20/03/2026
ایران کی پاس*دا*ران انق*لاب نے اس*را*ئیل کے مختلف علاقوں پر تازہ میزائل ح*ملوں کا دعویٰ کیا ہے، جن میں حیفہ کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیفہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
پاس*دا*ران انقلاب کے مطابق ان ح*ملوں میں اشدود اور حیفہ کی آئل ریفائنریز پر پہلی بار ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل استعمال کیا گیا، جبکہ خیبر شکن، عماد اور حاج قاسم می*زائل بھی استعمال ہوئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تل ابیب سمیت اس*رائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ ح*ملے مبینہ طور پر ایران کے پارس گیس فیلڈ پر ح*ملے کے ردعمل میں کیے گئے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی ہے اور عالمی توانائی کی سپلائی پر ممکنہ اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Disclaimer: This report is based on claims from Iranian authorities and media sources. The information regarding attacks, damages, and missile use has not been independently verified. This image has been generated using AI.