Hamara pakistan

Hamara pakistan Hamara Pakistan is a page that celebrates the spirit of Pakistan and its people. Pakistan Zinda abad

06/06/2026

Bitcoin Market Dump
TradingView

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آنے والی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول دکھایا گیا ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 30 جولائی ...
03/06/2026

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آنے والی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول دکھایا گیا ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 30 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے 7 اگست کے درمیان شیڈول ہے۔
​موجودہ کرکٹ اپڈیٹس کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اس دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
​تازہ ترین خبریں (Latest News):
​ٹیم کی تیاریاں: پاکستانی کرکٹ ٹیم اس اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے جلد ہی اپنے تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی، جس میں فٹنس اور طویل فارمیٹ کی حکمت عملی پر توجہ دی جائے گی۔
​اسکاڈ کا اعلان: سلیکٹرز کی جانب سے آنے والے چند ہفتوں میں ٹیسٹ اسکاڈ کا اعلان متوقع ہے، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
​اہمیت: یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے پوائنٹس کے لحاظ سے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، جہاں پاکستان اپنی پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔

What is the name of the plant and what are its uses?
31/05/2026

What is the name of the plant and what are its uses?

30/05/2026

Traveling

19/05/2026
آج صدر راولپنڈی، GPO چوک پر ایک عجیب منظر دیکھا، جو ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے میں بائیک پر کھڑا تھا کہ دو خواتین نے رکشہ ...
30/04/2026

آج صدر راولپنڈی، GPO چوک پر ایک عجیب منظر دیکھا، جو ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے

میں بائیک پر کھڑا تھا کہ دو خواتین نے رکشہ بُک کیا۔ کرایہ طے ہونے لگا۔
رکشہ والے نے کہا: 250 روپے لگیں گے باجی
خواتین: نہیں بھائی، 200 سے ایک روپیہ اوپر نہیں دیں گی، بس!
کافی بحث کے بعد غریب رکشے والا 200 پر مان گیا۔ پسینہ بہا کر، محنت سے کمانے والا 50 روپے ہار گیا۔

خواتین رکشے میں بیٹھیں ہی تھیں کہ ایک بھکاری آ گیا۔ ہاتھ پھیلایا۔
اور بنا ایک لمحہ سوچے، اُن میں سے ایک خاتون نے پرس سے 100 کا نوٹ نکال کر اُسے دے دیا۔

میں یہ سب دیکھ کر بس سوچتا رہ گیا...

جس رکشے والے نے دھوپ میں جل کر آپ کو منزل تک پہنچانا تھا، اُس سے 50 روپے کے لیے جھگڑا کر لیا۔
اور جس نے صرف ہاتھ پھیلایا، اُسے 100 روپے فوراً دے دیے؟

یہ کیسی سوچ بن گئی ہے ہماری؟
محنت کی قیمت کم اور بھیک کی قیمت زیادہ کیوں ہو گئی ہے؟
کیا وہ رکشہ ڈرائیور اُس 100 روپے کا زیادہ حقدار نہیں تھا جس نے پسینہ بہانا تھا؟

کبھی کبھی لگتا ہے ہم ہمدردی غلط جگہ دکھا رہے ہیں۔ محنت کش کو اُس کا حق دو، عزت دو۔ بھیک نہیں، روزگار کو فروغ دو۔

Copied

25/04/2026

Zong internet Speed Lahore

25/04/2026

23/04/2026

‏آج سے آبناۓ ہُرمز سے ایران نے ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا، پہلی وصولی ہو گئی،

ایران کو امریکہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ٹرمپ جیسے ڈفر کیوجہ سے ایران اب ایک عالمی طاقت بن چکا ہے، جو دُنیا کے 20 فیصد تیل، گیس اور تجارت کو کنٹرول کرے گا،

دلیر، جرات مند اور ویژنری لیڈرشپ قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے، پاکستان کو خوش ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سرحد ایران اور چین جیسی مضبوط معاشی اور عسکری ریاستوں کے ساتھ جُڑتی ہے اور اگر ہم امریکہ کی غلامی چھوڑ کر ایران اور چین کے ساتھ اتحاد کریں تو پاکستان بے پناہ فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور اسکے بعد بھارت بھی پاکستان سے دوستانہ تعلقات پر مجبور ہوگا

ذرا سوچیں پاکستان دُنیا کے چند ممالک میں شامل ہے، جنکی سرحد پر تین ارب کی کنزیومر مارکیٹ موجودہے اور اسکا فائدہ پاکستان کو صرف اپنی پالیسیز کو بدلنے سے مل سکتا ہے، جمہوریت کا سفر شروع ہو گا تو پاکستان خوش قسمت ترین ملک بن سکتا ہے، موروثی سیاست اور اشرافیہ کے خون چوسنے والے نمائندوں سے جان چھڑانی ہوگی

لیکن اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں کہ یہ کام کرے گا کون؟

Everyone can see horizon, few can see beyond

Stay Tuned on International Affairs

Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
Copy past

‏🚨امریکہ نے ایران کو گچی سے پکڑ لیا ہے۔ 🚨گچی سمجھتے ہیں آپ؟ 🚨بچپن میں کہیں یہ لفظ سنا تھا ، یعنی گردن۔ 🚨ایران وہاں پھنس ...
22/04/2026

‏🚨امریکہ نے ایران کو گچی سے پکڑ لیا ہے۔
🚨گچی سمجھتے ہیں آپ؟
🚨بچپن میں کہیں یہ لفظ سنا تھا ، یعنی گردن۔
🚨ایران وہاں پھنس گیا ہے جہاں یہ امریکہ کے حملوں کے وقت بھی نہ پھنسا تھا، بلکہ وہاں جہاں امریکہ حملے سے پہلے بھی نہ پھنسا تھا۔
بھلا کیسے؟
🚨پہلے امریکی حملہ ہوا ، ایران کی سرزمین پر، شخصیات پر، یہ شدید حملہ تھا، ناقابل برداشت نقصان والا حملہ، ایران سخت جان تھا ، ایسا کڑا حملہ بھی سہہ گیا۔
🚨اب ایران نے اپنی چال چلی ، آبنائے ہرمز کی بندش والی۔ اس سے امریکہ کی تو خیر رعونت پر خراش آئی ، اور کافی آئی ، دنیا نے کہا، بڑا امریکہ بنا پھرتا ہے، آبنائے ہرمز تو کھلوائی نہیں جاتی۔ لیکن عرب ممالک کی معیشت اور دنیا کی انرجی پر ضرب پڑی۔
🚨اس معاملے میں ایران کی بلے بلے ہوگئی۔ گویا دنیا کی انرجی، توانائی اور تیل کی کنجی ایران کے ہاتھ میں آگئی۔
🚨گویا اتنی سی سپر پاور امریکہ کے ہاتھ سے نکل کر ایران کے ہاتھ میں آگئی۔
🚨ایران جسے چاہے تیل دے، جس کا چاہے جہاز گزرنے دے، جس کا چاہے روک لے۔ امریکہ کی سپرمیسی گئی تیل لینے۔
🚨پاکستان کی بھی بلے بلے ہوگئی۔ اس کے پرچم گویا جہاز گزرنے کا ویزہ ہوگئے۔ ٹرمپ تک کہنے لگا ، دس جہاز ہمارے بھی گزر گئے ، پاکستانی پرچم لگا کر۔
🚨امریکہ اب مزید جنگ کرتا بھی تو ایران تباہ ہوتا جاتا ، آبنائے ہرمز شائد پھر بھی نہ کھلتی۔
🚨امریکہ نے جنگ بند کی اور ایرانی حدود سے باہر کے پانیوں میں آبنائے ہرمز کی بھی ناکہ بندی کر لی۔
🚨وہ پرانا طریقہ ،، شہروں اور قلعوں کی ناکہ بندی کا ۔ امریکہ نے کہا ، لے بھی ایران اب تیری مرضی تو اب چلنے کی نہیں۔ تیری حدود سے باہر تو ہماری حدود ہے نا۔ وہاں سے جہاز نہیں گزریں گے۔
🚨گویا ایران کی تیل گزرنے کی اجارہ داری پر امریکی اجارہ داری ہوگئی۔۔ 🚨اس کا اصل مطلب سمجھتے ہیں آپ؟
خود ایران کی تیل کی معیشت کی بربادی۔۔
🚨ایران پابندیوں کے باوجود چائنہ کو اور دیگر دنیا کو چوری چھپے تیل یہیں سے گزار کے تو بیچ رہا تھا، جس کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود پیسے کی اس کے پاس کمی نہیں تھی اور وہ دھڑا دھڑ میزائل بنائے جا رہا تھا۔
🚨جو اس نے اسرائیل پر اور اس سے زیادہ عربوں پر پھینک دئیے۔
🚨گویا اب دنیا کی انرجی کی راہ تو رکی ہی ہے ساتھ ایران کی گچی بھی مروڑی گئی، گچی جانتے ہیں نا آپ ؟ گردن۔ پھر اکیہے ایرن کی کہاں؟ ساتھ ہماری بھی۔۔
🚨یہی وجہ ہے کہ امریکہ پاکستان میں بیٹھا ایران کو مذاکرات کیلئے بلا رہا ہے مگر ایران آ نہیں رہا کہ حضور میری گچی تو چھوڑو۔ پہلے ناکہ بندی تو ہٹاؤ ، پھر آؤں گا۔ وہ ہٹا نہیں رہا، یہ آ نہیں رہا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ۔ نقصان ایران کا بڑھ رہا ہے۔
🚨اب مسئلہ یہ ہےکہ تیل آبنائے ہرمز سے نکلے گا نہیں تو بکے گا کیسے؟ ملک کی گزران ہر گزرتے دن کیساتھ تنگ ہوتی جائے گی
🚨اور پھر تیل جو کنوؤں سے نکل رہا ہے ، وہ بکے گا نہیں تو اتنا سٹور کہاں ہوگا؟
🚨سٹور نہیں ہوگا تو تیل کے کنویں بند کرنے پڑیں گے۔بند کر دیں گے تو دوبارہ فعال کرنے میں بڑا سرمایہ لگ جائے گا۔ یہ تو ہوئی ایک بات۔
🚨دوسری بات اب امریکہ حملہ تو کر نہیں رہا۔ ایران کسی پر حملہ کرے تو دنیا اور خود عرب اور پاکستان کہے گا کہ بھائی اب آپ جارح کس خوشی میں بن رہے ہیں؟
🚨یعنی وہ میزائل مار کے اپنا غصہ ٹھنڈا بھی نہیں کر سکتا۔ دنیا کو مجبور بھی نہیں کر سکتا۔
🚨تیسری بات یہ کہ دنیا کہہ رہی ہے،اتنی مشکل سے اگر ٹرمپ کو مذاکرات پر قائل کیا ہے تو اب تم مذاکرات سے دور کیوں جا رہے ہو؟ وہ اتنی دور سے اڑ کے اسلام آباد آ گئے، تم یہاں ساتھ لگتی سرحد سے کیوں نہیں آتے؟ صلح اور مذاکرات تم ہی تو چاہتے تھے،اب آتے کیوں نہیں؟
🚨ادھر ایرانی اپنی ہی قوم کے ہاتھوں بھی یرغمال کہ صلح کیلئے آئیں بھی تو جو شرائط ماننی ہیں، وہ جا کے عوام اور جوشیلے پاسداران انقلاب کو بتائیں کیسے۔۔
🚨پاکستان نے اس کیلئے جو فیس سیونگ کا راستہ نکالا تھا، لگتا ہے،ایران اپنے نعروں کی جھونک اور جوش میں اسے بھی نظر انداز کر رہا ہے۔
🚨خیر ہوسکتا ہے ایران کے پاس کوئی بہتر آپشن ہو، لیکن کیا؟ سردست شائد یہ ایرانیوں کو بھی معلوم نہیں۔
🚨ویسے میرا اندازہ ہے کہ جلد مذاکرات سائن ہو ہی جائیں گے۔ ایران ویسے یہ فیصلہ کر ہی چکا ہے۔ ایسے معاملات میں تسلیم کرنے میں دیر ہی لگتی ہے۔
Copy paste from X

Address

Lahore
Lahore
8383

Telephone

+923118156760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamara pakistan:

Share