voice.pk

voice.pk ملکی حالات، مستند خبریں، سیاسی بیانات اور اہم اپڈیٹس ایک ہی جگہ۔
سچی آواز، صحیح خبر۔

30/08/2026

شہری نے وزیراعظم شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کی جنگ سے تھوڑا دھیان ہٹا کر اپنے ہی ملک کے حالات پر غور کریں۔ دن کے وقت سرکاری محکمے کام نہیں کرنے دیتے اور رات کو بجلی غائب کر کے سونے نہیں دیا جاتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے آنے کے بعد صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بل کا سائز چھوٹا کر کے قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں جہاں غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے۔ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور حکومتی غفلت پر عوام کی آواز بلند کرنے والی یہ رپورٹ ضرور دیکھیں۔




28/08/2026

اس ویڈیو میں قید منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ ایک خاندان اپنے ہی گھر میں بری طرح پھنسا ہوا ہے، چاروں طرف عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح زمین بوس ہو رہی ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ موت کا خوف قریب آتا جا رہا ہے۔
سوچیے، اپنے اردگرد ایک ایک عمارت کو گرتا دیکھنا اور یہ احساس ہونا کہ شاید اگلی باری آپ کے گھر کی ہے—یہ کتنا کربناک لمحہ ہوگا۔نیپال اور آس پاس کے علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ آنے والی ہر نئی ویڈیو صورتحال کی ہولناکی بیان کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 469 سے تجاوز کر چکی ہے تقریباً 15 سو لوگ لاپتہ ہے ،

رب نیپال اور ان تمام علاقوں کے لوگوں پر رحم فرمائے جو اس قدرتی آفت کی زد میں ہیں۔ 🤲

28/08/2026
ایک سانحہ ختم ہوتا ہے، چند دن شور مچتا ہے، تحقیقات کے اعلانات ہوتے ہیں، پھر خاموشی چھا جاتی ہے۔اگلا سانحہ آتا ہے تو وہی ...
28/08/2026

ایک سانحہ ختم ہوتا ہے، چند دن شور مچتا ہے، تحقیقات کے اعلانات ہوتے ہیں، پھر خاموشی چھا جاتی ہے۔اگلا سانحہ آتا ہے تو وہی کہانی دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔اور اسی وقفے کو ہم قومی ترقی کہتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور پروپیگنڈےسے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہےسید عاصم منیرفیلڈ مارشل
28/08/2026

سوشل میڈیا اور پروپیگنڈےسے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی
تجزیہ اہم ہے
سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل

Jummah Mubarak
28/08/2026

Jummah Mubarak

پمز ہسپتال کی نرسری میں پندرہ نومولود بچے جل کے مر گئے، اس پر ہر دل لرز کر رہ گیا، عوام نے وزیر کے استعفی کا مطالبہ کر د...
27/08/2026

پمز ہسپتال کی نرسری میں پندرہ نومولود بچے جل کے مر گئے، اس پر ہر دل لرز کر رہ گیا، عوام نے وزیر کے استعفی کا مطالبہ کر دیا، شنید ہے کہ وزیر صحت مصطفی کمال کی طرف سے استعفی پیش کیا گیا تو وزیراعظم نے اسے قبول نہیں کیا۔ کیوں؟ کیونکہ اتحادی جماعت کی آئندہ قانون سازی میں شدید ضرورت ہے۔
جہاں عوام کی ہمدردی یا فلاح کے بجائے حکمرانوں کا مطمح نظر اقتدار کی مضبوطی اور طاقت وروں کی مزید مضبوطی ہو، عوام کسی سطح پر بھی ترجیح ہی نہ ہو، وہاں عوام کیلئے کچھ بہتر ہو بھی کیسے سکتا ہے؟ نہ عوام کے ووٹ سے حکومت آئے اور نہ عوام کے زور سے انھیں جانے کا ڈر ہو تو انھیں کیا پاگل کتے نے کاٹا ہے،جو وہ عوام کے متعلق سوچیں؟ وہ تو عوام کے بجائے ان کے ساتھ ہوں گے، جو حکومت دے اور لے سکتے ہیں۔
(یوسف سراج)

27/08/2026

پاگل کے بچے - مر چکے ہوتے تمہارے باپ "
سترہ سال پہلے بھی موصوف کا رویہ یہی تھا اور آج سترہ سال بعد بھی یہی رویہ ہے.
یہ تب کہ رہے تھے کہ خرچہ پتہ ہے کتنا ہے ICU کا ایک دن کا ، اب تک مر چکے ہوتے تمہارے باپ.

27/08/2026

اللہُ اکبر۔ دل پھٹ گیا دیکھ کر۔
‏دیوار کی جعلی توڑ کر الیومینیم کی سیڑھی لگا کر یکے بعد دیگرے ننھی لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔
‏یہ لوگ خاک زندہ بچوں کو بچاتے۔ یہ تو لاشیں نکالنے کے لیئے بھی جُگاڑ کا استعمال کررہے ہیں۔
‏وزیر صحت اور اسے ہسپتال کی انتظامیہ کو گرفتار کریں۔ استعفے گئے بھاڑ میں۔

Address

Mandianwala P/o Tehseel Lahore Cant District Lahore
Lahore
BARKI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when voice.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share