student to be Admitted to the University of Oxford in the University's 900+ Year History. A British Pakistani Sister, Graduates with a Distinction in the Bachelor of Civil Law (BCL) Master's Degree - One of Oxford's Most Prestigious Degrees. An Inspiration to Muslims Worldwide That One Can Excel in Both, Deen and Duniya Without Compromising One's Morals and Principles. All Success Belongs Only to Allah, the Exalted.
MashaAllah. 💞🙏🇵🇰

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijab Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share