Zahir Rahman Zahir Rahman

26/11/2020

کرونا،تعلیم اور خیبرپختونخواہ.

خیبرپختونخواہ میں کرونا کی پہلی لہر ختم ہونے کے بعد اساتذہ کو اگست سے سکول میں حاضر ہونے کو کہا گیا اور بچے اکتوبر میں سکول کو آۓ، تقریباً دو مہینے خیبرپختونخواہ کے اساتذہ سکولز کو وقت پر آتے رہے اور سکولز میں لڈو کھیلتے رہے اور کرونا کو بھگانے کا دم کرتے رہے جبکہ باقی تمام صوبوں کے اساتذہ بچوں کے ساتھ اکتوبر میں سکولز کو آۓ. پھر خدا خدا کر کے تعلیمی سلسلہ جاری ہوا اور کہا گیا کہ کلاس کے آدھے بچوں کو ایک دن اور بقیہ کلاس کے بچے دوسرے دن سکول کو آئیں گے، اساتذہ دعائیں کر رہے تھے کہ کب یہ مذاق بند ہو اور باقاعدہ تعلیمی سلسلہ شروع ہو کہ اعلان ہوا کہ 26 نومبر سے پھر سکول بند کر دیے جائیں گے ... اور کہا گیا کہ اساتذہ ہفتہ میں دو دن، پیر اور جمعرات کو سکول کو آئیں گے اور سکول کے آدھے بچے پیر اور آدھے جمعرات کو آ کر پچھلا ہوم ورک چیک کروا کر نیا ہوم ورک لے کر جائیں گے... 25 نومبر کو سکولز میں بچوں کو ہوم ورک دے کر بچوں کو پیر اور جمعرات کے دن پر تقسیم کیا اور چھٹیاں دے دیں.. شام کے وقت ہمارے قابل وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے نیا اعلان کیا کہ اب اساتذہ روزانہ سکولز کو آئیں گے اور ہر روز ایک کلاس سکول کو آۓ گی. یعنی اس ایک مہینے میں ایک بچہ سکول کو صرف چار دفعہ آۓ گا... جبکہ باقی صوبوں میں اساتذہ ہفتے میں دو دن یعنی پیر اور جمعرات کو سکولز میں آ کر بچوں کو ہوم-ورک دیں گے.
اگر آپ کو اس ساری کھچڑی کی سمجھ آ گئی ہے تو مجھے ان سوالات کے جوابات دیں...
اگر کرونا کا مرض دوبارہ پھیل چکا ہے تو ...
کیا کرونا صرف بچوں کو لگے گا، اساتذہ کرونا پروف ہیں؟
کیا کرونا صرف سکولز میں ہے، شاپنگ مال، بازار پارک وغیرہ اس مبرا ہیں؟
کیا خیبرپختونخواہ میں کرونا کی وبا علیحدہ ہے جو اساتذہ اور طلباء کے لیے الگ پلیسی بنائی گئی ہے؟
سکولز میں بچے مختلف علاقوں سے آتے ہیں، کیا راستے میں یاوین میں بھرے بچے ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے سکولز کو آئیں گے؟
زیادہ تر سکولز میں بہن بھائی اکھٹے آتے اور جاتے ہیں، کیا چھوٹی کلاسز کے بچے اپنے بہن بھائیوں سے الگ دن سکولز کو آئیں گے؟
کیا یہ تعلیم اور اساتذہ کے ساتھ مذاق نہیں ہو رہا.. ہماری اساتذہ تنظیمیں اس ساری صورتحال میں کیا کر رہی ہیں..
ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سکولز میں سب زیادہ ایس او پیز کو فالو کیا جاتا ہے، اس لیئے سکولزکو بند نہ کیا جائے، پہلے ہی طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو چکا ہے، اگر کرونا کی وبا کی وجہ سے طلباء کی جان کو خطرہ ہے تو پھر باقی صوبوں کی طرح پیر اور جمعرات کو اساتذہ کو سکولز میں بلوا کر بچوں کو ہوم ورک دیں، خدارا اساتذہ اور تعلیم کے ساتھ اس مذاق کو بند کریں اور نمائندہ اساتذہ تنظیموں سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالیں.

منجانب. خیبرپختونخواہ کے لاوارث اساتذہ.

تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ ٹوٹل کمپنی پمپو سے تیل نہ خریدے اس مکمل بائکاٹ کرے یہ فرانسیسی کمپنی ہے فرانس نے ہمارے...
28/10/2020

تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ ٹوٹل کمپنی پمپو سے تیل نہ خریدے اس مکمل بائکاٹ کرے یہ فرانسیسی کمپنی ہے فرانس نے ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی توہین کیا
پوسٹ کو آگے شیئر کرے اس جہاد میں حصہ لیں

علاقہ گدون کے پانچ بنیادی مرکز صحت (ہسپتالوں) میں کسی ایک میں بھی  خاتون ڈاکٹر موجود نہیں - جس میں گابسنی ، گندف ،منگل چ...
13/10/2020

علاقہ گدون کے پانچ بنیادی مرکز صحت (ہسپتالوں) میں کسی ایک میں بھی خاتون ڈاکٹر موجود نہیں - جس میں گابسنی ، گندف ،منگل چائی ، گنی چھترا اور ملک آباد کے ہسپتال شامل ہیں جہاں طبی آلات کے ساتھ ساتھ دوائیوں کی بہت کمی ہے -

مقامی لوگوں کے مطابق یہاں حمل کے دوران عورتوں کی فوتگیوں کی شرح بہت زیادہ ہے جو طبی سہولیات اور کسی بھی ایک ہسپتال میں گایناکولوجیسٹ نہ ہونے کی وجہ سہ ہے

اتلہ کے عورتوں نے کہا کہ یہاں زیادہ تر مسائل کی وجہ غربت ، ناخواندگی ، طبی سہولیات کا نہ ہونا اور مردوں کی عورتوں کے کچھ مسائل کے بارے میں کچھ ناسمجھی بھی ہے -
Imran Khan
Ali Muhammad Khan
Asad Qaiser
Asad Umar
Chaudhry Fawad Hussain
Kamran Bangash
Atif Tauqeer
Atif Khan
Murad Saeed

07/10/2020

Beauty of the gadoon

Allah
04/10/2020

Allah

*"مرد کا ایک درجہ عورت سے زیادہ کیوں؟ "*ایک دفعہ راستے میں رات اور شدید بارش ۔ ساتھ ہی ٹائر پنکچر ہوگیا ۔ سناٹا اور نومب...
08/09/2020

*"مرد کا ایک درجہ عورت سے زیادہ کیوں؟ "*
ایک دفعہ راستے میں رات اور شدید بارش ۔ ساتھ ہی ٹائر پنکچر ہوگیا ۔ سناٹا اور نومبر کی سرد رات.
گاڑی ایک سائیڈ پر روکی.سات سالہ ارسل بھی بابا کے ساتھ ٹائر بدلنے اترا ۔اور برستی بارش میں ٹارچ تھامے کھڑا تھا ۔ آپی چھوٹو اور مما گاڑی کے اندر گرم ہیٹر آن کئیے بیٹھی تھیں ۔چھتری نہ ہونے کی وجہ سے ارسل بھی بابا کے ساتھ مکمل بھیگ چکا تھا ۔
ہم دھندلائے شیشوں سے ان دونوں کو سردی میں بھیگتا دیکھ رہے تھے ۔ آپی جو حفظ کے دوران جب بھی مردوں کے ایک درجہ آگے ہونے والی آیت پڑھتی تو سوال کیا کرتی .
مما اللہ نے ہمارا ایک درجہ کم کیوں رکھا ؟
مما کئی مثالوں سے سمجھاتیں مگر ننھا ذہن اٹکا ہوا تھا ۔
اسوقت بھائی کو بھیگتے دیکھ کر بولی مما اسے ٹھنڈ لگ جائے گی نا.
مما بولیں ۔۔۔ وہ جو آپ پوچھا کرتی ہیں نا کہ ۔۔ مما مردوں کو اللہ نے ایک درجہ کیوں زیادہ دیا ہے اور ہمیں کیوں ایک درجہ کم دیا ہے کیا عورت کمتر ہے ؟
تو دیکھو یہ ایک درجہ زیادہ ہی ہے جو ایک سات سالہ بھائی باہر برستی بارش میں تمہیں اندر بٹھا کر گیا کہ کہیں تمہیں سردی نہ لگ جائے ۔خود سردی میں بھیگ رہا ہے .
مگر نہ ہی اسنے آکر کہا کہ مما آپ باہر ائیں, نہ ہی آپی کو کہا کہ آپ بڑی ہو باہر آو ۔
یہ ایک درجہ کم ہی ہے کہ ہم اسوقت گرم ہیٹر چلائے اندر گاڑی میں بیٹھے ہیں اور ہمہارے حصے کی تکلیف بابا اور بھائی اٹھا رہے ہیں ۔
تو بس یاد رکھیں بیٹا کہ اللہ نے مرد کوایک درجہ بڑھا کر عورت کو نجانے کتنی تکالیف سے نجات دے دی ہے ۔ جب تک عورت اس ایک درجہ کو خوشی سے قبول کرتی رہے گی وہ ایسے ہی مرد کو اپنے سامنے باپ ، بھائی ، شوہر اور بیٹے کی صورت میں ڈھال بنا ہوا پائے گی۔۔

صبح بخیر زندگی
اچھی بات کو بڑے گروپ میں شیئر کیجیئے

Jab barish....
01/09/2020

Jab barish....

01/08/2020

Eid mubarak to all ummat e muslima

29/07/2020

پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں امیر کی شراب کو چیف جسٹس بھی شراب ثابت نہیں کر سکتا لیکن غریب کی نسوار کو کانسٹیبل چرس ثابت کر دیتا ہے

Address

Lahore

Telephone

+923018349289

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahir Rahman Zahir Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zahir Rahman Zahir Rahman:

Share

Category