20/01/2021
"جوتے 👠 کی نوک پر ۔۔۔۔"
*ایکسکیوز می ،
سیل کہاں لگی ہے؟
جی یہ سامنے سب سیل ہے ۔
اور آگ کہاں لگی ہے؟
جی؟
میرا مطلب ہے " New Arrival"
اوپر سب نیو ورائٹی ہے ،
آپ دیکھ سکتی ہیں ۔
مجھے سیل میں شوز دکھائیے
یہ لیجیے ، بتائیں کونسے نکال دوں
*اس پر تو %13 سیل ہے؟
باہر %45 لکھا ہے۔
جی %Up to 45 ہے وہ،
*مطلب its up to you.... جتنا مرضی لگا دیں؟
چلیں مجھے %near to 45 دکھا دیجیے ۔ بورڈ تو آپ نے ایسے لگائے جیسے مفت دے رہے ہوں۔
یہ لیجیے ۔۔۔ لیکن اس پہ چالیس پرسنٹ ہے ۔۔۔
* آپ نے کبھی چکن کی دکان دیکھی ہے؟
جی ! کیوں؟ ( شرمندہ سی مسکراہٹ)
* دور سے لکھا نظر آتا ہے چکن ١۵٠ روپے کلو، لینے جائیں تو وہ پوٹا کلیجی ہوتا ہے۔ آپ تو پوٹا کلیجی کو بون لیس کہہ کے بیچ رہے ہیں ۔
نہیں میم ، عوام کے لیے ہی سیل لگاتے ہیں
*عوام کے لیے سیل اور کمپنی کے لیے ریل پیل؟ آپ نکے نکے قصائی ہیں ۔۔۔
اصل میں سیل والے آئٹم بک گئے ہیں میم
*تو بورڈ کیوں نہیں ہٹائے؟ یا ہر آنے والے کو یہی کہتے ہیں
(خاموشی )
* یہ آف وائٹ میں دکھائیے ،یہ اچھا ہے، اس میں ٣٨ سائز دیں۔
36 میں پڑا ہے ، وہ نکال دوں؟
میں نے جوتا ہاتھ میں نہیں پکڑنا۔۔۔ پہننا ہے ۔
سوری اس سائز میں نہیں ہے ، آپ 38 میں یہ بلیک والا لیجیے ، اس میں ہر سائز مل جائے گا آپ کو
* یہ اتنا ہی اچھا ہوتا تو ہر سائز میں پڑا ہی کیوں ہوتا، رہنے دیجیے ۔
یہ پنک بہت اچھا لگ رہا ہے ، فٹ بھی یے، میچ ہو رہا ہے
* میں اب آپ کی پسند کا جوتا لوں ؟
* نہیں ، آپ کو بتا رہا تھا کہ یہ کلر اچھا ہے
* آپ کے پاس کلر بلائنڈ کسٹمر آتے ہیں ؟ جن کو آپ بتاتے ہیں کہ یہ کلر اچھا ہے اور یہ بُرا
سوری ، اچھا یہ پیک کر دوں؟
* اس پہ تین قیمتیں کیوں لکھی ہوئی ہیں؟
* یہ سیل میں ہے میم
* اسکی قیمت ٣ ہزار تھی ، جس پر آپ نے چار ہزار کا اسٹیکر لگا کر کراس کا نشان لگایا اور چونتیس سو کر دیا۔۔۔ یہ ہے ۴۵% سیل؟؟
جی یہ تو کمپنی کرتی ہے، ہم کیا کریں
*مینجر صاحب کہاں ہیں آپ کے؟
وہ کاونٹر پر بیٹھے ہیں۔۔۔ نہیں، وہ نماز پڑھنے گئے ہیں
* پونے تین بجے کونسی نماز ہوتی ہے ، کفارہ ادا کرنے گئے ہونگے۔
آپ نے جوتے نہیں لینے ؟
* نہیں ، میں گھر سے پہن کے آئی تھی۔ شکریہ
👠 👟 👠