28/01/2026
مردان: انسانی جان بچانے پر ڈی پی او مردان کی جانب سے نوجوان کی حوصلہ افزائی
کلپانی پل پر ایک خاتون کی جانب سے پانی میں چھلانگ لگانے کے واقعے میں بروقت اور بہادرانہ اقدام کرنے والے نوجوان نگار سکنہ ہوتی کو ڈی پی او مردان کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ نگار، جو پیشہ کے اعتبار سے ایک پٹرول پمپ پر ملازم ہے، نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو پانی سے نکال کر قیمتی انسانی جان بچائی۔
ڈی پی او مردان نے نگار کے اس جرات مندانہ اور انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور کہا کہ ایسے افراد معاشرے کے لیے مثال ہیں۔
مردان پولیس کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔